میں جماعت اسلامی کا ہوں

احسن اختر

ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں اللّٰہ کا قانون چلے۔نبی پاک کا فرمان کےآ گے کوئی بات نہ ہو۔اسلامی نظام حکومت ہو۔اس کہ لئے مجھ کو صرف

جماعت اسلامی ہی نظرآ ئیں،لہٰذا میں اس کا حامی ہوں۔اگر ن لیگ پیارے وطن میں اسلامی نظام کے آئے تو میں ابھی اور اسی وقت اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔اگر پی ٹی آئی اور عمران نبی پاک کے فرمان کے مطابق اس ملک پر اللّٰہ کی حاکمیت کا اعلان کریں تو میں ان کے ساتھ ہوں گا۔

میرے نبی کا پرچم پورے جہاں میں اونچا ہواس سے بڑی خواہش میری کوئی اورنہیں۔ہمارا رومانس کسی شخصیت سے ہرگز نہیں بلکہ اپنے دین کی بالادستی سے ہے۔جس کو سمجھ آئے،وہ جہاں تک ہو ساتھ چلے۔یہی حق کا رستہ ہے۔یہ سب سے بہترسیاست ہے۔اگر کوئی اس سے بہتر انداز سیاست ہو تو مجھ کو بتائیں۔یہ سیاست ہی تھی کہ مشرقی پاکستان میں بنگلہ بولنے والے کارکن اپنی ہم زبان قوم کے رستے پر نہ تھے۔یہ بھی سیاست ہی تھی کہ افغانستان میں کارکن خود اوراپنے بچوں کے ہمراہ دین کے لئے شہید ہوئے۔یہ بھی سیاست تھی کہ کشمیر کے ہر شہر میں جماعت کا کارکن مدفون ہے۔

جب کراچی میں جبرمسلط کیا گیا اور اردو بولنے والوں کو ایک مداری کی انگلیوں پرنچایا جا رہا تھا تواس جماعت کے اردو بولنے والے کارکن ہی سب سے زیادہ الطافیت کے شکار ہو کر شہید ہوئے۔

یہ بھی سیاست ہے کہ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت جس نےالخدمت کے نام سے سب سے بڑی ریلیف کی ہے۔یتیموں کے لئےآغوش ۔۔کراچی کے نوجوانوں کے لئے بنو قابل پروگرام بھی سیاست ہے۔پاکستان کے لئےسب سے زیادہ قربانیاں اس جماعت کے کریڈٹ پر ہیں ۔

اس کی سیاست میں مکروفریب ، جھوٹ ، وطن دشمنی اور مفاد پرستی نہیں۔ایسی سیاست جس کا مقصد رب کی رضا ہو اس پر میری سو جانیں قربان۔ یہ بھی سیاست ہے اور کیسی تنظیم ہے؟

کہ اس کا بانی حیدرآباد دکن،دوسرا امیر صوبہ پنجاب،تیسراامیرپختونخوا،چوتھا امیر کراچی،

پانچواں پھر پختونخوا۔ ایسی کوئی اور سیاسی جماعت ہو تو نام بتائیں؟ باقی تو ساری ہی خاندانی اور ذاتی کمپنیاں ہیں۔کارکن اور حامی شاید ملازم یا غلام۔۔۔۔ہر کچھ سال بعد چہرے بدل کر ایک نیا کردار سامنے آ تا ہے، پوری قوم اس کے پیچھے نجات دہندہ سمجھتے ہوئے آ نکھ بند کر کے چل پڑتی ہے۔پہلے ذولفقار علی بھٹو ، مجیب الرحمٰن ، نواز شریف ، بے نظیر ، الطاف حسین اور اب عمران خان یہ سب ہی اس خونی نظام کے محافظ ہیں جو پچھتر برسوں سے ہماری قوم کی رگوں سے خون نچوڑ رہا ہے۔

سب کو ہی مواقع ملے سب نے ہی پاک وطن کو لوٹ کھسوٹ کر جیبیں بھریں۔ان سے چھٹکارا جماعت اسلامی کی ہی بدولت ہے۔ *ہاں میں جماعت اسلامی کا

ہوں۔ بتاؤ تم کیوں نہیں؟

ایڈیٹر کا بلاگرکےخیالات سےمتفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

 

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کو جعفر برارز کی جانب سے فیومیگیشن مشین اور دوا کا عطیہ

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کوجعفر برادرزپرائیویٹ لمیٹڈ کراچی اورسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر

... مزید پڑھیے

غربت کے ستائے یہ لوگ

تصویر کہاںی /صباحت شمیم

پاکستان  کواسلام کا قلعہ کہا جاتا ہے،یہ بڑےاعزازکی بات ہے ۔اس اعتبارسے یہاں کاریاستی نظام سیدناعمر بن خطاب رضہ جیسا ہونا چاہیےتھا ،لیکن افسوس

... مزید پڑھیے

جماعت اسلامی حلقہء خواتین ضلع اسلام آباد کے تحت "بدلتی اقدار اورہمارے رویے" کے عنوان سے پروگرام

اسلام آباد (رپورٹ: حریم شفیق  ) جماعت اسلامی حلقہء خواتین ضلع اسلام آباد کےتحت ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف"بدلتی اقدار اورہمارے رویے "کے

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی بورڈ :دہم جماعت سائنس گروپ کی مارکس شیٹ 5اکتوبر سے جاری ہوں گی (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےدہم جماعت سائنس گروپ کی مارکس شیٹ 5اکتوبر بروز بدھ سے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ماہ

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی،137 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈیو ڈگریاں تفویض (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے

... مزید پڑھیے

جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کےلئے انرولمنٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2022ء(جماعت نہم) سائنس وجنرل گروپ ریگولرکے انرولمنٹ کارڈ جاری کرنے کا

... مزید پڑھیے

کھیل

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 :پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سےشکست دیدی

سلہٹ (اسپورٹس ڈیسک)ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک،فوٹو فائل )پاکستان کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے زریعے سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔

... مزید پڑھیے

قومی ہیرو عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے

بنکاک (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کےلئے اعزاز، باکسرعثمان وزیر نے ورلڈیوتھ ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان کے عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ باکسنگ ٹائٹل اپنے نام

... مزید پڑھیے

تجارت

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 40.70فیصدسے تجاوز کر گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب

... مزید پڑھیے

کراچی:آٹے کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ، قیمت 135 روپے کلو تک پہنچ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)آٹے کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ، قیمت 135 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ قیمت کنٹرول کرنے کے

... مزید پڑھیے

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 12 پیسے سستی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کراچی کے عوام کےلئے خوش خبری، کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 12

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

عالم اسلام کے معروف مبلغ شیخ یوسف القرضاوی جہان فانی سے کوچ کرگئے

دوحہ(ویب ڈیسک)معروف مذہبی مبلغ اور ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی علالت کے بعد 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

... مزید پڑھیے

او آئی سی کی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فوری امدادکی اپیل

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی)نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے

... مزید پڑھیے

دہشت گردی کا مقدمہ:عمران خان پر لگائے الزامات سے آگاہ ہیں:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمے کے بارے میں کہا ہے کہ سابق وزیر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

اداکارہ سارہ خان کی سادگی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سارہ خان کی سادگی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔ حال ہی میں سارہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو

... مزید پڑھیے

ایف آئی اے تحقیقات :متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی (شوبز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سات روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

... مزید پڑھیے

بیٹے کو ایوارڈ ملنے پر اداکارنعمان اعجازکڑی تنقید کی زد میں آگئے

لاہور ( شوبز ڈیسک) داکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کو حال ہی میں کینیڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈز شو میں بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا تو

... مزید پڑھیے

دسترخوان

ساون کے پکوان(پٹاٹو بالز)

 آسیہ محمد عثمان

اجزا

آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد بڑے

... مزید پڑھیے

عیدالاضحی اورکلیجی

نزہت ریاض

بقرعید ہواور کلیجی نہ پکے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، بلکہ ہمارے گھروں کے مرد حضرات تو بقرعید کی صبح کچھ کھاتے ہی نہیں تاکہ کلیجی سےصحیح

... مزید پڑھیے

عیدالاضحیٰ پربیف روسٹ بنائیے

قرۃ العین 

عید الاضحیٰ پر ہرخاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہےکہ وہ مزے دار پکوان سے اپنے گھروالوں کی تواضع کرے اور کچھ اچھا بنائے،عید الاضحی پر اسپیشل

... مزید پڑھیے

بلاگ

جیت کے لیے ضروری کیا ہے ؟ (بنتِ عبد المجيد )

بنت عبد المجيد

جیت کی جو ڈش ہےاس میں قابلیت، ذہانت اورسخت محنت ڈلتے ہیں لیکن اہم ترین چیزہےضد اور استقامت۔ یاد رکھیےکہ یہ دنیا ضدی لوگوں کونوازتی ہے

... مزید پڑھیے

آئینہ نبی میں آرائش کردار کر (نورالسحر)

نورالسحراظہار

ماہ ربیع الاول کا چاند کیا نکلا مبارک سلامت کی صداسےفضا گونج اٹھی۔۔۔سوئی محبت بیدارہوئی کہ سال بھر کے چندایام ہی تو نبی مہربان کے نام ہونے

... مزید پڑھیے

وما ارسلنک الارحمتہ للعالمين (افروز عنایت)

افروزعنایت

جی ہاں انہیں اللہ رب الکریم نے نبی مہربان محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیےرحمت بنا کربھیجا، سبحان الله اوراس رحمت للعالمین کا امتی

... مزید پڑھیے