
ثمینہ عابد
اللہ ہر دم ، ہرآن اپنے بندوں سےبے تحاشہ اوربے حساب محبت کرتا ہے۔اللہ تبارک تعالیٰ کی یہ محبت کسی خاص دن یاخاص وقت تک کےلیےمحدود نہیں
ہے بلکہ رب کائنات کی محبت بندے کی بہتری اورفلاح سےمعمورہے۔
ایسے ہی اللہ نے اپنے بندوں کو آپس میں بھی پیاروالفت کے جذبہ سے جوڑ رکھا ہے۔انہیں پاکیزہ رشتوں میں باندھ دیا ہے۔گویا رشتے ناتےان کی ضرورت ہیں،جیسے میاں بیوی کا رشتہ ،والدین اوراولاد کا رشتہ ،بہن بھائی کا رشتہ ،ہمسائیگی کارشتہ ،خاندان کے وہ تمام پیارے رشتےجن سے کوئی ماموں تو کوئی چچا کوئی خالہ تو کوئی پھوپھو کےنام سےاپنی پہچان رکھتا ہے،پھر سب سے بڑھ کر ایمان کا وہ مضبوط رشتہ کہ جس سےتمام مسلمان جسد واحد بن جاتے ہیں۔
اس کے برعکس باقاعدہ منصوبہ بندی کےذریعے سے چند گنے چنےگھنٹوں کی غیرفطری محبت ،درحقیقت محبت نہیں صرف ایک دھوکا ہے، جسے خود ساختہ مجبوری یا فضول کی رسم کےطور پر زمانے کی دیکھا دیکھی آج منایا جارہا ہے۔ہمارے معاشرے اور ہمارے پاکیزہ رشتوں کو ان ڈھکوسلوں کی قطعاً ضرورت نہیں ہےکیونکہ ہمارے اپنے بہت خوب صورت پاکیزہ رشتے ہمارے گھروں میں ہردم موجود ہوتےہیں جنہیں ہم بڑے باعزت طریقوں سے منا بھی سکتے ہیں اورنبھا بھی سکتے ہیں ۔ ان سےخوش ہو بھی سکتے ہیں اورانہیں خوش کربھی سکتے ہیں۔
آج بےکار کی رسموں میں وقت برباد کرنےسے بہت بہترہےکہ اللہ کے بنائے ہوئے پاک حلال رشتوں پرتوجہ دی جائے اورانہیں مضبوط کیا جائے تاکہ ہمارا معاشرے صالح معاشرہ بن کر فلاح کے راستے پر گامزن ہو سکے۔۔


































