
ثمينہ عابد
چار دسمبر کا دن شہر کراچى ميں دو الگ الگ رنگوں کے ساتھ طلوع ہوا۔سندھ بھر ميں اور بالخصوص شہر قائد ميں 4 دسمبر کا دن سندھ کلچر ڈے کے
طور پر منايا گيا ، شہر کى سڑکيں اور چوراہے، بازار اور پارک سب ہى جگہ اجرک کےخوبصورت رنگ بھى نظر آئے اور سندھ کا کلچرل رقص کرتے گروپس بھى ،فضائيں " ہوجمالو " اور "جيے سندھ جيے" کى موسيقى سے گونجتى رہيں ،
اس شور شرابے کی وجہ سے ٹريفک کے بےشمار مسائل بھى پيدا ہوئے۔کراچی کلفٹن اور سی وی یو کا سارا علاقہ گھنٹوں بند رہا،مگر سڑکوں پہ کلچر ڈے منانے والے اجرکى سلفياں اور رقص پرمبنى وڈيوز بنانے ميں ہى مگن رہے۔ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ صوبہ سندھ اس کلچر ڈے سے پہلےبھى مسائل کے بھنور ميں پھنسا ہوا تھا اور کلچر ڈے کے بعد بھى جہالت کے اندھيروں ميں ڈوبا ہوا ہے۔
کلچر ڈے پر نہ تو اپنے صوبے کى ترقى و خوشحالى کے ليے عہدو پيماں باندھے گئے اور نہ ہی مسائل کے حل کے طور پر تعليم کو اشد ضرورى قرار دیا گيا۔ نہ ہی سرکارى طور پر کوئى تعليمى پاليسى مرتب کى گئى ہے ۔ نہ ہی آئندہ کا کوئی ایک بھى ترقياتى منصوبہ سوچا گيا ہے ۔ سندھ کے کسى ايک مسئلے پر بھی بات نہيں کی گئى ۔ بیروزگاری کے مسائل بھى جوں کے توں ہى ہيں ۔ بس عوام نے سڑکوں پر ہلہ گلہ کيا اور ٹريفک کا نظام درہم برہم کردیا ،جس کے نتیجے ميں کئى ٹریفک حادثات بھی ہوئےہاں مگر اس طريقے سے کلچر ڈے منا کر اپنے زندہ ہونے کا ثبوت ضرور ديا گيا۔
کاش اس " کلچر ڈے " پر کچھ حقوق و فرائض کا شعور بھی بیدارہوجاتا۔غلامانہ ذہنیت سے رہائی کی کوئی سوچ بھى پیدا ہوجاتی کہ ہماری آنے والی نسلوں کو اسى کى تو اشد ضرورت ہے۔
دوسرى جانب الخدمت کراچی اورجماعت اسلامی کى جانب سے" بنو قابل " کےدوسرے مرحلے ميں ميٹرک اورانٹر پاس لڑکیوں کا اپٹيٹيوڈ ٹيسٹ ليا گيا ،جس ميں ہزاروں کى تعداد ميں شرکت کى ۔شہر قائد نے 4 دسمبر کو ہى باغ جناح ميں باپردہ خواتين کا ايک جم غفير ديکھا جو روشن مستقبل کےہزاروں خواب آنکھوں ميں سجائے آگے بڑھنے کى لگن ليے ہوئے تھا،جو با پردہ رہتے ہوئے بھى ہر محاذ پر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تيار کھڑا تھا ۔
الخدمت جماعت اسلامى کا شکريہ کہ جس نے" بنو قابل "کے نام سے نوجوانوں کے ليے اميد کى لوجلا دى ہے۔۔۔۔ آگے بڑھنے کے راستہ دکھا ديا ہے۔۔۔ جينے کى امنگ بھى دى ہے اور زندگى کا مقصد بھى .



































