
ثمينہ عابد
ایک دور تھا کہ جب ٹی وی عوام کے ليےایک سستی تفریح کا سامان ہوا کرتا تھا۔گھر کےسب افراد مل بیٹھ کر ڈرامے دیکھا کرتے تھے،ان سے لطف
اٹھاتےتھے وہ ڈرامےاصلاح کا کام کرتےتھےذہنوں کی بھی اورمعاشرے کی بھی ۔
آج مل بیٹھ کرٹى وى دیکھنا تو دور کی بات اکیلے بھی بيٹھے ہوں توبھی شرم سے نظریں جھکانےپرمجبور ہوجاتے ہیں ۔ ٹى وى لگائيں تو کسى ڈرامے ميں دو لڑکے اور ایک لڑکی کى کيمسٹرى دکھائى جا رہى ہے۔ لڑکى شادى شدہ ہے يا کنوارى ،اس کى پروا کئےبغير پيار ومحبت کى پينگيں بڑھتى دکھائى جاتى ہيں ۔
چينل بدل ليں تودوسرے ڈرامےميں دولڑکیاں اورایک لڑکے کى کيمسٹرى نظر آتى ہے۔کنوارے اور شادى شدہ ،محرم اورنامحرم ،غلط اور صحيح سب فرق مٹائے جارہے ہيں۔ پيار و محبت ميں سارى اخلاقى حدود پامال ہوتى دکھائى جارہى ہيں۔
کہیں شادی شدہ ہونے کے باوجود لڑکى کا اپنے باس سے ،اپنے دیور،جیٹھ اپنے کزن یا کسی بھی راہ چلتےسےانسیت ووابستگی ہوجانا قدرتی بات بتایاجارہا ہے۔کہيں شادى شدہ دوچار بچوں کے ہنستے بستے ماں باپ کو اچانک سےطلاق يافتہ بنايا جارہا ہے۔ آج بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے ليے بھى نہ طلاق انہونہ لفظ ہے نہ خلع ۔
فيملى اوريئنٹڈ ڈرامے بھى عجيب وغريب فلاسفى پر بنائےجارہے ہيں۔ کسى ڈرامےميں ماں جابر ہے تو کسى ميں بہن فتنہ. کسى ڈرامے ميں بيوى مشکوک ہے تو کسى ميں بيٹى آفت کى پرکالہ،
ديورانى جٹھانى سازشى توہمسائى فسادن،يا الہٰى اس ميڈيا نے تو کسى کو بھى نہيں بخشا۔ يہ تو سب ہى رشتوں کا تقدس پامال کر رہا ہے،يہ ميڈيا تو خاندانى نظام کى جڑوں کو کمزور کر رہا ہے ۔ اب عوام ديکھيں تو کيا ديکھيں.



































