
ثمينہ عابد
کھلے آسمان تلے اس اسٹيڈيم ميں کہ جہاں 32 ممالک سے کھيلوں کى ٹيميں جوش و جذبہ اورجيت کى لگن ليے بيٹھى تھيں ۔وہاں افتتاحى تقريب کا آغاز
ايک بچے کى دلوں کوچھوتى پرسوزآواز ميں تلاوت قرآن پاک سےہوتا ہے۔وہ جوبہت مہربان ہےاسى نے قرآن کى تعليم دى ہے۔اسى نےانسان کو پيدا کيا اور اس کو بولنے کى طاقت بخشى ہے سورج اورچاند ايک حساب مقررسے چل رہے ہيں بوٹياں اور درخت اسى کے آگے سجدہ ريز ہيں.
سورہ الرحمن
قطر کا اپنے ملک ميں ہونے والے فيفاورلڈ کپ ميں آنےوالوں کے ليےاخلاقى حدود کا مقررکردينا ،وہ جہاد ہے جو اس اسلامى ملک نے باطل کى زورآور قوتوں کے آگے حق پر ڈٹ کر کيا ہے۔
انٹرنيشنل گيمز کى افتتاحى تقريبات ميں رقص و سرور کى جمى جمائى روايات کو ترک کرتےہوئےاسلامى اقدار کو فوقيت دينا جہاد اکبر ہےجو اسلامى ملک قطر نے دنيا بھر کے سامنے على اعلان کيا ہے۔
قطر نے دنيا بھرميں اسلام کى بھرپور نمائندگى کى ہے، قطر نےاس جرات و بہادرى کے ذريعے سے اسلامى ممالک کے ليے مثال قائم کى ہے اور ثابت کر ديا ہے کہ
توحيد کى امانت سينوں ميں ہے ہمارے
آساں نہيں مٹانا نام و نشاں ہمارا



































