
صائمہ وحید/ کراچی
شکر ہے یہ ٹوٹے پھوٹے روڈ بھی بن گئےہیں۔۔ورنہ میرے لئےتو چلنا،کہیں جانا مشکل ہوجاتا تھا۔
اختری بیگم نے اپنی بہو آسیہ سےکہا تھا۔۔وہ انہیں ابھی ڈاکٹر سےدوا دلاکر لائی تھی۔۔
جی امی۔۔۔! جوایماندار نمائندہ ہوتے ہیں۔انہیں اختیارنہ بھی ملےپھر بھی کام کرتے ہیں۔۔
ہاں بہو۔۔۔! ملک و قوم سے مخلص ہی عوام کی فکر،خدمت کرتے ہیں۔۔
سودی نظام ہویا۔بجلی کے بلوں میں اضافہ ۔ وہی مقدمہ لڑتے ہیں، عوام کو انصاف دلانے کے لئے۔۔
ورنہ روٹی ،کپڑا،مکان دینےکےوعدےاوردعوے کرنےکرنےوالوں نےتو،سنہری خواب دکھا کرملک وقوم کولوٹ لیاہے ۔
کراچی کو کچرے اور ملبے کا ڈھیر بنادیا
سالوں سے سڑکیں خراب تھیں
اب نیا روڈ بنا ہے
وہ دوا کھاکرلیٹ گئیں تھیں
شام میں آسیہ چائے بناکر لائی تھی۔۔ لاؤنج میں اس کےشوہرصہیب بیٹھےتھے۔۔۔آسیہ کا بیٹا دوڑتاہواآیا تھا۔۔
امی امی ہمارے محلےمیں اتنا خوبصورت پارک بنایا ہے
نئی پھسلنی۔۔ جھولے۔۔ پودے۔۔ ہم سب بچے اب مل کرپارک میں کھیلا کریں گے۔۔ وہ بہت خوش تھا
ہاں ضرور بیٹا
آسیہ نے اسے کہا تھا
یہ نمائندے کچھ اچھاکام کررہے ہیں۔الیکشن قریب ہیں۔۔
آسیہ کے شوہر صہیب نے کہا
جی بالکل۔۔ الیکشن قریب ہیں اورہر ہرارآپ مجھے کہتے ہیں۔۔ووٹ فلاں۔۔ کو دینا ہے۔۔
اب آپ نے ووٹ صرف انھی کو دینا ہے۔۔
صہیب نے سوالیہ نظروں سے دیکھا۔۔؟؟
جن کے بارے میں ہماری اعلی عدلیہ نے بھی فرمایا ہے کہ کرپشن سے پاک صرف جماعت اسلامی ہے۔۔ان کے وزراء بدعنوانی میں ملوث نہی ہیں۔۔
تو آپ بھی آرہے ہیں ناں۔۔
آٹھ فروری کو انتخابات میں ووٹ دینے
ہاں۔۔ کیوں نہیں۔۔ ووٹ دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے
صہیب نے مسکرا کر اثبات میں سر ہلایا تھا


































