
سنیہ عمران/ بہاولپور
دنیا میں بہت سےنشے ہیں موبائل کا نشہ،کھیل کود کا نشہ،سیر وتفریح کا نشہ اورمنشیات جیسی لعنت کا نشہ وغیرہ وغیرہ، لیکن انسان کانشہ سب
سےبرانشہ ہوتا ۔ہمارے معاشرے میں تعلق اب صرف ضرورت کا رہ گیا ہے۔بغیرغرض کے تعلق کا معاملہ رہا ہی نہیں ،چاہے رشتہ کوئی بھی ہو۔
ہماری ایک روایت بن گئی ہےکہ جب تک تعلق قائم رکھنا چاہتے ہیں تب تک ہم دوسرےفرد کوبہت وقت دیتےہیں اوریہ ضرورت ہی طے کرتی ہےلہذا کتنی دیر اور کب تک تعلق کی مٹھاس قائم رکھنی ہےاورتعلق کب تک رکھنا ہے اور کتنا مضبوط رکھا ہے یہ ضرورت کے تحت ہی طے کیا جاتا ہے ۔
میرے نزدیک سب سےبرانشہ انسان کا نشہ ہے۔اس میں آپ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے چلنے والی کسی چیزکی مانند ہوتے ہیں،جس کا اختیا ردوسرے فرد کے پاس ہوتا ہے کہ کب آپ کوہنسنا ہے،کب رونا ہے،کب خوش ہونا ہے اوراگر وہ آپ کو بہت زیادہ وقت دیتا ہےاورآپ کولگتا ہے کہ آ پ اس کے لیے بہت اہم ہیں۔ بہت خوب صورت لہجہ رکھتے ہیں اور بہت خوب صورت باتیں کرتے ہیں تو آپ خود کوآ سمان پرمحسوس کرتےہیں۔ اوراس طرح کے رویے سےغلط فہمی کا شکارہوناعین فطری بات ہوتی ہے ۔
ہم کہتے ہیں فلاں یہ نشہ سپلائی کرتا ہے،فلاں گناہ گارہے، قابل معافی نہی تو کیا اپنی ذات کا نشے کی طرح عادی بنا کر ہمیشہ کے لیے چھوڑدینے والےقابل گرفت نہیں ہوتے۔ آ پ تعلق ہی اتنارکھو جتنا نبھاسکتےہوہمیشہ ہر وقت اعتدال اعتدال کا درس دیتے ہو، اس معاملے میں اعتدال کہاں گیا ؟
جرات تو کرکے دیکھیں یہ سوال اٹھانےکی ۔۔۔۔۔۔ قیامت نہ ڈھا دیں وہ اور الزام بھی آ پ پر کہ آ پ عادی ہوئےکیوں ؟ یہ نشہ نفسیاتی لحاظ سے بری طرح توڑ دیتا ہے، یہ بھی انسان کے لیے بہت خطرناک ہے۔ جسمانی اذیت سے کہیں زیادہ خطرناک ذہنی اذیت ہے۔ کچھ افراد جو کمزور ہوتے ہیں وہ اس صورتحال سے نکل ہی نہیں پاتے اور شدید ڈپریشن میں چلےجاتے ہیں ۔
بعض دفعہ اینٹی ڈپریشن لیتے لیتے اس کےعادی ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے ہزاروں سوال ہوتےہیں پرجواب دینے والا کوئی نہیں ، جانے والا پاس سے گزر گیا ۔ اجنبی کی طرح اورآپ اپنا قصور ڈھونڈتےرہ گئے۔ بڑا مشہور مقولہ ہے "جس تن لگے وہ تن جانیں" سواس میں مزید کیا بحث ایسی صورت میں افراد کا ہر قیمت پراللّٰہ سے تعلق مظبوط ہونا چاہیے۔ بار بار شیطان بہکائےگا مگر منزل پرآ پ نے پہچناہے۔ آ ہستہ آ ہستہ سکون آجائے گا بس لگن سچی ہو اللّٰہ تعالیٰ بہت انصاف پسند ہےوہ آ پ کو ہرگزضائع نہیں کرےگا۔
ایک حدیث کا مفہوم ہے"اطاعت صرف نیکی میں کی جائے گی ۔ہم دوسرے کی بات صرف اس حد تک مانیں گےجتنی اللّٰہ اوراس کے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اجازت دی ہے۔ اگر کسی کا کوئی ایسا مطالبہ ہےجوخلاف اسلام ہے چاہےوہ ہمیں کتنا ہی پیارا کیوں نہ ہو۔اس سے کتنی ہی محبت کیوں نہ ہوآپ وہ نہیں مانیں گے۔
کوئی بھی رشتہ ہے ،کوئی بھی تعلق ہے،شروع میں لگتا ہےہم مر جائیں گے،اگلا سانس نہیں آنا لیکن ہم نہ مرتے ہیں بلکہ سانس بھی آتا ہے۔ مثبت کتب پڑھیں ، واک کریں، دینی محفلوں میں جائیں ان سےملیں جو مل کرواقعی رب کی یاد دلادیں ، کچھ لوگ راہ حیات میں مثل بہارہوتے ہیں ۔
خود کوسمجھانا دنیا میں سب سےمشکل کام ہےاوریوں لگتا ہےکانٹوں کا یہ سفرہم کبھی طےنہیں کرپائیں گے، نا ممکن ہےیہ لیکن ہرقیمت پر آپ کو بہت مضبوط بن کریہ سفراپنی فیملی کے لیےاپنے مخلص افراد کےلیےطے کرناہے کیونکہ آ پ ان کے لیے بہت قیمتی ہیں ، بہت اہم ہیں اوران کا حق ہےآ پ پر۔ آپ جواب دہ ہیں اس کے لیےکسی ایسےانسان کے لیے اپنی آخرت تباہ نہ کریں جس کے لیےآپ ٹشو پیپر تھے، استعمال کیا اورپھینک دیا ۔ ایسی سوچ آئے تو دورد شریف پڑھیں ۔ ایسی سوچیں بھی اذیت دیں گی مووآن کرجائیں کیونکہ اس میں آ پ کا فائدہ ہے۔ ماضی میں رہ جانے میں صرف آ پ کا نقصان ہے۔
حدیث کا مہفوم ہے کہ "مومن ایک ہی سوراخ سے دوبار ڈسا نہیں جاتا"زندگی میں دوبارہ خود کواستعمال ہرگز نہیں ہونےدیں ۔
اللّٰہ تعالیٰ نےجو مقصد حیات آپ کے لیےمتعین کیا ہےاسےیاد رکھیں، اس کے لیے جدوجہد اورکوشش کریں اتنی محنت کریں کہ آپ کی کامیابی شورمچا دے۔ خود کو بہت مضبوط بنائیں ہرکوئی خود آپ سے ملنے کی تمنا کرے اورچھوڑ جانے والوں کے پاس صرف افسوس ہو اور اپنا معاملہ اللّٰہ کے سپرد کر دیں۔ وہ بہترین حساب لینےوالاہےاوروہ دنیا و آخرت دنوں میں لےگا۔ یقین رکھیں اس پر وہ آ پ کو ضائع نہیں کرے گا ۔
خود سےعہد کریں کے،اس طرح ہم نے کسی کو اپناعادی ہرگزنہیں کرنا اور اگرہم کسی کو سمجھا سکیں تواسے سماجھا دیں ،حجت تمام کردیں۔ آ گے دوسرے کی مرضی مانے نہ مانیں ۔ یہ بھی خود سمجھیں کےتعلقات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتےاتارچڑھاؤ آتارہے گا۔ کبھی نزدیک والےدور اور دور والے نزدیک ہوں گے ۔ذمہ داریاں بدلنےسے تعلقات بدلنا فطری امر ہے۔ اس کا ویسا رہناممکن نہیں لیکن خوشی غمی تک کوششیں کریں نبھانےکی ۔
غم میں تولازمی شریک ہوں ، خوشی سے رہ بھی گئےتوخیرہےاوریہ تو مسلمان کا حق ہے کہ اس سے تعزیت کی جائے لوگ توایسے موقع پر دشمنوں کے گھر بھی چلے جاتے ہیں ۔ بس اللّٰہ کا حکم سمجھ کر چند منٹ شریک ہو جائیں ہوسکتا ہےآپ کے چند منٹ کسی کو اللہ سے مزید قریب کر دیں ۔
اب ہم اپنا اپنا جائزہ لےلیں کہ کہیں ہم تواس نشے کا باعث نہیں بن رہےیا ہماری وجہ سے کوئی بن رہا ہےتو وہیں پرخود کودرست کر کےاس کو سمجھا دیں۔ اس کی حد واضح کردیں کیونکہ آخرت کے ساتھ دنیا بھی خوشگوارہوسکتی ہے ۔
اس طرح آپ اپنی اوردوسرے کی جنت بچالیں ہوسکتا ہے یہی عمل ذریعہ نجات بن جائے اور ہوسکتا ہےیہی عمل ہماری تباہی کا باعث ہو ۔ فیصلہ آپ کےہاتھ میں ہے ، اپنے مقدرمیں جو چاہیں لکھوا لیں ۔



































