حریم ادب ضلع بہاولپور کے تحت" سیرت النبی" کانفرنس

 سنیہ عمران / نگران حریم ادب ضلع بہاولپور

حریم ادب ضلع بہاولپور کے تحت قرآن ہاؤس میں" سیرت النبی کانفرنس" اورتقسم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام

پاک سےہوا۔حافظہ نویراملک نےتلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ ثمین سجاد کی خوبصورت نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم  نےسماں باندھ دیا

مہمان خصوصی وسپیکرپروفیسر ڈاکٹرسلمٰی جبیں (ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ) نےبڑے بہترین اورجامع اندازمیں "آ ج کے دور میں اطاعت رسول کیسے ممکن ہے؟ "  کےعنوان سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں  پہلے مسلمانوں کی طرح نہیں آزمایا گیا، یہ اللّٰہ کا احسان ہے۔ ہم نے تو چھوٹی چھوٹی قربانیاں دینی ہیں ہمیں چاہیےکہ ہرموقع  پراطاعت رسول کو اپنائیں شادی ہویا کوئی بھی موقع ،بس ہم اپنی مرضی سے عمل کرتے ہیں پھر ہم "حرمت رسول پہ جان بھی قربان ہے"کا دعویٰ کیوں کرتے ہیں ؟ باطن کا معاملہ اللّٰہ کے ساتھ ہے پرافسوس کہ ہماراظاہر بھی گواہی نہیں دیتا کہ ہم عاشق رسول ہیں۔

اس کےبعد ہماری معزز مہمان سپیکر اوررکن مرکزی شوریٰ سعدیہ ذیشان نے"ہمارے نبی سے ہمارا رشتہ کل بھی تھا آ ج بھی ہے"   کے موضوع پر بہت پر اثرانداز میں بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ سے ہمارا رشتہ کل بھی تھا آ ج بھی ہے اور آخری سانس تک رہے گا۔دنیا میں بھی ہم بہت سے رشتوں سے جڑے ہیں کسی سے ہمارا رشتہ پیارکاہے،کسی سے ضرورت کا تو ہم اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ مضبوط اس طرح کر سکتے ہیں کہ ہم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کریں۔

گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج کی لیکچررمنزہ سیدہ نے" کیا ہمیں واقعی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے؟  کے عنوان سے پر بہت خوب صورت انداز  اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےاطباء اور اطاعت کی صورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کوعملاً اپنی زندگیوں میں لانا ہے صرف کہنا ہی نہیں عملاً بھی اس دعوے کو ثابت کرنا ہے ۔

ناظمہ ضلع عظمیٰ نعیم  نےآل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی بسلسلہ"جشن آزادی  2023 "میں ٹیم حریم ادب کی پوزیشن ہولڈرزبہنوں کوشیلڈز دیں ، مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں سے کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنےخطاب مزید کہا کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطباع کے لیے سسٹم کو بدلنا ضروری ہےاور اس سسٹم کو بدلنے کے لیے ہمیں بحیثیت قوم ان افراد کے لیے قوت بننا ہےجو اس سسٹم کو بدل کراسلامی نظام نافذ کرسکیں ۔

   مہمان خصوصی ڈاکٹرسلمٰی جبیں نےانعام حاصل کرنےوالی رائٹربہنوں کو سرٹفکیٹ دیے۔اس موقع پرانہوں نےحریم ادب ضلع بہاولپور کی لکھاری بہنوں کو مبارکباد باد دیتے ہوئےکہا کہ اللّٰہ تعالیٰ دے زور قلم اورزیادہ۔۔ ہرصلاحیت اللّٰہ کی عطا کردہ اور اسی کی امانت ہے، اس کا درست استعمال ہم پرفرض ہے۔ اللّٰہ تعالٰی نےآ پ سب میں سے جس کو جو صلاحیت دی ہے، اس کا  وہ درست استعمال کرے اوراپنا یہ فرض پوری ایمانداری داری سےنبھائے۔

انہوں نے پرمزاح اندازمیں بہن سنیہ عمران سےکہا کہ صوبےمیں طبیسٹ رائٹر کا انعام ملنے  پر وہ ٹیم حریم ادب کو بریانی کھلا ئیں۔ اس بات پرسب کے لبوں پے تبسم بکھرگیا۔ انہوں نے ہلکے پھلکے مزاح سےمحفل کوپررونق بنائےرکھا اوریوں شرکاء کی دلچسپی کانفرنس میں بر قراررہی۔

پھر منزہ سید نے انعام یافتہ  بہنوں کو "حریم ادب " کی سیشز پہنائیں اورمبارکباد دی۔آخر میں نگران حریم ادب ضلع بہاولپورسنیہ عمران نے تمام مہمانوں اور شرکاء کی آمد پرشکریہ ادا کیا اورکہا کہ امیدہے  آئندہ بھی آپ  "حریم ادب"  کے پروگرامز کی رونق بڑھائیں گے کیونکہ رونق آپ ہی کی دم سے ہے اورآ پ ہی ہمارے چمن کا باغ ہیں ۔ انہوں نے بھی ٹیم حریم ادب کی طرف سے انعام یافتہ بہن ثمین سجاد کوضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے پراور بہن تہمینہ جبیں کو ضلع میں حوصلہ افزائی کا انعام پانے پران الفاظ میں مبارک باد دی۔

حسیں چہرے کی

تابناکی مبارک ہو

تمہیں کامیابی کی

یہ خوشی مبارک ہو

پروفیسر ڈاکٹرسلمٰی جبیں کی پرخلوص دعا سےاس پروقارتقریب کا اختتام ہوا مہانوں کے عشائیہ دیا گیا اور ساتھ ہی محاسبہ فارم بھی پرکروایا گیا تاکہ ہم اپنا جائزہ لےسکیں کہ ہم کتنی سنتوں پرعمل کرتے ہیں۔

 شرکاء کی تعداد 30 تھی جن میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہماری کلیاں یعنی ( طالبات بچیاں) بھی شامل تھیں۔حاضرین محفل نیک تمنائیں اور ایک خوبصورت شام کی یادیں دلوں میں لیے گھروں کو لوٹ گئے۔ تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کے نام

پھول وگل' شمس وقمر

 سارے ہی تھے

پر تم سب ان میں بھائے بہت

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے

عنوان کھوئی ہوئی میں (کشف زھراء)

کشف زہرا

نہ جانے دل کس بات سے اتنا اداس ہے ۔شاید دل کو پتا ہے وہ کیوں اداس ہے لیکن اداسی سے بھاگتے بھاگتے وہ ہر چیز کو محسوس کرنا بھول گیا ہے۔ کیا تھی

... مزید پڑھیے