
سنیہ عمران/ بہاولپور
رنگ نوکی جانب سے یوم آزادی پاکستان2023کے موقع پر سنیہ عمران کو ضلع بہاولپورپنجاب سےبہترین رائٹرزکےایوارڈکیلئے
منتخب کیا گیا
خون کی وہ لکیرجس سےبرصغیرکےمسلمانوں نےاپنی آنےوالی نسلوں کےلیےعلیحدہ وطن کا نقشہ کھینچا اور جن کے صدقےمیں ہم آ زاد فضاؤں میں سانس لے رہےہیں۔قارئین آج کے دن سےکون واقف نہیں ۔ہمارے محسن قائداعظم محمد علی جناح کی شبا نہ روز کو ششوں اورعلامہ اقبال کی غیر معمولی جذبےاوربھر پور شاعری نے ہمیں برصغیر میں ایک الگ شناخت والا ملک عطا فرما دیا جو آ ج برصغیر میں پاکستان کی پاک سر زمین کے نام سے جانا جاتا ہے۔آج کے خوش بخت دن میں بکھرے ہوئےکروڑں مسلمانوں کو آ زادی کا سانس لینا نصیب ہوا۔ اب یہ ان کا کام ہے کہ فرداً فرداً اورمجموعی طور پر اس کی سرفرازی اور ابدی بقا کے لیے محنت ومشقت کر کے اسے زیادہ سے زیادہ ترقی یافتہ بنانے کی کوشش کریں ۔ہمارے جن قائدین اور مصلین نے اپنے ذاتی اغراض سے قطع تعلق ہوکر اسے حاصل کر کے ہمیں دیا۔ ان کے لیے عملاً یہی خراج عقیدت و اظہار تشکر ہو سکتا ہے۔
جہالت ،غربت، کر پشن بے ایمانی بلکہ ہر طرح کی دہشت گردی اور برائیاں جو ہمارے معاشرے میں جڑپکڑ چکی ہیں،ان کےخلاف جنگ کرنی ہے نئی نسل کو مصور پاکستان علامہ اقبال کے افکار اور قائد اعظم کے اقوال روشناس کروایا جائے تاکہ وہ مغربی تہذیب کے جادو سے نکل کر ان کو مشعل راہ بنائیں اور اپنی آ زادی اور وطن کےحوالےسے اپنے علیحدہ تشخص کی شناخت کر سکیں ۔
ابھی بھی وقت ہے ،اگر تمام عزیزان وطن فرداً فرداًایمانداری اوردیانت داری کو اپنا شعار بنالیں تو مسائل و مصائب میں گھرا ہمارا وطن کنارے پر لگ سکتا ہے کیونکہ یہی وطن عزیز ہے جو ہماری آ نکھوں کے لیے سرمہ بصارت و بصیرت اور ہمارے وجود کے لیے نسخہ کیمیاء ،شفا ء اور بقا ہے ۔ہماری تمام ترعزت، شہرت ،دولت ہر نعمت یہاں تک کہ زندگی تک اس وطن کی عطا ہے سو اس سے وفادار رہیں تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو ۔
آ ج کے دن ہم سب پر لازم ہے کہ ہم سب 14اگست کی عظمت کے پیش نظراپنے کردار کو از سرنو ترتیب دیں۔بابائے قوم سے کسی صحافی کے سوال کے جواب میں فرمایا تھا کہ پاکستان صرف زمین کے ایک ٹکڑے کے طور پر حاصل کرنا نہیں چاہتے بلکہ ہم اسے ایک ایسی تجربہ گاہ کے طور پر چاہتے ہیں جہاں پر ہم اسلام کے سنہری اصولوں کو پرکھ کر دنیا کو دکھا سکیں کہ یہ دین جو کہ دین فطرت ہے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور یہ ہر دور کی اس کے تقاضوں کے مطابق آ بیاری کی کامل سکت و طاقت رکھتا ہے ۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ان کے اس قول کو ہر دم یاد رکھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دے اور اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو تاقیامت سلا مت رکھے آ مین ثمہ آمین ۔
اے اہل وطن شام وسحر جاگتے رہنا
اغیار ہیں آما دہ شر جاگتے رہنا



































