
رپورٹ: سنیہ عمران
عیدالاضحی عربی زبان کا لفظ ہےاس کےمعنی قربانی کےہیں۔عیدالاضحیٰ بھی عیدالفطرکی طرح ایک مقدس دن ہےجو ہرسال دنیا بھر میں قربانی
کرکے منایاجاتا ہے۔
عیدالاضحی کو بقرہ عید کےنام سے بھی جانا جاتا ہےاور یہ دین اسلام کا دوسرا اہم تہوارہے۔انتیس مئی بروزجمعرات کوعیدالاضحی نہایت دینی جوش وجذبے سےمنائی گئی ۔ہرسال جماعت اسلامی اور حکومت شہدائےاے پی ایس بوائزہائی سکول سٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور کے گراؤنڈ میں عید کی نمازپڑھانے کا اہتمام کرتی ہے۔ اس سال بھی سکول کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں عید کی نماز پڑھائی گئی جس میں ہرسال کی طرح اس سال بھی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بے شک موسم کافی گرم تھا لیکن صبح کی پرنور ساعتیں بہت بھلی لگ رہیں تھیں ۔لوگ جوق درجوق آرہے تھے ، بچے ،بوڑھے ،جوان نمازعید کے لیے پرجوش تھے اور اپنے ایمانی جذبے کو بڑھا رہے تھے ۔
عید گاہ میں ہمیشہ کی طرح خواتین کےلیے الگ انتظام تھا،بچے خوبصورت رنگ برنگےکپڑوں میں خود بھی پھول ہی لگ رہے تھے، بوڑھی وجوان خواتین بچیاں سب کا جذبہ قابل ستائش تھا۔ عید گاہ میں داخل ہوتے ہی خوش آمدید کہتا پینا فلیکس بڑا بھلا لگ رہا تھا۔ قربانی کی خوبصورت حدیث والا پینا فلیکس جوبڑی خوبصورتی سےقربانی کی اصل روح تقویٰ کو بیان کررہا تھا ۔ یہ سنہرے حروف بڑی خوبصورت یاد دہانی کروا رہے تھے کہ واپس جا کےجو قربانی کرنی ہے، اس کا اصل مقصد کیا ہے ۔
خوبصورت بک سٹال پررکھے کتابچے دین کی تبلیغ کا ایک خوبصورت پیغام تھےاوربک سٹال پررکھاجماعت کی نمائندگی کرتا ترازو کا خوبصورت ماڈل جماعت کے منشور کا جیتا جاگتا نمونہ تھا۔ عدل کا انصاف اورمختلف باکسز میں رکھےتین رنگ کے غبارے سبز ،سفید اور نیلے بڑے بھلے لگ رہے تھے ۔ یوں جیسے تحریک سے اپنی محبت اورعقیدت کا اظہار کررہےہوں ۔ تحرک کی نمائندگی کرتی یہ دنوں چیزیں بہت ہی دلچسپ ومنفرد منظر پیش کررہی تھیں۔
عید کی نماز پروفیسرسعید احمد نےپڑھائی اورنماز کے بعد رقعت آمیز دعا کروائی ۔جماعت اسلامی بہاولپورکے امیر پی پی 253 نصر اللہ خان ناصر اور دیگر ذمہ داران نے بھی عید کی نماز یہیں ادا کی۔ دعا کے بعد سب نے گلے مل کر ایک دوسرے کو
مبارک باد دی ۔
نمازعید کےاختتام پہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے بچوں میں غبارے تقسیم کیے۔جب پیارے گلدستے اپنی خوبصورت مسکان چہروں پرسجائے غبارے لے رہے تھے تو یہ منظر بھی قوس قزح کی طرح تھا ۔ غباروں نے بچوں کی عید کی خوشیاں دو بالا کر دیں۔ سب نے جماعت اسلامی کی ہر سال کی طرح اس سال بھی عید گاہ کے لیے کی گئی اس جدوجہد کو دعائیہ الفاظ میں سراہا اوریوں عید گاہ سےسنہری یادیں لے کہ سب گھروں کو لوٹ گئے ۔



































