
نصرت اسحاق
اے رحمت عظیم کے مہمان السّلام
رمضان السلام اے رمضان السّلام
اے ایمان والوں تم پرروزے اس طرح فرض کیے گیےجیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گیے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ ۔۔۔سورہ البقرہ #183
رمضان المبارک کی امتیازی خصوصیت جو کسی دوسرے مہینے کو حاصل نہیں کیونکہ اسمیں کلام الہٰی کو دنیا میں بھیجنے کا انتخاب فرمایا گیا لہذٰا نزول قرآن کا یہ میزبان مہینہ ہے۔یہ ماہ مبارک آتے ہی پوری کائنات رحمتوں اوربرکتوں میں نہائی محسوس ہوتی ہے۔ جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔جہنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اورتمام شیاطین قید کردیےجاتے ہیں۔ماہ رمضان میں کھانے پینے اور دیگر نفسانی خواہشات سے پرہیزیعنی اللّہ کے حکم کی بجاآوری کے لیےتمام تر وسائل اورمواقع میسر ہونے کےبعد بھی ان کاموں سے بازرہنا اللّہ کی محبت و اطاعت کی بینظیر مثال ہے جو بندہ شان عبدیت کے ساتھ یہ احکام بجا لائے اللّہ کے یہاں اس کا بہت بڑا رتبہ ہے اللّہ اس سے بہت خوش ہوتا ہے۔
حدیثِ مبارکہ ھے کہ :جس بندے نے ایمان کی حالت میں ثواب و تقرب کی نیت سے اللّہ کی اطاعت اختیار کی اللّہ کریم اس کے تمام گناہ معاف فرما دیتاہے۔۔۔ بخآری شریف
رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرامغفرت اورتیسراجہنم کی آگ سےنجات کاہے۔اس ماہ مبارک میں نوافل کاثواب فرض کےبرابراورفرض کاثواب ستردرجے تک بڑھا دیاجاتاہے۔الحمدللہ
یہ صبروہمدردی کا مہینہ ہےاس میں اللّہ اپنے بندوں کےرزق میں اضافہ فرماتاہے ۔ جو کسی روزے دارکا روزہ افطار کروائےگااللّہ اس کوروزہ دارکےبرابرثواب عطا فرمائے گا۔آگر ہم بھرپور تیاری اورمنصوبہ بندی کے ساتھ اس ماہ مبارک میں داخل ہوں گے تو اللّہ کریم اور رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے ارشادات مبارکہ کےمطابق رمضان کی خیروبرکات رحمتوں ،بخشش اوردل ونگاہ کی پاکیزگی اورایمان کی پختگی کی منزلیں ضرورحاصل کرپائیں گے ۔ان شاء اللہ



































