صراط مبین

مسرت جبیں لاہور

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

سورة البقرة)سورۃ نمبر2،آیت 82

وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡاوَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۲﴾  9 ۔

  اورجو لوگ ایمان لائیں گےاور نیک عمل کریں گے وہی جنتی ہیں اورجنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

یہ آیت اور اسی طرح کی آیت قرآن مجید میں متعدد بارپیش کی گئی ہے۔غورطلب بات ہے کہ اللّٰہ رب العزت اپنےبندوں سےکس چیزکا،کس طرح کااور کس درجے کا ایمان چاہتا ہے۔

جب جب یہ ذکر آیاکہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو تب ہی اس کے ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا اوربارباریہ سبق ازبرکروایا گیا کہ ایمان لانا ہی معتبرنہیں،کافی نہیں،کامیابی کی دلیل نہیں ، جنت کا وارث نہیں بنا دیتابلکہ ایمان کےساتھ ساتھ عمل صالح ہوناہی باایمان ہونے کی دلیل ہے ۔مسلمان کی پہچان ہے،مومن کا تعارف ہے۔

یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ایمان لا کربس انسان فارغ یا نسلی مسلمان ہونا کافی ہو ، یا مسلمانوں جیسے چند اعمال جب دل چاہا کرلیے۔ یا اسلام کی شعائر جیسا حلیہ بنا لیا ۔

نام مسلمان جیسا ، ختنہ ، نکاح اورچند چیدہ چیدہ رسومات کی ادائیگی،یا پھرنمازجنازہ مسلمانوں سا ۔

نہیں اس کو قرآن مجید میں متعدد باراتارکر یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ ایمان کے ساتھ عمل صالح لازم ملزوم ہیں اورعمل صالح کےساتھ ساتھ ایمان لانا لازم ہے۔ ایمان عمل صالح کےبغیر بےکار اورعمل صالح ایمان کےبغیربے معنیٰ ہے۔ اسی لیے کافر کتنے بھی عمل صالح کرلیں ان کو اللّٰہ تعالیٰ دنیا میں اپنی شان رحیمی سےتوعطاء فرماتا ہے مگر ان کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور مسلمان صرف لا الہ الااللہ محمد رسول اللّٰہ پڑھ لینے سے جنت کے وارث نہیں ہوسکتا؟ اورعمل صالح بھی اس عظیم رب العالمین کی منشا ومرضی کے مطابق۔

بلکہ اسی درجے،اسی حیثیت اسی طریقے پہ،اسی رنگ میں،اسی نیت وارادے کےساتھ جس طرح جس ہستی اللّٰہ رب علیم وحکیم نےتعلیم فرمائے ہیں ۔جیسے حکم ربانی ہے ۔ جیسےسنت محبوب خدا پیارے آقاخاتم النبیین نےاپنے اسوہ سےعملا پیش کیے ہیں ۔

نہ کوئی اپنی من مرضی ۔نہ من کےسودے،نہ قبائل وخاندان کا دباؤاورآباواجداد کی تقلید،نہ فرقہ پرستی کارنگ۔چھوٹی سی مثال ہےکہ جب ہم اپنےبچے کے بہترین مستقبل کے لیے،کامیابی کے لیےکیسی مدرسے میں داخل کرواتے ہیں تواس کا سربراہ آپ کو بتاتا ہے کہ اس مدرسے کے یہ اصول ہیں۔لباس ایسا ہوگا،نصاب ایسا ہوگا اوراوقات کار تک مقررہوتےہیں تو ہمیں پورایقین ہوتا ہےکہ یہ ہی میرے بچے کے حق میں بہترین ہے اوراس کو اسی طرح مان کرکامیابی مل سکتی ہے۔

تو یاد رکھنا ہے۔یقین ہوناضروری ہےکہ جب اتنے چھوٹےسےادارے کےقانون کی پاسداری ضروری ہےتوپھرکیا سب سےعظیم ہستی رب کائنات نےجو دین اپنےبندوں کے لیےپسند کیا،سب سے عظیم فرشتےحضرت جبرائیل علیہ السلام کےذریعے جو دین اتار گیا اورسب سے عظیم انسان پیغمبراعظم جو کائنات کا عظیم اور برحق دین دین اسلام لے کر آئےان کے کوئی اصول وقواعد ضوابط نہ تھے؟اگر یہ خوف ہے کہ مدرسے کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی یا کچھ کمی کی گئی تو بچےکو مدرسے سے نکال دیا جائے گااور ناکامی کا سامنا ہوسکتا ہے ؟

تو یہ کیسی بڑی بے خوفی ہے۔کتنی بڑی جرات،جسارت،ہمت اورحوصلے ہیں کہ دین میں کتنی،کیسی، کس درجے کی گستاخی ہو،نافرمانی ہو،من مرضی ہو،ہٹ درمی ہو،آبا کی تقلید پہ اصراررہے،فرقہ پرستی میں ذرا برابر فرق نہ آئے؟اور پھر بھی مسلمان ہونے کا دعویٰ برقرار رہے ۔اسلام سے نکل جان کا ڈر نہ ہو ، سب سے بڑا کر اللّٰہ رب کبیر وعظیم کی نافرمانیوں پہ بھی بےباک  اور جنتی ہونے کا دعویٰ بھی ؟اگرکہیں اللّٰہ نہ کرے ایسا ہےتوپلٹ آؤدرتوبہ کھلا ہے۔

بہترین کامیابیاں، دخول جنت ایمان کےساتھ عمل صالح کرنےمیں ہیں اوریہ یقین کامل کہ اسی میں بہترین کامیابیاں اورہمیشہ ہمیشہ کے لیےجنت کی لافانی نعمتیں مل سکتی ہیں ۔

اللّٰہ رب رحیم رحم فرمائےاوراپنی رحمت سےاپنی توفیق سےایمان کامل اعمال صالحہ کےساتھ کرنے کی توفیق مقدرفرمائے۔ ہماری کوتاہیوں غلطیوں سے درگزر فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے