
جویریہ شاہ رخ
"آپ کو کیا ہو گیا ہے ؟ان ننھے ننھے بچوں کو لے کر آپ جائیں گے وہ بھی اس بھگدڑ میں۔ایسی جگہوں پر معصوم بچوں کا بھلا کیا کام؟ ان کے ذہنوں پر
ایسے نفسیاتی خون خرابے اورجنگ و جدل والی باتیں ڈالنے سےکچھ نہیں ملے گا.جانا ہے تو اکیلے چلےجائیں یہ طریقہ مجھے سمجھ نہیں آرہا ۔۔۔۔"صائمہ انتہائی پریشان ہو کر اپنے میاں کو فلسطین کی ریلی میں جانے سے روکتے ہوئے کہنے لگی تو سرور صاحب نے کہا
"دیکھو یہ ننھے ضرور ہیں لیکن آج ہی وہ وقت ہے کہ ہم ان کونپلوں کے اندر اچھا بیج بھوئیں۔۔۔۔"
" بیج بولنے بونے کے لیے ابھی بہت ٹائم ہے.آپ ابھی ایسی باتیں مت کریں بچوں کو اس طرح کی باتیں نہیں بتائی جاتی آپ میری بات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔۔۔ "
"میں کیا سمجھوں میں صرف یہ جانتا ہوں کہ آج میں ان کا خمیر ان کے خون میں یہ بات ڈال سکتا ہوں کل کواگر میں نہیں ہوا تو میں چاہتا ہوں یہ بھی ایسی تحریک کا حصہ بنیں ۔۔اسی تحریک کے ساتھ ہوں۔۔۔" "بے شک آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے ۔
مگر آپ مجھے خود بتائیں وہاں پر کیا کام ہے آپ میری بات کیوں نہیں سمجھ رہے....."۔ میں نے کہہ دیا تم بحث نہیں کرو۔۔۔ "
" اچھا صحیح ہے آپ کی مرضی میری اولاد تو ہے ہی نہیں ہےمیں تو ان کی ماں نہیں دشمن ہوں لیکن آپ میری بات کو ذرا غورکریں کل کو اللہ نہ کرے کوئی حادثہ ہو گیا تو ان کو کہاں لےکر بھاگیں گے۔"صائمہ اب خفگی سے کہہ رہی تھی۔
"دیکھو تمہیں مجھے بولتی ہو کہ ذاکر نائک بھی احتجاج کرنے کےحق میں ہے تو مجھے خود بتاؤ کہ جو معصوم اولاد بےیار و مددگار اپنے ماں باپ کے بنا کٹے پٹے جسموں کے ساتھ ہمارے دین حق کے لیے کھڑی ہوئی ہیں ان کی ماں باپ ہار نہیں مان رہے وہ بچے ہار نہیں مان رہے تو آج کیا ہم صرف روڈ پر جا کے ان کے لیے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے۔۔ محض اس حادثے کی ڈر سے "
" لیکن آپ میرا یقین کریں میرا دل نہیں مانتا میرے دل میں اب گنجائش نہیں میں مانتی ہوں کہ وہ امت کےبچے ہیں وہ امت کے لیے داعی بن کر کھڑے ہوئے ہیں لیکن میرے دل میں اتنی طاقت نہیں..!" صائمہ روہانسی ہو گئی تھی۔۔۔ تو سرور صاحب نے اس کے دونوں کندھوں پہ ہاتھ رکھ کے اس کو بٹھا کر کہا۔۔۔ میں یہی تو سمجھا رہا ہوں صائمہ کہ ان کو اور اپنے آپ کو اس چیز کے لیے سمجھاؤ کہ جہاد مومن کی پہچان ہے اس پر فرض ہے آج ہم ان کو جہاد کی اہمیت سمجھائیں گے تو کل کو یہ جوان ہو کر ایسے جذبے رکھیں گے تم ذرا سوچو تو صحیح یہ ہمارے صدقے جاریہ ہیں ۔۔۔
صائمہ کندھوں سے ہاتھ اٹھا کر بولی "آپ کو کس نےاس طرح کی پٹی پڑھا دی ہےسمجھ سے بالا تر ہےپہلےمحض آپ جانے کی بات کرتے تھے اب بچوں کو لے کے جانے کا خمار آپ کو کیوں چڑھ گیا ہے میں ایک ماں ہوں تم ایک ماں ہو اور تم ماں ہوں ۔۔۔"
تبھی تم سے کہہ رہا ہوں کہ ماں جو بچے کو سمجھا سکتی ہے,وہ ایک باپ نہیں سمجھا سکتا اپنے لخت جگروں کو جنت کی لخت جگر بنانے کے لیے تیار کرو تم سمجھو اس بات کو میں یہ نہیں کہہ رہا ان کو تلوار تھاما دو میں صرف یہ کہہ رہا ہوں انہیں جہاد کی ترغیب دینا سکھاؤ انہیں سمجھاؤ کہ جہاد ضروری ہے اور کوئی بات نہیں۔۔۔۔
صائمہ بہت پریشان تھی۔۔ اس کی سمجھ نہیں آرہا تھا وہ اپنےمیاں کو کس طرح رو کےاپنےبچوں کو کس طرح بچائے وہ اس پریشانی میں روتے روتے سو گئی تھی صبح اٹھی تو سرور صاحب نے کہا "دوپہر میں جانا ہے تین بجے تو بچوں کو تیار کر دینا ۔"صائمہ رات کی بحث سے اندازہ کر چکی تھی کہ اب ان کو روکا نہیں جا سکتا۔۔ اللہ اللہ کر کے بہرحال اس نے بچوں کو میاں کے ساتھ روانہ کیا ان کے جاتے ہی صائمہ نے حاجات کی نفل مانیں اور صدقہ نکالا وہ کشمکش میں انتظار کرتی رہی کہ کب بچے آئیں اور کب اس کی سانس بحال ہو۔۔
بچوں کے آنے کے بعد صائمہ نے عبداللہ کو بے تحاشہ پیار کیا اور پوچھا عائشہ نے تنگ تو نہیں کیا بیٹا بابا کو۔۔۔۔عبداللہ نے کہا ۔۔ "مما اتنا مزہ آیا آپ بھی ہمارے ساتھ چلتی وہاں ہم نے پتہ ہے جھنڈا لہرا لہرا کر کہا تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ میں تو اتنا چیخا کہ مزہ آگیا اور ہمیں بابا کے دوستوں نے بہت ساری چیز کھلائی۔۔۔ ہم جھنڈا لہرا کر بائیک پر خوب گھومے۔۔۔ اور پتہ ہے وہاں پر ہمیں یہ بتایا انہوں نے کہ فلسطین کے بھائی ہمارے بھائی ہیں مما کیا ہمارے بھائی اتنے دور بھی ہو سکتے ہیں ۔
سائمہ ٹک ٹکی باندھ کر گم ذہن کے ساتھ عبداللہ کو دیکھنے لگی وہ واقعی سوچنے پر مجبور ہو گئی تھی کہ تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کا مطلب کیا ہے اب اسے بتانا تھا کہ ہاں اتنے دور بھی ہمارے بھائی بستے ہیں جن کے درد سے ہمارے ہی درد ہیں۔۔


































