
جویریہ شاہ رخ
"یار تم توکافی کچھ آرٹیکلز لکھا کرتی تھیں ۔۔۔ کیا ہو گیا آج کل تمہاری کوئی تحریر نہیں آرہی ۔۔۔ "۔ "یار کیا بتاؤں؟ کیا لکھوں سمجھ نہیں آتا۔۔۔۔!" "
مطلب ؟" "یار پہلے میں لکھا کرتی تھی تو موسم ,رنگ, ہاٹ ایشوز اور نہ جانے اپنے دماغ کے کون کون سے فلسفیانہ خیال کے اظہار میرے کاغذ کو رنگین کیا کرتے تھے مگر جب سے فلس طین پر یہ ظلم کی ابتدا ہوئی ہے نہ جانے قلم رکھ گیا ہے کبھی سوچتی ہوں فلسطین پر لکھ لوں مگر کیا کہ ہم انہیں عطیات دیں یا ان کی آواز کی تشہیر کریں مگر ان دونوں باتوں میں ہی میرے دل کی بے چینی ختم نہیں ہوتی شروع شروع لکھا بھی فلسطین کے لیے۔۔۔ مگر اب لگتا ہے جیسے حق ادا نہیں کر رہی ۔ عید آئی۔۔۔
رمضان آیا گرمی آئی ۔۔موسم برسات آیا مگر کیا خوشی کیا بیان دل سب رکھ سا گیا ہے ۔۔ یہ نہیں کہ میں نے اپنی زندگی خاموش کر لی ہے مگر دلی ذوق یا یوں کہوں قلبی خوشی گم سی ہو گئی ہے اور اب تو بڑی عید قریب ہے جس میں ہم مسلمان باذوق انداز سے اپنے دسترخوان سجاتے ہیں مبادا ایک مہینے تک گوشت کے پکوان بناتے ہیں خود کھاتے اور کھلاتے ہیں میٹھی عید پر تو میں نے لکھ دیا تھا کہ پکوان کم کر لو کپڑے ذرا کم بنا لو فلسطینی اسکارف چڑھا لو لیکن اب کیا لکھوں یہ سوال جواب سےعاری ہے ۔۔۔
عید قرباں کہ موسم کا سوچوں بھی تو دل نہیں چاہتا یوں سال بھر کے لذیذ پکوان ایک طرف اور دوسری طرف بھوک سے بلکتا روتا بچہ ۔۔۔۔۔۔۔ایک طرف ہم جانوروں کی بوٹیوں کو بھون کر تناول فرما رہے ہیں تو دوسری طرف ہمارا بھائی ظالم کے ہاتھوں بھن رہا ہے کیا لکھوں سمجھ نہیں آتا ۔۔۔اے یار تو ہی بتا دے۔



































