
جویریہ شاہ رخ
تصور کرو تم نرم بستر اورٹھنڈے پنکھےسے آتی ہوا کے نیچے آنکھیں بند کر کے سکوں کی نیند سو رہےہو کہ اچانک وہی پنکھا تم پرآ گرے جس
کی تیز ہوا دیتی پنکھڑی تمہارے پاؤں کو یک لخت کاٹ کررکھ دے تم درد کی شدت سے کراہنے کی کوشش کرو تومعلوم ہو کہ تم اٹھ نہیں سکتے کیونکہ ملبے کا خاصہ وزنی ٹکڑا تمہارے سینے پرموجود ہے، تم اپنے ننھے بھائی کی چیخوں اوررونے کی آواز سننے کے باوجود اس کے پاس نہ جاسکو۔
تم اس بے بسی کی حالت میں اپنی ماں کو روتا دیکھو جولاچارمظلوم اس آفت تلے خدا کو یاد کرنے کےسوا کچھ نہ کرسکتی ہو ۔ یہ بے بسی تمہیں تمہاری آخری سانس کی یاد دلا دےمگر آخری سانس نہ آئے۔ تمہارے آنسو خشک ہو جائیں مگر کوئی مددگار نظر نہ آئے ، پھر وقت بیت جائے کہ کسے پتہ ہوتا ہے بے ہوشی میں کیا ہو جائے ، پھر تم خود کو ایک گاڑی میں لاشوں کے گرد پاؤ اور بولنے کی سکت تم سے چھن جائے کچھ مسیحا دیکھیں توامید کی شمع جلاؤ مگر پھر آواز آئے"ڈاکٹر یہاں سینکڑوں زخمی ہیں ہمیں ان ہی پر توجہ دینی چاہیےجن کی بچنے کی امید ہے۔
" ڈاکٹر یہ سن کر اثبات میں سر ہلائے اور پھر تمہیں دیکھے بنا ہی آگے بڑھ جائے تصور کرو۔۔۔ تصور کرو کہ تم اگر فلسطین میں ہو۔۔۔۔تصور کی آنکھ سے دیکھنا ہی محال ہے تو پھر کیوں ان کے غم سے انکار ہے اقرار ہے مگر صرف تشہیر کی حد تک جب حد بندی خود پرآئے تو مجبوری دکھلائیں، تصور کرو کہ یہ تصور نہیں حقیقت ہو کیا پھر بھی یہی طرز عمل اپنائیں گر دل کو اگر اب لاج آئے تو ضروری ہے کہ ہم جس حد تک ہو سکے ان کی مدد کر پائیں اتنی مدد کرجائیں کہ اس بار عید کی خوشیوں کا رخ فلسطینی بھائیوں کی طرف کر جائیں اور ان کو بھی اپنی عیدی کا حصہ دار بنائیں ۔


































