اٹوٹ رشتہ

 زہرایاسمین

 حدیث مبارکہ ہے ۔

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا

”تم میں سےکوئی شخص اس وقت تک (کامل) مؤمن نہیں ہو سکتا،جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والد،اس کی اولاد اورتمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں“۔(بخاری و مسلم / متفق علیہ) ۔

 یہ حدیث بچپن سے بارہا پڑھی اورمع تشریح بھی سنی اور پڑھی ،یہی سمجھ میں آیا کہ ہمیں اپنے پیارے نبی مہربان احمد مجتبی محمد مصطفی خاتم الانبیاء رحمت للعالمین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے تمام رشتوں اور مخلوق سے زیادہ محبت کرنی ہے،کیوں اور کیسے؟ اس کا ادراک نہیں تھا،اس لیےتفقھو فی الدین دین میں سمجھ بوجھ حاصل کرنے کےلیےاس حدیث کی گہرائی پرغور فکرشروع کردیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کیوں اور کیسے کی جائے؟

 اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت کو اپنی ماں،اپنے باپ، اپنے بیٹے،اپنی بیٹی اوردیگرتمام لوگو ں سےمقدم یعنی آگےکیوں رکھیں؟ کیونکہ رسول کریم ﷺ پوری امت کے نبی ہیں۔ان کے ذریعے ہم تک دین پہنچا۔ انہوں نے اپنےاسوہ حسنہ سے زندگی کے ہرمیدان میں ہماری بہترین رہنمائی فرمائی۔ آپ محسن انسانیت  ہیں۔ اس لیے اس سب سے بہترین ہستی سےشدید محبت ہماراایمانی تقاضا ہے۔ اس کے لیےہمیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی ہر حال میں اطاعت کرنی ہے کیونکہ دعویٰ محبت میں صرف قول ہی معتبر نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کا عملی ثبوت بھی پیش کرنا ہوتا ہے۔ صرف زبان سے یہ کہہ دینا کہ ہم اللہ تعالی اور نبی اکرمﷺسے دل وجان سےمحبت کرتے ہیں کافی نہیں بلکہ آپﷺسے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان احکام خداوندی کو بجا لائیں جن کا اللہ تعالی نے حکم دیا اور ان چیزوں سے رک جائیں جن سےذات باری تعالی نے منع فرمایا ہے۔

 

 نبی کریم ﷺ سے اٹوٹ رشتہ

 جب ہم دنیا میں آئے تو ہمارے  کانوں نے اذان و اقامت سنی۔ جب سلایا جاتا توحسبی ربی  جل اللہ مافی قلبی غیراللہ نور محمد صلی اللّٰہ کے الفاظ سنائےجاتے ہیں ، بولنے لگتے ہیں تو کلمہ طیبہ کا الہ الااللہ محمد رسول  اللہ سیکھتے ہیں۔  یعنی زندگی کےہرقدم پرآگے بڑھتےہیں ۔ اللہ اوراس کے رسولﷺ کا نام سن کرپھرحصولِ علم ، پھرمعاش زندگی کی سعی  رسول ﷺ کی ہدایت کے عین مطابق  کرنے کی کوشش کرتےہیں ، پھر ہمارا نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق نکاح و ولیمہ ہوتا  ہے ۔اولاد کی پیدائش پر اذان و اقامت نام رکھنا عقیقہ کرنا سب مسنون طریقہ پرکرتے ہیں اور مرجاتے ہیں تو نبی کریم ﷺ کیے سنت کے مطابق تجہیزو تکفین کی جاتی ہے اورقبر میں باز پرس ہوتی ایمان کی جانچ ہوتی ہے ۔ رب کون ہےنبی ﷺ کی پہچان  کی تصدیق ہوتی ہے۔ روز محشرآنے والے امتی ہوں گے ۔ اللہ کے اذن سےشفاعت اور حوض کوثر پرشرف ملاقات کےطالب ہوں گے۔

 یہ حضورسرور کونین کے ساتھ  ہماراوہ اٹوٹ رشتہ ہےجو زندگی کی پہلی سانس سےاختتام زندگی اوراخروی زندگی  تک قائم ودائم رہتاہے۔کبھی نہ ٹوٹنے والا رشتہ اس رشتے کااولین تقاضہ ہےکہ ہم قرآن کریم کی ہدایات کواپنے سینے سے لگائیں۔سیرت النبی  کے مطابق اپنے کردار کوڈھالیں ۔ آپﷺکی زندگی کو ہم اپنے لیے نمونہ بنالیں اوراسی کے مطابق ہر کام انجام دیں ۔ اس کے لیے ہمیں آپﷺ کے شمائل وسیرت کا مطالعہ کرتے رہناہے۔ آپﷺپر درود وسلام کا نذرانہ پیش کرنا ہرمسلمان پر لازم ہے

 سورہ احزاب میں ارشاد ہے

" اللہ اور اس کے فرشتے  رسولﷺ پر درود وسلام بھیجتے ہیں، اس لیے اے ایمان والوں تم بھی ﷺ پردرود وسلام بھیجو"۔

ایک مسلمان کے لیے آپﷺکی اتباع ہی کامیابی کا ضامن ہے۔

اللہ تعالی کا ارشاد ہے: (ترجمہ) ’’آپ فرمادیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہوتو تم لوگ میرا اتباع کرو، اللہ تعالی تم سے محبت کرنے لگیں گےاورتمہارے سب گناہوں کو معاف کردیں گے اوراللہ تعالی بڑے معاف کرنے اوربڑے عنایت فرمانے والے ہیں ۔‘‘(سورہ آل عمران:۳۱)

 قرآن میں  نبی کریم ﷺ کو ہماری فلاح کا حریص ہمیں کتاب و حکمت کی تعلیم دینے والے معلم و مربی جو ہماری  زندگیوں کو سنوارنے والے ہیں مہربان رہنما قرار دیا گیا ہے ۔ 

  رسول اکرمﷺکی حدیث ہے: ’’المرء مع من أحبَّ‘‘(صحیح البخاری:۶۱۶۸) یعنی انسان کا خاتمہ یا انجام اس شخص کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔ اس حدیث کی رو سے اگر ہم اپناخاتمہ ایمان پر روز محشر انبیا کرام نبی اکرم ﷺ  صدیقین صالحین کا ساتھ چاہتے ہیں ؛ تو دل وجان سے آپﷺسے محبت اور آپکی اطاعت اپنے اوپر لازم کرنے کی ضرورت ہے،رسول اکرمﷺکی سنتوں پر عمل کرنا ہوگا ۔ یہی ہماری  دنیاو آخرت کی فلاح کا ضامن ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے