سال نو کی بازگشت ۔۔۔ کہیں  کھو نہ جانا

زہرہ یاسمین

  تیزی سے گزرتےماہ و سال ۔۔

 ہم مسلمانوں کا سال ہجری  کیلنڈر قمری ہےیاشمسی کلینڈر؟اس بحث سےقطع نظر ایک بات تو بالکل طےہے کہ" نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت  کی

ہدایت کے عین مطابق قمری کیلنڈر کا ازسر نو نظام رائج فرمایا چاند کی تاریخوں کے مطابق ماہ رمضان فرض عبادت روزہ کے لیے مختص ہے اور عیدین یعنی  دونوں عیدیں بھی چاند کی یعنی  قمری تاریخ کے مطابق منائی جاتی ہیں۔ نیز ایام حج  (فرض عبادت) اور قربانی(واجب ) کے لیے قمری مہینہ ذی الحجہ کی مخصوص مقرر تاریخیں من جانب اللہ ہیں۔

 آج کل نئے سال کی آمد کا ہر جگہ  شور ہے،بہت سے دینی حلقے  نئے شمسی سال کی خوشیاں منانے کے بجائے قمری کیلنڈر پر مبارکباد  پر زور دے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بات ہورہی ہے پورا ایک سال گزر جانے کی اور نئے سال کی آمد کے شمسی سال کے دن تین سو پینسٹھ  اور  قمری سال کے دن تین سو پچپن یا چون ہوتے ہیں لیکن تیزی سے لمحہ لمحہ  پگھلتی برف اور لحظہ لحظہ گزرتے وقت کی مانند سال پہ سال گزرتے چلے جارہے ہیں اور جیسے جیسے سال گزر رہے ہیں، ویسے ہی ہم بھی اپنے انجام یعنی اختتام سے قریب تر ہوتے جارہے ہیں۔

 ہم سب جانتے ہیں کہ  کل نفس ذائقۃ الموت ہر ذی روح کو موت کا مزاچکھنا ہے۔ موت بر حق ہےاور آخرت پر ہمارا ایمان ہے۔ہم میں سے کسی نے اب تک دس بیس سال گزارے ہوں گےتو کوئی چالیس پچاس یا ساٹھ ستر سال گزار چکا ہے اور آگے اس دنیائے فانی میں کتناوقت گزار پائے گا ۔اس بات کی کسی کو بھی خبر نہیں بقول شاعر حیرت الہ آباد ی

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں

 سامان سو برس کا کل کی خبر نہی

 اسی تصور پر نظیر اکبرآبادی نے نظم بنجارا نامہ لکھ ڈالی۔  اس کا ایک شعر کچھ یوں ہے۔

  کیا مسند تکیہ ملک مکاں کیا چوکی کرسی تخت چھپر​

سب  ٹھاٹھ  پڑا رہ جاوے  گا  جب لاد چلے گا  بنجارا

 ہم سب کچھ جانتے ہوئےبھی انجان بنے ہوئے ہیں،محلےمیں ایک خاتون سے ملاقات ہوئی وہ نئی آئی تھیں ان کے ہاں کچھ ہدیہ لے گئے تھے تو نماز عصر کا وقت ہورہا تھا سردی میں نماز کا  وقت کم ہوتا ہے اس لیے اجازت چاہی تو کہا کہ ابھی  تو آپ اور ہم جوان ہیں یہ تو بڑھاپے کے شوق ہیں اپنے گھر میں موجود بزرگ خاتون کی جانب اشارہ کیا جو نماز کے بعد اذکار میں مصروف تھیں، انکے دو بچے تھے ایک بیٹی جو بڑی تھی تقریبا نو دس سال کی اور بیٹا سات سال کا تھا انہوں نے کہا تھا ہماری تو فیملی ہی مکمل ہوگئی ہے۔ وہ کچھ دیر مزید رکنے پر مصر ہوئیں تو ہم نےانکے گھر پر ہی نماز عصر پڑھ لی، ہمارے کہنے کے باوجود انہوں نے نماز ادا نہیں کی اور کہا میں صرف رمضانوں میں اور جمعہ کو نماز پڑھتی ہوں، بہرحال انکے لیے دعا کرتے واپس آگئے تقریباً  سال ڈیڑھ سال بعد ان ہی خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خبر ملی مبارکباد کے لیے جانا ہوا تو معلوم ہوا کہ بیٹی کی پیدائش کے کچھ دن بعد انہیں بلڈ پریشر بہت بڑھنے  کی وجہ سے فالج و لقوہ ہوگیاہے۔ انکی عیادت کو جانا ہوا تو دیکھا انکی نومولود بچی اور دیگر دونوں بچوں کی وہی بزرگ خاتون دیکھ بھال کررہی تھیں جبکہ یہ  بیچاری بستر پر تھیں انکے کیے دعائیں کیں انکو وضو کرایا اور ذکر و اذکار کی کتاب دی کہ آپ پڑھیں اللہ تعالیٰ بہتر کرے گا ۔انہوں نے اذکار شروع کردیے۔ تین ماہ بعد انکی بڑی بیٹی نے مجھے کہا کہ آنٹی امی نے کہا کہ اب میں  پہلے سےبہتر ہو ں  تو نماز کیسے پڑھوں بتادیں میں نے انکے گھر جاکر بیٹھ کر نماز پڑھنا سکھا دیا نماز کے بعد انہوں نے کہا بہن میرے بڑے بول مجھے لے ڈوبے میں اللہ سے دور ہوگئی تھی نماز  سے غافل ہوگئی تھی اللہ نے مجھے اس بیماری سے احساس دلایا کہ ہم عاجز ہیں اختیار صرف اسی ایک رب کا ہے بے شک۔ الحمدللہ  وہ مکمل صحتیاب ہوگئیں۔ اس واقعے کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم  اپنے گزرے ماہ سال کی روشنی میں آئندہ آنے والے سال کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ اس سے پہلے مہلت عمل ختم ہو جائے اور سال نو کی چکاچوند میں ہم کہیں کھو نہ جائیں۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے