
ام حسن
امت کے نوجوانو! کعبے کے پاسبانوں اب وقت آگیا ہے
سر پہ کفن باندھو
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم آج ایک امت نہیں رہے۔آج امت بننےکا وقت ہےلیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آخری زمانے میں میری امت پر یہ کافر ایسے دوڑیں گے جیسے بھوکے دسترخوان پر ۔۔۔ تو صحابہ نے پوچھا کہ اس وقت ہم کم ہوں گے تو آپ نے فرمایا کہ نہیں تم میں وہن پیدا ہوگا۔ تو صحابہ نے پوچھا کہ یہ وہن کیا ہے۔ فرمایا ،حب الدنیا و کراہیت الموت کہ دنیا کی محبت اور موت کا خوف۔
سو آج اگر غور کریں تو تمام مسلمانوں پر سکتہ طاری ہے۔
کیوں ہے یہ بےحسی؟
کیوں ہم ایک امت نہیں ہیں؟
میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی پورا ہو رہا ہے ۔سب میں موت کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔
جب تک مسلمانوں میں اتحاد تھا یہ کافر اس کا کچھ نہ بگاڑ سکتے تھے وہ سمجھ گئے کہ جب تک یہ اکھٹے ہیں ہم ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور انہوں نے سالوں ہمیں الگ کرنے پر کام کیا اور ہمیں باونڈری میں محدود کر لیا ۔اب امت کی سوچ ختم ہو گئی اور ہر ایک یہ سوچتا ہے کہ ہمارے ملک کا مسلہ نہیں ۔
امت کے نوجوانو!یہ ہمارا مسئلہ ہے ۔کل ہم اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے ،جب فلسطینی بچے ہماری گریبان پکڑ کر پوچھیں گے کہ جب ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے تھے ،اس وقت تم کہاں تھے؟ تو ہم کیا جوب دیں گے۔ اس لیے اب بھی وقت ہے ہمیں ہر وہ کام کرنا پڑے گا جو ہم کر سکتے ہیں۔




































