
ام حسن
ہر موسم کی اپنی خوبصورتی ہوتی ہےاور میں نے بچپن میں تمام موسموں کابہت اچھی طرح مشاہدے کیا ہے چونکہ ہم گاؤں میں رہتے تھے، تو
وہاں پر ہر موسم کا الگ پتاچلتا ہے۔سردی میں ہر طرف برف سے خوبصورت پہاڑ، درخت اور گھر تک ڈھک جاتے ہیں۔
خزاں کے موسم میں درخت بے لباس نظر آتےہیں جبکہ سڑکوں نے پتوں کی چادراوڑھی ہوتی ہے،جہاں تک بات کی جائے گرمی کی تو گرمی کی شدت سے بھی ہر چیز مرجھا جاتی ہے اور اب آتے ہیں موسم بہار پر، بہار ایک ایسا خوبصورت موسم ہے کہ جس میں ہر طرف ہریالی پھول اور خوبصورتی نظر آتی ہے۔ پھلوں کے مختلف درختوں پر رنگارنگ پھولوں نے کھیتوں کی ہریالی میں ایک دلکش نظارہ پیش کیا ہوتا ہے۔ باغ میں مختلف پودوں پر پھولوں کے ساتھ تتلیوں کی آمد آمد ہوتی ہے(ہم بچے تو ہر طرح کی تتلی کو پکڑنے کی کوشش کرتے تھے۔
یہ ہمارا بہترین مشغلہ تھا)موسم بہار اپنےاندر کے سارے خزاں کے دکھ دردسمیٹ کر ہر طرف خوبصورتی بکھیرتا ہے جو کہ ہمیں ایک بہترین سبق دیتا ہے کہ غموں کے انبار کو اپنے اللہ کے ساتھ بانٹا کروں اور انسانوں کے سامنے خود کو مضبوط اور خوبصورت دکھاؤ، کیونکہ انسان انسانوں کا محتاج نہیں اللہ کا محتاج ہے۔ بہرحال موسم بہار کا شہروں میں تو بخوبی اندازہ نہیں ہو پاتا لیکن پہاڑی اور دیہاتی علاقوں میں یہ بہت ہی خوبصورت دکھتاہے۔
شہروں میں پھولوں کی نمائش ہوتی ہے۔ہر طرح کے پھول اپنے خوبصورت رنگ اور خوشبو بکھیرتے ہیں جبکہ دہی علاقوں میں ہرے بھرے جنگلات اپنی نئی تازگی لیے نظر آتے ہیں اور آب شاروں کی خوبصورتی کو بڑھا دیتے ہیں۔اکثر لوگ سیر و سیاحت کے لیے اسی موسم کا انتخاب کرتے ہیں۔




































