
ام حسن
اسرائیل ایک دہشت گرد، ظالم اور قابض ریاست ہے۔ اس وقت پوری دنیا اور خصوصاً عالم اسلام کے لیے انتہائی خطرہ بن چکا ہے۔ یہ ایک بدمست ہاتھی ہے۔
جسے لگام لگانا ناگزر ہو چکا ہے۔ اسرائیل نے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا رکھا ہے۔ امریکہ اس کی کھل کر حمایت کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایران کا اسرائیل اور امریکہ کو ان کی زبان میں جواب دینا قابل تعریف اور تحسین ہے۔
آبنا ئے ہرمز کو بند کر کے ایران نے امریکہ کی دکھتی رگ پر پاؤں رکھ دیا ہے۔ اگرچہ اس کی وجہ سے پوری دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور پوری دنیا اور خاص طور مڈل ایسٹ کے لوگ سفر کر رہے ہیں لیکن امریکہ جو ہر بیان میں یہ کہتا پھر رہا ہے کہ ہم نے کامیابی حاصل کر لی اس نے کیا کامیابی حاصل کی آئیے میں آپ کو بتاتی ہوں۔
رجیم چینج کرنا چاہتا تھا نہیں کر سکا
آب نئے ہرمز کو کھول نہیں سکا
وہ ایران کو جھکا نہیں سکا
اس کے مقابل ایران کھڑا رہا۔ ایرانی قوم ایک پروقار قوم کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے اپنے ملک کی دفاع اور اپنے قوم کی دفاع کے لیے کوئی سودا نہیں کیا۔ قوم کو اپنا وقار برقرار رکھنے کے لیے قربانی تو دینی پڑتی ہے اور اس کے لیے ایرانی قوم تیار ہے۔ اس وقت پاکستان کی کوششیں بھی قابل تحسین ہیں جس نے اس جنگ کو رکوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
دو ہفتوں کیلئے امریکا ،اسرائیل اور ایران جنگ بندی انتہائی اہم ہیں۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اتحاد اور ایک جہتی عطا کرے اور ایران کو کامیاب کرے۔ وطن عزیز کو مزید عزت عطا فرمائے،اللہ تعالی ہمارے ملک کو اور ترقی کامیابی عطا فرمائے۔آمین۔




































