
ام حسن
اسلام دنیا میں وہ واحد مذہب ہے جس میں انسان کی بقا اور زندگی ہے۔ دین اسلام کے بتائے ہوئے قوانین میں انسان کے لیے راحت اور سکون ہے لیکن فی زمانہ
مسلمانوں نے اسلام کے قوانین کو ترک کر کے یہود و نصاری کے قوانین کو اپنے اوپر لاگو کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ایسا نظام ہم پر مسلط ہے۔ جس میں امیر امیر ہوتا جا رہا ہے اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔
سودی نظام نے ہماری معیشت کا پہیہ جام کر دیا ہے ،اس وقت ہر پاکستانی مہنگائی کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ زندگی کی سب سے اہم ضرورت غذائی اجزا بھی غریب کے پہنچ سے دور ہے۔ غریب تین وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے جس معاشرے میں ایک باپ اپنے بیٹے کو پال نہ سکنے کی وجہ سے قتل کر دے اس معاشرے میں مہنگائی کے عذاب کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
ہمارے پارلیمنٹ کا کوئی پارلیمنٹیرین غریب نہیں،امیروں سے غریبوں کی نمائندگی کیسے کرائی جا سکتی ہے۔ امیر کیا جانے غریب کا درد۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلام کے عدل و انصاف ، امن و امان معاشرت اور معیشت کے نظام کو اپنایا جائے جہاں حکمران بھی جوابدہ ہوں اور جہاں کوئی کتا بھی رات کو بھوکا نہ سوئے۔




































