
ام حسن
پہاڑ اللہ تعالی کی تخلیق کا ایک خوبصورت شاہکار ہیں۔ جسے دیکھ کر انسان بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھتا ہے۔ اونچے پہاڑ، ہرے بھرے جنگلات، برف پوش
پہاڑ، ٹھنڈی ہوائیں، ہریالی سے ڈھکی ہوئی ڈھلانے، صاف شفاف پانی کے جھرنے انسان کے دل و دماغ کو تازگی بخشتی ہیں۔ یہ خوبصورت مناظر انسان کو روز مرہ کی مشینی زندگی سے نکال کر ایک محصور کن ماحول میں لے جا کر فرحت بخشتی ہیں۔اسی لیے اکثر شہری لوگ زندگی کے شور و غل سے نکل کر سیاحت کی غرض ان علاقوں کی طرف سفر کرتے ہیں۔
جہاں یہ اونچے پہاڑ اور بل کھاتی ہوئی سڑکیں نہایت خوبصورت منظر پیش کرتی ہیں، وہیں یہ علاقے خطرناک اور حادثات کا شکار بھی رہتے ہیں۔ پاکستان میں پچھلے کئی سالوں سے ان حادثات میں تشویش ناک حد تک تیزی دیکھی گئی ہے۔
ان حادثات کی کئی وجوہات ہیں۔سب سے بڑی وجہ سڑکوں کی خراب اور خصتہ صورتحال ہے۔ ٹوٹی پھوٹی اور تنگ سڑکیں ہیں جہاں دو گاڑیوں کو ایک ساتھ گزارنا ڈرائیور کے لیے ایک امتحان بن جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان سڑکوں پر کسی قسم کی حفاظتی دیوار یا باڑ نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کی ذرا سی غلطی سے گاڑی سیدھا کھائی میں جا گرتی ہے۔
دوسری بڑی وجہ پہاڑوں کے اچانک اور خطرناک موڑ ہے۔ یو ٹن پر بغیر مہارت کی گاڑی چلانا جان سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ بدقسمتی سے بہت سے میدانی علاقوں کے ڈرائیور، ڈرائیونگ کا تجربہ لے کر پہاڑوں پر آ جاتے ہیں۔ پہاڑی ڈرائیونگ ایک الگ فن ہے۔ جس کے لیے خصوصی تربیت اور سالوں کا تجربہ چاہیے۔ بریک کا استعمال اور موڑ کاٹنے کا صحیح طریقہ نہ آنے کی وجہ سے حادثات ہو جاتے ہیں۔
تیسرا بڑا خطرہ موسم ہے۔ پہاڑوں کا موسم پل بھر میں بدل جاتا ہے۔ صاف آسمان منٹوں میں بادلوں سے ڈھک جاتا ہے۔ بارش کے بعد سڑکیں پھسلنے والی ہو جاتیں ہیں۔ برف باری سے سڑک سفید ہو جاتی ہے اور دھند کی وجہ سے 10 قدم آگے کا منظر نظر نہیں آتا۔ لینڈ سلائیڈنگ تو اور بھی بڑا خطرہ ہے، جو پورا راستہ روک لیتی ہے۔ ایسے ناساز موسم میں سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ اس کا حل کیا ہے؟ اور اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟
میرے خیال سے اس کی ذمہ داری دو طرفہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ پہاڑی شہروں پر فوری طور پر حفاظتی دیوار قائم کریں۔ ہر موڑ پر وارننگ بوڑ اور سپیڈ بریکر لگائیں۔ سڑکوں کو باقاعدہ مرمت کریں اور لینڈ سلائیڈنگ کے لیے علاقوں میں حفاظتی جال لگائیں۔ اس کے علاوہ ڈرائیوروں کے لیے لائسنس کا سخت قانون مقرر کرے۔
دوسری طرف عوام کو بھی چاہیے کہ برف باری، شدید بارش یا دھن کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سفر سے پہلے گاڑی کی بریک، ٹائر، انجن لازمی چیک کریں۔ ہمیشہ تجربہ کار ڈرائیوروں کا انتخاب کریں اور جلد پہنچنے کے چکر میں اوور سپیڈنگ نہ کرے یاد رکھیں منزل پر دیر سے پہنچنا بہتر ہے کبھی نہ پہنچنے کے۔




































