
ام حسن
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ ایک ایسے مسیحا ہیں، جو ڈیڑھ سال سے اسرائیلی درندوں کے پنجے میں قید ہونے کے باوجود ایمان کی قوت سے کھڑے ہیں۔
ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے انسانیت کی بقا کے لیے جدوجہد کی۔ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھا۔ جب فلسطینی معصوم بچے، بوڑھے اور نوجوان اسرائیلی ظلم اور بربریت کا شکار ہو کر شفا ہسپتال یا دیگر ہسپتالوں میں علاج کے لیے لائے جاتےتو یہ ڈاکٹرز اپنی جان کی پروا کیے بغیر ان مریضوں کا علاج کرتے لیکن قابض ریاست یہ بھی برداشت نہ کر سکی، چنانچہ شفا ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں پر شدید حملے کیے۔ وہاں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور تمام عملے کو یرغمال بنا کر قید کر لیا گیا۔ ڈاکٹر ابو صفیہ بھی ان ہی میں شامل تھے۔
انہیں بارہا دھمکیاں دی گئیں مگر اس مرد مجاہد نے ان دھمکیوں کی پروانہ کی۔ انسانیت کو بچانا اور اس کی خدمت کرنا ان کی اولین ترجیح تھی۔ اسی جرم کی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان پر مختلف جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور سخت اذیتوں سے گزارا جا رہا لیکن یہ مرد مجاہد آج بھی ڈٹا ہوا ہے۔ (اللہ پاک انہیں صحت کے ساتھ استقامت دے اور ان کی جلد بازیابی کی کوئی سبیل بنائے ،آمین۔
اطلاعت کے مطابق ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی طبیعت اس وقت انتہائی ناساز ہے اور انہیں کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ ہم اپنی حکومت اور دنیا کے مقتدر حلقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کے لیے اس ظالم اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ جتنے بھی ڈاکٹرز اور مظلوم فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے انہیں فوری رہا کریں۔




































