میکے کی دہلیز سے شوہر کی عدالت تک( حصہ اول)

احمد شفیق

میں نے جب بھی کسی بیٹی کو رخصت ہوتے دیکھا، میری نظریں دلہن کے بجائے اس کے باپ ، بھائی کے کانپتے ہاتھوں پر جا رکی۔ وہ ہاتھ جو بیٹی کو تھامے

تھامے بڑا کرتے رہے، آج وہی ہاتھ کسی اور کے حوالے کرتے نظر آئے ۔ وہ دہلیز جسے وہ آخری بار پلٹ کر دیکھتی ہے، جیسے اس پتھر میں بھی گویا اس کی کوئی یاد دفن ہو، یہ محض ایک رسم نہیں، یہ ایک روح کی اپنی اصل سے جدائی ہے۔

بیٹی کی رخصتی صرف ایک چھت سے دوسری چھت منتقل ہونے کا ہی نام نہیں، یہ ایک دھڑکتی روح کی پوری ایک دنیا سے دوسری دنیا میں ہجرت ہے۔ وہ اپنا نام، اپنی پہچان، اپنی آزادی اور اپنا سکون کا گوشہ، سب کچھ محض ایک انسان کے اعتبار اور محبت کے بھروسے پر چھوڑ کر آتی ہے۔ وہ ایک ایسے گھر میں قدم رکھتی ہے ،جہاں ہر چہرہ انجانا ہوتا ہے، ہر رشتہ نیا ہے، ہر مزاج اجنبی ہے۔ یاد رکھیں یہ کوئی عام سمجھوتہ نہیں، یہ انسانی نفسیات کا سب سے نازک اور سب سے کم سمجھا جانے والا مرحلہ ہے، عمومی طور پر ہم لوگ اس چیز کو سمجھنے سے قاصر ہیں؛ جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔

المیہ تب جنم لیتا ہے جب اس کے اس عظیم ایثار کو اس کی مجبوری سمجھ لیا جاتا ہے۔ جب اسے قدم قدم پر فرسودہ روایات کی زنجیریں پہنائی جاتی ہیں، ساس سسر کی جانب سے ہر چھوٹے سے چھوٹے معاملے میں فیصلہ مسلط کیا جائےاور سب سے بڑھ کر، اپنے ہی خون سے ملنے پر، اپنے ہی میکے جانے پر سخت پہرے لگائے جاتے ہیں تو وہ لڑکی جو خیر خواہ بن کر آئی تھی، اندر سے ٹوٹ کر بکھرنے لگتی ہے۔

یاد رکھیں، یہ ایک نفسیاتی سچ ہے کہ شادی کے ابتدائی سالوں میں لڑکی بار بار اپنے پرانے محفوظ ٹھکانے کی طرف لوٹنا چاہتی ہے۔ وہاں جا کر وہ خود کو سمیٹتی ہے، ماں کے ہاتھ کا کھانا کھاتی ہے، باپ اور بھائیوں کی نظر میں وہ امان ڈھونڈتی ہے جو شاید کہیں اور نہیں ملتی۔ یہ کمزوری نہیں، یہ انسانی فطرت ہے، اس فطرت کا تقاضا یہ بھی ہے کہ جب وہ نئے گھر میں آئے تو اسے فوراً ہر چیز کا پابند نہ بنایا جائے۔ اسے وقت دیا جائے، سمجھنے کا وقت، ڈھلنے کا وقت، اپنا آپ پہچاننے کا وقت۔ اس سے سمجھنے کی کوشش کی جائے کہ وہ کیا سوچتی ہے، کیا چاہتی ہے، کس بات سے تکلیف پاتی ہے۔

یہ پہل، یہ اپنائیت، کسی بھی رشتے کی اصل بنیاد ہے اور نئے گھر میں اسے اولین درجے پر رکھنا ہی اس ہجرت کو آسان بنا سکتا ہے، اسے جب دل کرے، جتنے دن کے لیے دل کرے، بلا روک ٹوک میکے جانے کی اجازت دینا، اس کی ذہنی صحت کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا اس کے جسم کے لیے غذا۔ پھر جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، اس کے اپنے بچے ہوتے ہیں، اپنی گرہستی بنتی ہے، تو وہ خود ہی سسرال میں اپنی جڑیں مضبوط کر لیتی ہے۔
ہماری نادانی دیکھیے کہ ہم انہی ابتدائی کٹھن سالوں میں، جب اسے سہارے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اس پر پابندیوں کے پہاڑ لاد دیتے ہیں۔ اور یوں اس کے دل میں محبت کی جگہ ایک خاموش نفرت بو دیتے ہیں جو سالوں تک اگتی رہتی ہے۔

یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کوئی پودا نئی مٹی میں لگائے اور اسی لمحے اسے پانی دینا بند کر دے۔ وہ بیچارہ جڑیں پکڑنے سے پہلے ہی مرجھا جائے، تو اس کے دل میں سسرال کیلئے محبت نہیں، ایک خاموش بغاوت جنم لیتی ہے۔ وہ جسمانی طور پر تو اس گھر میں رہتی ہے، مگر اس کی روح ہمیشہ ایک قیدی کی طرح محسوس کرتی ہے۔ اور ہمیں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے ایک قیدی کی روح سے کبھی گھر کی رونق نہیں پھوٹتی۔

اس نازک موڑ پر سب سے کڑا امتحان شوہر کا ہوتا ہے۔ وہ دو دنیاؤں کے درمیان ایک پل ہے، اگر مضبوط ہو تو دونوں کنارے آباد رہتے ہیں، ورنہ ہر طرف بکھراؤ۔ اس کا فرض محض روٹی اور مکان مہیا کرنا نہیں، بلکہ اپنی بیوی کا جذباتی اور نفسیاتی محافظ بننا ہے۔ والدین کا احترام ضرور کرے، ان کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے، مگر لیکن اس احترام کی آڑ میں بیوی کی شخصیت کو مسخ نہ ہونے دے۔ اسے حکمت اور نرمی سے گھر والوں کو یہ اطمینان کرانا ہے کہ جو لڑکی اپنا گھر چھوڑ کر ہمارے گھر آئی ہے، اس کا بھی ایک دل ہے جو دکھتا ہے، اس کی بھی ایک نجی زندگی ہے جس کا اپنا سکون ہے۔ وہ کوئی بے زبان شے نہیں بلکہ حقوق اور احساسات رکھنے والا ایک انسان ہے، اور اس کے وقار کا تحفظ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کورین فرائیڈ چکن

 

اجزاء
چکن کےلیے
چکن ونگز یابُون لیس چکن—ایک کلو
نمک—ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

بلاگ

میکے کی دہلیز سے شوہر کی عدالت تک( حصہ اول) (احمد شفیق )

احمد شفیق

میں نے جب بھی کسی بیٹی کو رخصت ہوتے دیکھا، میری نظریں دلہن کے بجائے اس کے باپ ، بھائی کے کانپتے ہاتھوں پر جا رکی۔ وہ ہاتھ جو بیٹی کو تھامے

... مزید پڑھیے

عفت کا قلعہ (بلاک)

 آمنہ جاوید

یہ کہانی ثمیرہ اور توقیرہ دو سہیلیوں کی ہے۔ ثمیرہ ایک باحیا اور پردے دار لڑکی تھی جو دین کی

... مزید پڑھیے

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے