
ادینہ سہیل
سنو اے غمزدہ انسان پریشان کیوں ہوتے ہو؟ کیا بھول گئےہوکیا اللہ کسی پراس کی طاقت سےزیادہ بوجھ نہیں ڈالتاـ پھر کیوں مایوسی کا شکار ہو رہے ہو
کیا؟ اپنے رب پر یقین نہیں؟ وہ اللہ تو تمہاری اتنی غلطیوں کوتاہیوں کے بعد بھی تمہارےلوٹ آنےکاانتظارکرتاہےـ وہ تمہیں صرف آزما رہا ہےاوراس آزمائش میں بھی اس نے تمہارا ساتھ نہیں چھوڑا مگر تم تواس کےاحسانات بھول رہےہوـ تم سوال کرتےہو کہ آزمائش کے لیے تمہیں کیوں چنا گیا؟ صرف تمہارے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا۔۔؟کیا تم بھول گئے ہو کیا اللہ تعالی صرف انہی بندوں کو آزماتا ہے جن سےوہ محبت کرتا ہےلیکن تم تو شاید ہر چیز سےنا امید ہو گئے ہوـ
وہ تمام چیزیں جن سےتمہیں نوازا گیا کیا تم نےکبھی اپنےرب کا شکر ادا کیا؟حالانکہ تمہارے رب نےاعلان فرمایا ہےکہ اگرتم شکرکروگےتومیں تمہیں اور ضرور زیادہ دوں گااور اگر تم نے ناشکری کی تو یقیناً میراعذاب سخت ہےـ اس سےمانگوہروہ چیزجس کو پانا تمہیں ناممکن لگتا ہےـ اس کو بتاؤ حال دل ـ ہر وہ بات جو تمہیں بے چین رکھتی ہےـ یاد رکھنا تمہاری دعائیں ضرور قبول ہوں گی ـ یہ وعدہ ہے اللہ کا۔ اللہ تمہاری بہتری کے لیے تاخیر ضرور کرتا ہے لیکن وہ بھولتا نہیں۔ اس پر یقین رکھنے والے کبھی مایوس نہیں ہوتےکیونکہ یقین رکھنے والوں کے لیے رب معجزے کرتا ہے۔ جو صبر کرتے ہیں، رب انہیں ان کی چاہت سے بھی بہتر عطا فرماتا ہے۔
رب سے محبت کرنے والوں کےدلوں کووہ پہلے سےبھی زیادہ مضبوطی سےجوڑدیتا ہے۔ یاد رکھنا جوآنسو اللہ کےسامنے بہائےجاتے ہیں،ان کا بھرم وہ کبھی نہیں توڑتا۔ وہ تو قبولیت کے امکانات تب بھی رکھتا ہےجب تمہاری نظر میں تمہاری کہانی مکمل ختم ہو چکی ہوتی ہےاور پھر ایک وقت لازمی آتا ہے جب تم سمجھ جاتے ہو کہ یہ آزمائش کیوں تھی اور پھر اسکی آزمائشوں کے پیچھے چھپی مصلحتوں پر حیران رہ جاتے ہو-


































