سایہ سکون

 ہما عدیل

 اس نے فون اٹھایا،ایک لمحے کو دیکھا اورپھرجیسے لیپ ٹاپ پر انگلیاں چلتی ہیں بلکل ویسے ہی خودکار انداز میں ایک مختصرسا میسج ٹائپ کیا ،" جب

آپ فری ہوں تومجھے کال کر لیجئےگا۔"بظاہریہ ایک سادہ سا پیغام تھا لیکن جیسے اس کےدل کی دھڑکنیں جڑی ہوں ،اس پیغام سے۔

اس نے صبح سےاپنےآپ کو فائلوں،ملاقاتوں اورگھڑی کی چلتی سوئیوں میں خودکوتحلیل کردیا تھا۔ دوپہر کےبارہ بج رہےتھے،اس نےاپنی گھڑی کی طرف دیکھا ۔ ظہر کی نماز میں تو ابھی کافی وقت تھا مگر اس نے جلدی نکلنے کا فیصلہ کیا۔سورج پوری شدت کے ساتھ کراچی کی سڑکوں کو پگھلا رہا تھا ، آگ برسا رہا تھا ۔اس نے اپنی بائیک کا رخ سڑک کے آخر میں موجود ایک پارک کےکونے پر کھڑے بلند ، گھنے ،سایہ دار پرانے برگد کے درخت کی طرف کر دیا کیونکہ اسےاس جھلسا دینے والی گرمی میں ایک پُرسکون سایہ چاہیےتھا۔ایک پرانا درخت جو وہاں جانے کب سے کھڑا تھا، جیسے شاید وہ بھی کسی کا انتظار کررہا تھا ۔دھوپ کی کرنیں اس کے پسینے سے گیلے ماتھے کے ایک طرف پڑ رہی تھیں اور دوسرے حصے پر درخت کی شاخوں کی چھاؤں تھی۔اس نے آرام سےاپنی بائیک کو بھی درخت کی چھاؤں میں ایک طرف کھڑاکردیا تھا جیسے وہ ناصرف اس کی ہمسفر ہو بلکہ سفر کی رازداں بھی ہو۔

فون کی گھنٹی بجی۔ اسکرین پر وہی نام تھا جسے دیکھ کر اس کے چہرے پر دن کی پہلی خالص مسکراہٹ آئی ۔ جیسےوہ اسکرین پر صرف کسی نام کے نوٹیفکیشن کی روشنی نا ہو بلکہ جیسے کوئی گمشدہ ستارہ دوبارہ نظر آ گیا ہو ۔ وہ فون کان سے لگاتا ہے ۔ "ہیلو"دوسری طرف سے آواز آتی ہے ،نرمی، محبت اور ایک ان دیکھی اپنائیت لیے ہوئے ۔ ہوا ایک دم ٹھنڈی ہوتی محسوس ہوتی ہے ۔ہلکی چلتی ہوا سے پتوں کی دھن جیسی سرسراہٹ اور دور کہیں آسماں پر اڑتا چمکتا سفید پرندہ، سب کچھ مل کر ایک لمحے کو عمر بھر کے سکون میں بدل رہے تھے۔

دونوں باتیں کرنےلگےجیس وقت تھم گیا ہو۔آس پاس کا شورجیسےخاموش ہوگیا ہواورصرف اپنائیت کےشیرے میں ڈوبی دوآوازیں ہوں۔"بہت بہت مبارک ہو" وہ کہتا ہے  " آپ کی کامیابی میرے لئے بہت اہم ہے" ۔ "بہت زیادہ شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔آپ کو پتا ہے نا کہ آپ کی آواز میرے لئے سکون ہے۔ دوسری طرف سے وہی مدھم اور نرم جواب آتا ہے ۔ایک لمحے کو جیسے ہوا تھم جاتی ہے، جیسے شاید درخت نے بھی انکی بات سنی ہو۔جیسے فون کےدوسری طرف استنبول کی ٹھنڈی فضا کراچی کی لو سے گلے مل رہی ہو۔ جیسے مرمرا کےساحل پر کوئی سیگل کراچی کی یاد میں اڑ رہا ہو۔ وہ آہستہ سےکہتی ہے، "کاش وقت تھم سکتا" یہیں تھما ہے ، میرے لئے ، تمہاری آواز میں، تمہارے نام میں،اس درخت کی چھاؤں میں،اس لمحے میں۔۔وہ جواب دیتا ہے۔اور پھر ایک دوسرے کو اللہ حافظ کہنے کا نا چاہا لمحہ بھی آتا ہے ۔ ۔۔فون کٹ جاتا ہے ، لیکن آوازیں باقی رہ جاتی ہیں۔۔۔۔جیسے پیانو کی خوبصورت دھن کے آخری نوٹ کی گونج فضا میں برقرار رہ جاتی ہے ۔ فون خاموش ہے مگر یہ خاموشی نہیں دل کی گفتگو ہے ۔ "فون کٹ گیا ہے مگر تم اب بھی ہو" یہ کہہ کر وہ موبائل جینز کی جیب میں رکھتا ہے اور بائیک اسٹارٹ کرتا ہےلیکن جاتے جاتے درخت کو ایک نظر دیکھتا ہےجیسےشکرگزارہواس سائے کا جس نے ایک لمحے کے لئے ہی سہی اسے پھر سے مکمل کردیا۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے