سچا رنگ

   ہما عدیل 

"امی امی !

"جلدی سے میرے بالوں کی فرنچ چوٹی بنا دیں"، دعا نے اپنی امی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جو دعا کے لیے ناشتہ بنا رہی تھیں۔امی نے آکرکافی کا مگ

اور ابلے انڈے دعا کو دیے اور تیزی سے اس کے  بال بنانا شروع کر دیے ۔

"دعا جب تمہیں پتا ہے کہ تمہاری چوٹی بنانے میں وقت لگتا ہے تو جلدی تیار ہوکر آیا کرو اپنے کمرے سے"۔

دعا کےلمبے گھنے  بال اس کی پوری شخصیت کا خاص حصہ تھے کیونکہ اس کے کالے سیاہ بال انتہائی لمبے تھے اور گھٹنوں تک آتے تھے  ایسا  ناممکن  تھا کہ کوئی دعا سے ملے اور اس کی نظر دعا کی خوبصورت کالی روپنزل جیسی لمبی فرنچ چٹیا پر نہ پڑے ۔

دعا نے جلدی سے انڈے کھاکر، اپنی چٹیا کو نیچے کرکے ،بیگ کندھوں پر ڈالا  پھر  کافی کا مگ ہاتھ میں پکڑا  جوگرز پہنے اور گھر سے نکل گئی۔

 دعا کے گھر کا پچھلا دروازہ ایک پتلی گلی کی طرف کھلتا تھا جہاں دونوں طرف گھروں کے ساتھ ساتھ تازہ ہرے رنگ کی انگور کی بیلیں آخر تک چل رہی تھیں ۔دعا بھاگتے ہوئے بس اسٹاپ کی طرف رواں دواں تھی۔

دعا اپنے امی ابو اور تین بہن بھائیوں کے ساتھ جرمنی کے خوبصورت شہرلوبیک میں رہتی تھی۔محمد احمد صاحب اور ان کی بیگم نے معاشی اور ملکی حالات کے پیش نظر 2012 میں جرمنی ہجرت کی تھی،جب دعا صرف دس برس کی تھی ۔اس تمام عرصے میں احمد صاحب اور ان کی بیگم نے اپنی استطاعت کے مطابق ،اس جنت جیسے دارالکفر میں اپنی اسلامی شناخت کی حفاظت کی۔دعا  بھی اسی شناخت کے ساتھ اپنے آس پاس کے ماحول میں گھلنے ملنے کی کوشش کرتی۔۔۔۔۔ اپنی ہنس مکھ طبیعت اور زندہ دلی کے باعث وہ اس میں کامیاب بھی رہتی مگر وقت کے ساتھ ساتھ کچھ سوالات اس کے ذہن کے خالی گوشوں میں گونجتے تھے۔۔اس کی زندگی کا مقصد کیا ہے ؟

کیا وہ صحیح سمت چل رہی ہے ؟اسے ایک خالی پن کا احساس کیوں ہے؟جیسے وہ کچھ کھوجناچاہتی ہے۔۔۔۔۔ کچھ توہےدعا بے چین تھی۔

بس میں بیٹھنے کے بعد جب اس کی سانسیں بحال ہوئیں تو آہستہ آہستہ اس نے اپنی کافی کے گھونٹ پینے شروع کئے ۔اس کے کانوں میں ہیڈ فون لگے تھے اور موبائل کی پلے لسٹ میں لائبلنگز منچ چل رہا تھا ۔بس کی کھڑکی سے صبح کے چڑھتے سورج کی روشنی میں لیوبیک کی خوبصورت اینٹوں سے بنی گوتھک طرزتعمیر کی عمارتیں کسی افسانوی جگہ کا نظارہ پیش کر رہی تھیں۔ دعا باہر کے ان نظاروں میں کھوئی  ہوئی تھی مگر اندر ایک چپقلش دماغ میں گونج رہی تھی ۔آخر کیا تلاش کر رہی تھی وہ؟کس پہچان کی تلاش تھی اسے؟کیا کمی تھی اس کی اپنی شناخت میں؟

کسی فیری ٹیل فلم کی طرح چلتے نظارے اچانک رک گئے۔بس کا دروازہ کھلا،ایک قدرے چھوٹےقد کی، تھوڑی جوان سی دکھتی خاتون بس میں چڑھیں۔

"کیا میں یہاں بیٹھ جاؤ ں؟"، خاتون نے دعا سے پوچھا ۔ دعا نے کانوں سے ہیڈ فون ہٹا کرمسکراہٹ کےساتھ انہیں بیٹھنے کا اشارہ کیا۔دعا انہیں نظر  بھر کر دیکھنا چاہتی تھی ۔کتنی باوقار اور جاذب نظر شخصیت تھی ان کی، جیسے ایک مکمل  شخصیت ہو۔مناسب جسامت ،ہلکے شہد کی سی رنگت ،بڑی آنکھیں ،  ہونٹوں پر ہلکی گلابی کافی سے رنگ کی لپ اسٹک اور سر پر خوبصورتی اور نفاست سے لیا ہوا حجاب ۔عمر، ان کی ہو گی کوئی  اڑتیس یا انتالیس سال  ۔ دونوں کا تعارف ہوا ۔وہ ۔نمل تھیں اور کچھ عرصہ پہلے ہی مصر سے جرمنی آ ئی تھیں ۔

دعا ،نمل کی شخصیت سےاس قدر متاثرہوئی کہ سارا دن بار بار اس کا ذہن نمل اور ان کی شخصیت کےگردگھومتا رہا ۔آخرکیا تھا ان کےاندرجو انہیں اتنا باوقار مکمل اور جاذب نظر بنا رہاتھا ۔رات کو اپنے بستر پر لیٹے ہوئے بھی وہ نمل کے بارے میں سوچ رہی تھی کہ کیسے ایک چھوٹی سی ملاقات نے اس کے ذہن پر اتنا اچھا اثر  چھوڑا ۔

صبح تیار ہوتے ہوئے آ ئینہ میں دیکھ کر ایک دم دعا کے ذہن میں یہ خیال بجلی کی طرح کوندا،"نمل نے حجاب کیا ہوا تھا"یہی تووہ پہچان ہے۔۔۔یہ ہی تو وہ رنگ ہے۔۔۔ایک مومن عورت کا۔ ۔۔۔۔ با وقار انداز۔۔۔تبھی تو وہ اتنی مکمل اور باوقار لگ رہی تھیں اور یہ ہی تو  کمی ہےاس کے اندر۔

بس اگلے کئی دن دعا کے اسی کشمکش ،الجھن میں گزرے ۔کئی سوال تھےدعا کے دماغ میں۔

کیا حجاب ایک مومن عورت کے لئے ضروری ہے ؟کیا یہ صرف عورت کی اپنی پسند نا پسند پر منحصر ہے ؟یا یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے؟  اور کہاں لکھا ہے؟اور اگر یہ اللہ تعالیٰ کے الفاظ ہیں تو پھر یہ ذہنی کشمکش کیسی؟اللہ کی بات ماننے میں رکاوٹ کیسی ؟کیا یہ رکاوٹ ہمارا اپنا نفس ہی تو نہیں ۔۔۔حجاب کروں گی تو میری شخصیت کا یہ خوبصورت حصہ جو میرے انوکھے لمبے بال ہیں وہ چھپ جائیں گےجن کی لوگ اتنی پذیرائی کرتے ہیں کیا لوگ میرا مذاق اڑائیں گے؟کیا مجھے جاہل پرانے خیالات کی قدامت پسند انسان سمجھا جائے گا؟۔ کیا لوگ مجھ پر طنز کریں گے؟ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ وہ مجھے دھمکیاں دیں۔ کیا جرمنی میں میری جان کو خطرہ ہوگا؟ کیا میرے دوست مجھے چھوڑ دیں گے؟ کیا میں اپنے سماجی حلقے میں تنہا رہ جاؤں گی۔

دعا اپنے گھر میں اور نماز جمعہ کے وقت اپنے علاقے کی مسجد میں اللہ تعالیٰ سے بہت دعائیں کرتی کہ اللہ اسے وہ ہمت دیں کہ وہ اپنا سچا رنگ اپنا سکے۔مسجد میں جب اس کی ملاقات حجابی خواتین سے ہوتی تو اسے ہمت بھی ملتی مگر پھر نجانے کیوں وہ کوئی قدم نہ اٹھا پاتی۔

       دعا کو یہ بات سمجھ آرہی تھی کہ اللہ نے انسان کو احسن تقویم بنا یا ہےمگروہ خود ہی اس راستے کو چھوڑ کر اسفل السافلین بننا چاہتا ہے ۔اس کو سمجھ آ رہا تھا کہ حیا ہی انسانیت کی معراج ہے ۔

جمعہ کا دن تھا بیگم احمد کسی سےفون پر باتیں کرتی ہوئی بہت خوش ہو رہی تھی ،فون رکھ کر انہوں نے سب کو بتایا کہ دو دن بعد ان کی چھوٹی بہن پاکستان سے جرمنی آ رہی ہیں ۔

دعا اپنی خالہ سے ملاقات کی منتظر تھی۔جرمنی آنےکےبعد یہ اس کی اپنی خالہ سےپہلی ملاقات تھی ۔

  سب لوگ بڑی گرمجوشی سےایک دوسرے سےملے۔گھرپہ بیگم احمد نےبڑے شاندارڈنرکااہتمام کیا ہوا تھا ۔کچھ اورعزیز مرد وخواتین بھی کھانے پر مدعو تھے ۔

سب مرد و زن ہنسی مذاق میں مشغول تھے اور دعا اس سارےوقت میں وہاں موجود خواتین کو غور سے دیکھ رہی تھی ۔ اسے کسی کی بھی شخصیت مکمل اور باوقار نہیں لگ رہی تھی ،نمل کی طرح ۔خاص طور پر اسے اپنی خالہ پر تو بہت حیرت ہورہی تھی ۔وہ پاکستان سے آ ئی تھیں مگر نہ سر پہ حجاب، نہ لباس میں حیا۔بہت چست بغیر آستین کا لباس پہنا ہوا تھا انہوں نے ۔۔۔۔افسوس ہوا دعا کو۔

سب مہمانوں کے رخصت ہو جانے کے بعد دعا نے بھاری قدموں اوراداس دل کےساتھ کھانے کےبرتن سمیٹے۔احمد صاحب اوربچےسوچکےتھے اور بیگم احمد اپنی بہن کے ساتھ باتوں میں مصروف تھیں۔دعا ان کے اوراپنے لئے چائے بنالائی۔ دونوں بہنیں اپنی باتوں میں مشغول تھیں اور دعا اپنے خیالات میں گم۔۔۔۔آخر اس سے نہ رہا گیا اور اسنے اپنی خالہ کو مخاطب کیا۔

"خالہ جانی میں کئی دنوں سے َایک جستجو میں تھی میں اپنے اصلی رنگ کی پہچان چاہتی تھی۔اپنی شخصیت کا نامکمل جز ڈھونڈنےکی کوشش کررہی تھی ،پھر مجھے پتا چلا کہ میرا اصل رنگ تو اللہ کا رنگ ہے۔یہ تو صبغتہ اللہ ہے اور اس رنگ سے بہتر کونسا رنگ ہوسکتا ہے ۔میں تو جرمن معاشرے میں رہنے کی وجہ سے ہمت نہیں کر پارہی تھی مگر آپ کو دیکھ کر مجھے بہت حیرت ہورہی ہے ۔آپ تو ایک مسلمان ملک سے آئی ہیں۔ آپ بغیر حجاب کے کیسے ہیں ؟آپ کیسے اللہ کی رضا کو نہ پہچان پائیں ؟۔۔۔پاکستان میں تو کوئی آپ کو گھورتا بھی نہیں ہوگا کوئی ۔دھمکی نہیں دیتا ہوگا ،نہ آپ کو وہاں جان کا خطرہ ہے تو پھر اتنی سادہ سی چیز کیوں نہیں سمجھ پارہیں!! ۔

آپ تو ان لوگوں کے ساتھ رہتی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پہ ایمان رکھتےہیں ۔۔۔۔ تو پھر یہ الجھن کیسی ، یہ رکاوٹ کیسی،یہ جھجک کیسی۔کاش اللہ ہم سب کو وہ ہمت اور طاقت دے کہ ہم ایک بہادر مسلمان کی طرح رہ سکیں اور فخر کے ساتھ اپنا سچا رنگ پہچان سکیں۔

یہ ساری باتیں کہہ کر دعا تو اپنے کمرےمیں چلی گئی اورکسی اورکوہمت ملےیا نہ ملےمگردعا کو ضرورہمت مل گئی اوراپنےسارےسوالات کے جوابات  بھی اس نے خود ہی کھوج  لیے۔

صبح جب دعا  یونیورسٹی جانے کے لئے تیارہوکرکمرے سےنکلی تواسنےسرپرحجاب پہناہواتھا ۔اس کےلمبے بال پوری طرح حجاب کے اندر چھپے ہوئے تھے ۔

 کلاس میں سب اس کو غور سے دیکھ رہے تھے ۔ آ خرکار کلاس ختم ہو نےپر اس کے ایک کلاس فیلو نے اس سے پوچھ ہی لیا کہ

"آج تم مختلف لگ رہی ہو"۔

دعا مسکرائی اور جواب دیا ۔

" ہاں! میں نے اپنے آپ کو  سچے رنگوں میں رنگ لیا ہے  جو قوس قزح کی طرح بہت خوبصورت ہیں اور ان خوبصورت رنگوں کے ساتھ میں اپنے راستے پر گامزن ہوں ۔۔ احسن تقویم بننے کے لیے ۔"

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے