
محمد حبیب الرحمن
پاکستان خاص طور پر کراچی میں، چائے صرف ایک مشروب نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا اہم حصہ ہے۔ یہاں چائے کے شوقین افراد دن کا آغاز ایک گرم کپ
سے کرتے ہیں اور رات کی تھکن بھی اسی کی تلخی میں گھول کراتارتےہیں۔ چائے پینےکا شوق گویا ایک عادت سے بڑھ کر ایک ثقافتی علامت بن چکا ہے۔
دفتر کی بریک ہو، دوستوں کی محفل، سردی کی رات، بارش کا موسم یا کسی بات پر دل کی بھڑاس نکالنی ہو—ایک کپ چائے سب کا حل سمجھی جاتی ہے۔ کچھ لوگ دودھ پتی کے دیوانے ہوتے ہیں،کچھ قہوہ پسند کرتے ہیں اور کچھ کڑک چائے کے بنا بات ہی نہیں کرتے۔
چائےکےشوقین اکثر کہتےہیں کہ "چائے صرف پینا نہیں، محسوس کرنا ہوتا ہے"۔ ان کےلیے چائے ایک لمحۂ سکون، ایک ذراسی فرصت اورکئی ان کہی باتوں کا سہارا ہے۔
کراچی جیسے مصروف شہر میں جہاں وقت کی رفتار تیز ہے، چائےکےیہ مختصر وقفےلوگوں کےبیچ ایک نرمی، ایک تعلق اور ایک غیر رسمی دوستی قائم رکھتے ہیں اور یہی ہے چائے کی اصل کشش — ایک سادہ کپ، مگر دل سے جڑا ہوا



































