
صبا احمد
اجتماعیت میں برکت ہے، جہاں دین کی بات ہوقران کا درس ہو اور سنت و شریعت کی پیروی کا ذکر ہو تو وہاں اللہ تعالیٰ کے لا تعداد
فرشتے آسماں سےاترتے ہیں اور ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ۔
یہ عام اجتماع نہیں تھا ،نہ عام لوگوں کا اجتماع تھا یہ تو اللہ کےچنید ہ لوگ تھے ۔ پاکستان کے ایک تاریخی مقام پر جمع ہوئے تھے جو اللہ تعالی کے دین کا پیغام لے کر دنیا پر چھا جانے کے لیے جمع ہوئے تھے ، ان کا پیغام اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا تھا جو چودہ سوسال پہلے نبی کریم (ص )نے حجتہ الوداع کے موقع پر ساری دنیا کے مسلمانوں کو دیا تھا، اس میں دنیا کے مختلف خطوں کے لوگ ،عرب وعجم ایک اللہ کو ماننے والے اور نبی آخری زماں کی نبوت ورسالت پر ایمان رکھنے والوں سے خطاب میں دیا تھا ۔ " تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔کسی عربی کو عجمی پر کوئی فوقیت نہیں ، سوائے تقوی کے "۔اور مسلمانوں کے لیے قیامت تک اپنی شریعت وقرآن کا آئین اور دستور پیش کیا ۔۔۔اور فرمایا :مردوں سے کہ عورتوں کے حقوق کے بارے میں اللہ سے ڈرو ,قیامت کے دن ان کے لیے تم سے سوال ہوگا ،وراثت کی تقسیم اور عورتوں کے حقوق سورت النساء و نور میں سورت الحجرات میں احکام ملتے ہیں ۔
اجتماع عام ۔۔۔بدل دو نظام اس سلسلے کی کڑی تھی کہ تمام دنیا میں ابراہم اکارڈ اور یہود نصاری ٰاس نظام کے دشمن ہیں ،اس سے خوفزدہ ہیں اور اسے بدلنے کے درپے ہیں ،دشمنان دین چودہ سو سال سے ناکام کوششوں میں لگے ہیں ۔اللہ تعالی نے ان کی رسی تو دراز کی ہر دور میں مگر ڈور ابھی بھی اپنے ہاتھ میں تھامی ہے اور ہمارے حکمران ان کے شطرنج کے مہرے ہیں، صرف حکمرانی اور تخت کے لالچی آئی ایم ایف کے قرضوں سے عوام کو زنجیروں میں جکڑ کر مغرب کے غلام بن کر عوام کو غربت بھوک اور افلاس کی چکی میں پیس کر اپنے خزانے بھر رہے ہیں۔
اس وقت غریب کے داد رسی کوئی نہیں کر رہا ،بس جماعت اسلامی ان کے حقوق کے لیے کھڑی ہوتی ہے ،موجودہ دور میں بنو امیہ کے دور کی یاد تازہ ہو رہی ہے، حکمرانوں نے وزارت کو بادشاہت کا رنگ دے دیا ، 27 ویں ترمیم کے تحت صدر اور فیلڈ مارشل تاحیات ہوں گے۔ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں، مسجد اقصی پر یہود قابض ہیں ۔کشمیر ہنود کے قبضے میں ہے ،مسلمان اور عرب خاموش تماشائی۔۔۔۔ہیں ، پاکستان ایٹمی پاور ہونے کے باوجود ان کی کوئی مدد نہیں کر رہا ۔
امریکی صدر ٹونی بلیئرک کی بہن نے اسلام قبول کیا، وہ اجتماع میں شامل ہوئیں ۔ بنگلہ دیش سے خواتین اور 50سال سے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ارکان کی قربانیاں اور شہادتوں کے بعد ان کی کوششیں کامیاب ہوئیں اور مجیب الرحمن کی ڈکٹیٹر بیٹی حسینہ واجد سے جان چھوٹی ،اسے ملک بدر کیا اور ساؤتھ افریقہ کے نوجوان ، صمود فوٹیلا کے بانی اور غزہ کی آزادی کے پیامبر امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن صاحب نے بین الاقوامی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔
نمازیں تہجد قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات کے درس و تدریس اور مولانا کے بیانات ایک الگ ہی دین و ایمان کی روشنی کا شہر آباد ہوا تین دن کے لیے مینار پاکستان جہاں قائد اعظم نے 1940کی قرار داد پاکستان پیش کی جس میں بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست پاکستان بنانے کی تجویز منظور کی گئی اور سات سال کے قلیل عرصے میں پاکستان بنا مگر نااہلی لیڈر اس کی تعمیر ترقی میں ناکام رہے۔ خلوص ،ایمانداری اور عدل وانصاف کی کمی کی وجہ سے 78سال گزر گئے مگر پاکستان کی حالت بد سے بدتر رہی ۔اب نوجوان مہنگائی بے روزگاری اورمہنگی تعلیم کے ہاتھوں تنگ ہیں ۔
اجتماع عام "بدل دو نظام :" کے عنوان سے مینار پاکستان پرمنعقد کیا گیا ،جس میں خواتین نوجوان اوربچے نے بھر پور شرکت کی ۔
ہر صوبے ،ہر رنگ ونسل اور زبان کے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس اجتماع عام میں شرکت کر کے یگانگت کامظاہرہ کیا ہر تعصب اور فرقہ بندی سے پاک لوگوں کا جم غفیر تھا اور مدینہ جیسا ایثار ،قربانی، اخوت اوربھائی چارہ نظر آیا۔ امیر اور کارکن سب زمین پر سورہے تھے،پنجاب کی نومبر کی ٹھنڈی راتوں میں ظلم وستم بند کرانے اور نظام کو بدلنے کیلئے ۔اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرو۔۔۔ اسی میں فلاح ہے۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )


































