
صبا احمد
شاپنگ مال گل پلازہ چار پانچ دہائیوں تک شہر کراچی کی شان بنا رہا ۔کتنے گھروں میں شادیوں کے لیے گھریلو سامان کے ساتھ
آرائش و زیبائش کے لیے خریدے گئے ڈیکوریشن پیس موجود ہوں گے ۔گل پلازہ آتشز دگی سے کتنے لوگ بے روزگار اور بے گھر ہوئے،بے اولاد اور شہید ہوئے ۔ ان کے گھر والے اور بچے انتظار میں ہیں کے کہیں سے ان کے زندہ ہونے کی خبر مل جائے ۔
ایک صاحب کی بیگم امید سے تھیں ،چھوٹے چھوٹے بچے لاپتا ہیں ۔۔۔کتنے ہی آگ میں جھلس گئے ۔اس کے علاؤہ دکانوں میں پڑا سامان جل راکھ تو ہوا نقدی بھی جھلس گئی ۔ہمارے پڑوس میں وہاں مارکیٹ کے صدر کی سات دکانوں کو آگ لگی سارا سامان جل گیا ۔ایک کی پارٹنر خاندان سمیت لاپتا ہیں ۔ بوہری برادری سے تعلق رکنے والے افراد کی دکانیں بھی سانحہ میں جل کر رکھ کا ڈھیر بن گئیں ۔ پھر ریسکو ٹیم کتنے گھنٹے کے بعد پہنچی جماعت اسلامی اور مقامی لوگوں نے خود ہی ذمہ داری نبھائی نبھائی ۔۔۔۔مگر ہمارے وزیر اعظم اپنے بھتیجے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں مصروف تھیں ۔وہاں ڈھول کی تھاپ پر کارکن ناچ گا رہے تھے ۔ڈالر برسا رہے تھے ۔بڑے بڑے آرکسڑیس اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔۔۔ حکمران مست تھے ۔
حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ یہ "روز قیامت سب سے پہلے جہنم کی آگ میں جھونکے جائیں گے"عوام جل رہی تھی چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں ناکام رہی، وجہ سامان کے عدم دستیابی اور غیر تربیت یافتہ عملہ تھا ۔سوال یہ اٹھتا ہے کراچی میں عمارتوں اور فیکٹریوں میں آتشزدگی حادثاتی ہو تی ہے یا دانستہ کروائی جاتی ہے ۔
پورے ملک میں یکے بعد دیگرے آتشزدگی کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔کیوں ؟ بوہری حضرات کے پیر صاحب نے عمارت کی از سر نو تعمیر کا خرچہ ذاتی طور پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔کیا سندھ حکومت نے نااہلی دکھانے والے لوگوں کی نشان دہی کی؟ ۔ آگ لگانے کی وجہ کا پتا لگایا کہاں ہیں ؟ مرتضی وہاب صاحب !عوام کے نقصان کے ازالے کا کوئی اعلان ۔۔۔۔؟۔یہ کیسا ریاستی نظام ہے عوام مہنگائی اور ناانصافی سے تڑپ رہے ہیں ۔
یہاں کوئی نظام حکومت نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام ہے ۔
گل پلازہ میں آگ لگنے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ انتظامیہ کی ہے تو ان سے بازپرس کریں ۔انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں اور پوچھیں کہ آگ کیسے لگی ۔


































