
صبا احمد
روزہ گناہوں سے ڈھال ہے اور جس روز تم میں سے کوئی روزے سے ہو تو فحش باتیں کرے اور نہ جھگڑے۔اگر اسے گالی دے یا لڑے تو کہہ دےکہ میں
روزے سے ہوں "(بخاری سنن نسائی )
رمضان خیروبرکت کا مہینہ ہے، یہ نیکیوں کا مہینہ ہے ،نیکیاں نشوونما پاتی ہیں اس سے پیدا ہونے والی خوبیاں آپ کی شخصیت و اخلاق کا حصہ بن جاتی ہیں ۔ اس میں ہمیں کینہ ،حسد، بغض چغلی اور غیبت سے بچنا چاہیے ۔اسی لیے اس ماہ دوزخ کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں، جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں"
لوگ اپنی زبان اور ہاتھ سے کسی انسان کو نقصان نہ پہنچائیں ۔ دین اسلام سراسرانسانیت و اخلاقیات پر مبنی معاشرے کو تشکیل دیتا ہے ۔ یہ مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ مسلمانوں کی تربیت ، نفس پر قابو رکھنے کا اور برائیوں سے پاک کرنے کے لیے مالی وجسمانی عبادت کا مہینہ ہے۔زکوٰۃ فرض ہے ، مال کو صاف کرتا ہے ،دولت معاشرے میں گردش کرے۔امیر امیر نہ رہے اور غریب مفلسی و غربت کی زندگی نہ گزارے ، اگر کوئی آپ سے لڑے آپ کو برا بھلا کہے تو آپ اس سے کہیں کہ میں روزے سے ہوں ۔گالم گلوچ سے بچیں کیونکہ یہ شیطانی کام ہے، اس منع فرمایا گیا ہےاور شیطان کو جکڑ دیا گیا ہے ۔ اس ما ہ مقدس میں دوزخ بھی بند ہو جاتی ہے ۔
ماہ مقد س میں نفل عبادات کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ستر گنا ثواب لوٹایا جاتا ہے ، نبی صہ پر قرآن پاک نازل ہوا جو مکمل ضابطہ حیات ہے ۔رمضان اللہ کا مہینہ ہے اور فرمان الہیٰ ہے ۔بیشک "روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا "۔
"قرآن رمضان میں نازل ہوا اور حضرت جبرائیل نبی کریم صہ کے ساتھ دورہ قرآن کرتے "حدیث پاک ہے کہ روضہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے۔روزہ کہے گا اے میرے رب !میں نے روزے میں خود کو کھانے پینے اور شہوت سے روکے رکھا، اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما اور قرآن کہے گا رات کو اسے سونے سے روکے رکھا میں اس کی شفارش لے کر آیا ہوں ۔(مسند احمد 2/176)۔


































