
صبا احمد
امریکی پارلیمنٹ میں اس مرتبہ پانچ مسلم سینیٹرز نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور ٹرمپ کی بری حالت ہے۔ الیکشن میں ناکامی نے انہیں کہیں منہ دکھانے کے
قابل نہیں چھوڑا ۔ویسے بھی ان کی دوسری اور آخری باری تھی ۔ان کی سیاست دنیا سے ختم ہو رہی ہے کیونکہ عبدالالسید نے مڈ ٹرم الیکشن میں شکست دے دی ۔ یہ دنیاکی تاریخ کا سانحہ ہے ۔
امریکا نے ان کی سیاست کاتیا پانچہ کردیا ہے بلکہ بخیے ادھیڑ دئیے ہیں۔ مسلم دشمن سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔اوباما نے بھی نے ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشن میں عبدالا لسید کے حق میں بات کی اور کہا ہمیں مسلمانوں کے خلاف غلط حکمت عملی اور سوچ بدلنی ہوگی ۔ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ میں جینے والوں نے میں نماز ادا کی ۔نیتن یاہو اور ٹرمپ دونوں پر اب فلسطین پر نسل کشی کے مقدمے چلیں گے ۔ الحمد للہ
جہاں انگریز آمین بولتے تھے ان شاءاللہ عبدالا لسید جنہیں لوگ عبداللہ عبدالرحمن بھی کہتے ہیں اور ٹرمپ نے انہیں پتا نہیں کون کون سے ناموں سے پکارا ،عبدالرمضان بھی کہا ،وہ فلسطین میں ظلم و ستم اور بربریت کے خلاف ہیں ۔انہوں نے ٹرمپ کو جواب دیا کہ رمضان ہمارا مبارک مہینہ ہے ۔ہم پورا مہینہ روزے رکھتے ہیں۔ امریکا میں مہنگائی نے لوگوں کو روزے رکھنے پر مجبور کردیا ہے اور اب فلسطین میں جنگ کے لیے اسرائیل کی فنڈنگ بند کریں گے۔ ان شااللہ
الحمدللہ یہ وقت امریکا کے لیے نہیں بلکہ مسلم دنیا کیلئے خوشی اور اطمینان کا ہے ۔امت مسلمہ اور عرب کو اب ٹرمپ کی غلامی سے نجات ملے گی۔ امت مسلمہ تو بے حسی میں پڑے تھے ۔عیسائیوں، جرمن ،برطانیہ اور سپین نے غزہ کے مظلوم لوگوں کے لیے آواز اٹھائی۔ آج امریکا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن کی پارلیمنٹ میں پانچ مسلم پارلمینئرز بن گئے۔
یہ اللہ کی طرف سے یہو دو نصاری ٰاور بے حس مسلم ممالک کے منہ پر تمانچہ ہے۔۔۔۔ فلسطین کے صحافیوں ،اسماعیل ہنیہ اور یحیٰ سنوار کی قر بانیاں رنگ لائی ہیں ۔پانچ مسلم پارلیمنٹیرینز میں عبدالا لسید اور فلسطین نژاد عبی قواص ،الہام عمر ،راشد طاہراورآد ہیں شامل ہیں ۔عبدالالسید اور ان کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ اسکندریہ سے ہجرت کرکے امریکا آئے ۔اپنے ساتھ نسخہ کیمیا قرآن پاک لائے ۔ اپنے بیٹے میں تربیت اسلام و قرآن کے مطابق کی ۔ ہم جہاں بھی جائیں صبر اور دین کی رسی کو تھامے رکھنا ہے۔ سیاست میں ان کا ڈیموکریٹک پارٹی سے ان کا تعلق ہے ۔ وہ ٹرمپ کے ہر گھٹیا بیان کا جواب دیتے ۔
وہ ہر کام اور بات کے بعد انشاء اللہ کہتے تھے اور انہوں نے کہ کہ اب میں الحمدللہ کہتا ہوں اور کہا کہ اب ٹیکس کا پیسہ بچوں کی تعلیم اور بھلائی کےلیے استعمال ہوگا۔ فلسطین کے بچوں کے قتل کے لیے نہیں، نہ اسرائیل کی فنڈنگ ہوگی ۔ یہ امریکی قوم کا بھی نعرہ ہے ۔
اللہ تعالیٰ اوپر سب دیکھ رہا ہے ۔اپنے بندوں کو کب کہاں بھیجنا ہے اس کا تعین وہ خود کرتا ہے ،وہ بہتر جانتا ہے ۔پھر کیسے دشمنوں میں سلطان صلاح الدین جیسے لوگ پیدا کرتا ہے ۔امریکن عوام خود نیتن یاہو اور ٹرمپ کی فلسطین پر نیوکلیئر بمباری کے خلاف تھے ۔انہوں نے انسانیت دوست لوگوں کا انتخاب کیا ۔ الحمدللہ




































