
صبا احمد
فیس بک پرغزہ کی بچی رو رہی ہے۔۔۔۔ اپنی امی کو بلا رہی ہے کہ میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی ،میں اکیلی ہوں مجھے ڈر لگتا ہے ۔وہ تین چار سال کی بچی
ہے اس ماں جہان فانی سے رخصت ہوگئی ۔ غزہ ملبے کا ڈھیر ہے ۔کھنڈرات میں سے چوہے اورنیولے کیمپوں میں رہنے والے لوگوں کو پریشان کرتے ہیں۔ انہیں کسی طرح سکون نہیں ۔ کبھی تیز بارش کبھی صیہونیوں کے حملے ۔
ویسٹ بینک میں بچے کو صہیونی فوج نے مارا ،ڈرایا ،دھمکایا اوراسے اسکول جانے سے منع کیا ،اب اسرائیل غزہ کا ملبے کا ڈھیر بنا چکا ہے ۔ ہزاروں بچوں مردوں کو معزور کردیا گیا ہے ۔اب اس کے قدم ویسٹ بینک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اپنی فوج کے ساتھ صہیونی لڑکے وہاں گھر خالی کروارہے ہیں۔ لوگوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔
زیتون کے باغات میں فلسطینیوں کو زیتون کی فصل کاٹنے نہیں دی جا رہی ۔ٹریکٹرز سے درخت اکھاڑ پھینکے جا رہے ہیں ۔اب ان کی غنڈہ گردی بڑھ رہی ہے ۔ظاہر ہے ،ان کی پشت پر امریکی صدر ٹرمپ ہے ۔نیتن یاہو جہاں جاتاہے ان کی تقریر نہیں سنی جاتی ،اقوام متحدہ میں جب وہ خطاب کرتا ہے تو فلسطین کے حامی ممالک کے نمائندگان بائیکاٹ کر کے چلے جاتے ہیں مگر یہ بے شرم اسرائیل پھر بھی نیوکلیئر ہتھیار غزہ کے لوگوں پر استعمال کر رہا ہے ۔ اب تک نیتن یاہو 77 عالمی قوانین توڑ چکا ہے ۔ اقوم متحدہ اس پر جنگی جرائم کا مقدمہ بنا کر اسے پھانسی کیوں نہیں دے رہا۔
صدر صدام کو دو قانون توڑنے پر نافرمانی کے سبب پھانسی دے دی ۔اس لیے کے وہ مسلمان تھا ،غزہ کی حمایت میں اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا امریکہ اور اسرائیلیوں کے خلاف تھا ۔پورا یورپ مسلمانوں کے خلاف ہے ۔ پہلے بوسنیا ا میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا، اب اسرائیل میں قتل کیا گیا ۔ کیا قوام متحدہ کے چارٹر میں اب عالمی قوانین کی کوئی پابندی نہیں ،کیا مسلما نوں ن کا خون دنیا میں اتنا سستا ہوگیا ہے ۔
مسلمان نے خود کو بے ضمیر کرکے بے مول کردیا ہے ۔عربوں کے پاس تیل اور سونا ہے مگر حوصلہ نہیں، اگر سلطان صلاح الدین بن کر غزہ کو آزاد کرواتے تو اللہ کی نظر میں بلند مرتبہ پاتے ۔80 سال پرانے غزہ کی کہانی جب اسرائیل کو اقوام متحدہ نے صہیونی ریاست قرار دے دیا اور فلسطین کے ٹکرے کردئیے ۔ مسجد اقصی کے سینے میں خنجر گھونپ دیا ۔یہ سب ہم مسلمانوں کی کمزوری اورخود غرضی سے ہوا ۔
مسلمانوں نے اپنی بادشاہت اور ملکوں میں اپنے حکومتوں کو قائم رکھنے کے لیے ان کی غلامی میں گونگے بہرے اور لولے لنگڑے ہونے کی قسم کھالی ۔اتفاق اور اتحاد کو خیر باد کہ دیا ۔ یہودیوں نے بربریت اور سفاکیت کی وہ مثالیں رقم کیں جس کی مثال نہیں ملتی ۔7اکتوبر 2024 سے جاری جنگ میں 2025میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود56 ہزار فلسطینی شہید اورلاکھوں زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں ۔
مسلم دنیا میں اسرائیلی مصنوعات کم داموں میں فروخت ہونا شروع ہوگئی ہیں ، کچھ عرب ممالک تو پہلے بھی یہ مصنوعات خرید رہے تھے ،اب اور زیادہ لینے لگے ہیں ۔ پاکستان میں کے ایف سی اور میکڈونلڈ پر لوگ ان کی مصنوعات کھا رہے ہوتے ہیں ۔انہیں نہیں لگتا وہ اپنے غزہ کے بہن بھائیوں کی زندگیوں کا سودا کر رہے ہیں ۔۔
یہ قانون فطرت ہے کہ جب لوگ اپنی اصل سے ہٹ جاتے ہیں تو اللہ ان کی جگہ نئی امت اور لوگوں کا انتخاب کرتا ہے۔ اب غزہ کے لیے مغرب کے لوگ آواز اٹھا رہے ۔آکسفورڈ یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے احتجاج اوربائیکاٹ کیا مگر مسلمان خاموش ہے ۔صہیونیوں میں سے 77ہزار کے قریب لوگ نیتن یاہو کے خلاف الیکشن میں سڑکوں پر نعرے لگا رہے ہیں ۔نیتن یاہو کے خلاف عوام نے ہی ریفرنڈم دے دیا ۔امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف اس کی عوام نعرے لگا ررہے ہیں ۔بل کلنٹن اور اوباما ایک مسلم امیدوار کی حمایت میں کر رہے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف محاز آرائی اور انہیں برا بھلا کہنا ہمیں بند کردینا چاہیے ۔۔
لندن میں پرنس چارلس نے اپنی تقریر میں قرآن پاک کے الفاظ دہرائے کی ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔مسئلہ ہے بس یہ دنیا میں اسلام کی سر بلندی نہیں برداشت کرسکتے یہ حقیقت ہے ہم میں غدار اور لالچی لوگ ایمان و ضمیر فروش ہو۔گئے ہیں اگر ہم مسلمان متحدہ ہو جائیں تو مسلمان پھر سے عزت سے سر بلند ہے حاصل کرسکتے ہیں۔ فلسطین اور کشمیر کو آزادی مل سکتی ہے ۔۔
صبا احمد




































