ستائس رمضان۔۔۔۔۔یوم پاکستان

طیبہ شاکر

" پاکستان " کتنا حسین نام ہے ،جسے سنتے ہی دل میں خوشیوں کے زمزمے پھوٹنے لگتے ہیں، ایک ایسا ملک جہاں اپنا راج ہے ،جہاں ہر کام اپنی مرضی سے

کر سکتے ہیں۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے ۔
اپنے دیس میں اپنا راج
خود ہی بگڑنا خود ہی سنورنا
اپنے بل پر آپ ابھرنا
جی ہاں ! آج اگر ہم آزاد ہیں ، آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ، اپنی مرضی سے سو اور جاگ رہےہیں تو یہ کوئی معمولی بات نہیں، اس کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا لہو شامل ہے ، عزت مآب بہنوں ،بیٹیوں کی تار تار عصمتیں شامل ہیں ، گھر بار ، مال مویشی ، عزت و ناموس ہر چیز کی قربانی دے کر یہ ارض پاک حاصل کیا گیا تھا ،ہمارے اباؤاجدادکا مقصد کیا تھا کہ بس ایک ملک حاصل کر لیں اور پھر وہاں جو جی چاہے کریں ؟؟؟
ہرگز نہیں اس کا اولین نعرہ تھا۔۔۔۔
پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔۔۔ لا الہ الااللہ
جی ! آج اگر ہم پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو اور سب کچھ مل جائے گا مگر " کلمہ والا پاکستان" کہیں نظر نہیں آئےگا ،افسوس صد افسوس جس کی خاطر لاکھوں جانیں لٹائیں جس کے لئے اپنا تن ، من ، دھن وار دیا وہاں آج یہ بحث چل نکلی ہے کہ پاکستان تو ایک " سیکولر " اسٹیٹ ہے لہٰذا یہاں ہر قانون چل سکتا ہے سوائے " اسلام" کے استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ⯑

یہاں اسلامیوں کا ناطقہ بند کیا جا رہا ہے۔ قائد اعظم کولبرل ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے ،انہیں شیعہ اور نہ جانے کن کن القابات سے نوازا جا رہا ہے جبکہ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ " ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو اسلام کی لیبارٹری ہو جہاں سے ساری دنیا کو اسلام کا صحیح پیغام پہنچے اور ہم یہاں دین اسلام کو اس کی روح کے مطابق نافذ کر سکیں " مگر افسوس یہاں کا سیکولر طبقہ اس راہ میں رکاوٹ بن گیا اور وہ وعدہ " وعدہ " ہی رہا جس کے لئے یہ ارض پاک حاصل کی گئی تھی ۔

اللہ کا فرمان ہے کہ " تم اپنا وعدہ پورا کرو تو میں اپنا وعدہ پورا کروں گا اگر تم مجھے بھلا دو گے تو میں بھی تمہیں بھلا دوں گا " (القرآن)
آج اسی وعدہ خلافی کا نتیجہ ہے کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھکاری ہیں ،ہماری کوئی قدرو قیمت نہیں ،موم کی ناک بن کر رہ گئے ہیں، کوئی بھی مداری آتا ہے اپنی ڈگڈگی بجا تا ہےاور ہم اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔

خدارا ! ہوش کے ناخن لیں، اپنا آپ پہچانیں۔ ہمیں تو ساری دنیا پر حکمرانی کرنی تھی ،یہ کیا کہ اپنے ہی ملک میں راندہ درگاہ ہو گئے، اب در در پر حاضری دیتے ہیں۔یہودی ساہوکار کے ہاتھوں میں اپنی معیشت کو گروی رکھ دیا ہے ،ہر طرح کا ٹیلنٹ ہونے کے باوجود غیروں کے دروازوں پر دستک دے رہےہیں ،ہمارا کوئی پرسانِ حال نہیں علامہ اقبال نے فرمایا تھاکہ۔۔۔

وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا
کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا
ہائے ہم کیا کر بیٹھے خدا ناراض کر بیٹھے

ابھی بھی وقت ہمارے ہاتھ میں ہے، مایوسی کی دلدل سے نکلیں، اپنے آپ کو رب کے سامنے جھکائیں، اپنے قصور کی معافی مانگیں، وہ جلد ہی مان جاتا ہے۔ستائس رمضان المبارک قریب ہی ہے ،ہاں ! وہی یوم پاکستان کی خوش گوار یادیں لئے پاکستان کی سالگرہ کادن اللہ پاک نے ہمیں ایک دفع پھر اپنے وعدے کو نبھانے کے لئے یہ عظیم دن اور راتیں عطا فرما دی ہیں ،کتنا بڑا احسان ہے ،اس رب کریم کا۔ آئیے دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں۔

یا اللہ ہمارے سارے گناہوں کو بخش دے ہم نے بیشک اپنے اوپر بڑا ظلم کیا ہے ہم نے وعدہ خلافی کی ہے۔ یارب تو تو مہربان ہے رحمان ہے ،رحیم ہے معاف کرنا تیری صفت ہے ۔ہم عاصیوں کو بھی معاف فرما دے ۔ہمیں صحیح معنوں میں اسلام کا خادم بنا دے ۔ہمیں شعور عطا فرما کہ ہم نیک اور صالح بندوں کو اپنا حکمران بنا سکیں اس ملک خداداد کو اسلامی پاکستان بنا سکیں۔

آئیے عہد کریں کہ اپنے پیارے وطن کو ہر قسم کی سازش ، کرپشن ، بے حیائی اور تعصب سے نجات دلائیں گے اور اسے ایک مثالی اسلامی ، فلاحی اور

خوشحال پاکستان بنائیں گے: ان شاءاللہ

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مہنگے دام پھیکے پکوان (عرشمہ عمر)

 عرشمہ عر

نہ چاہتے ہوئے بھی وقت کا سرکتا سرا ہاتھ سے چھوٹنے کو تیارہے اور میں اس کوشش میں سرگرداں کہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھے

... مزید پڑھیے

مہنگائی اور ہم (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

مہنگائی آج کے دور کا ایک ایسا اہم ترین مسئلہ ہے جس نے ہر فرد کی زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ یہ صرف اعداد و شمار کا کھیل نہیں بلکہ ایک عام انسان کی

... مزید پڑھیے

اللہ ہمیں سچااور پکا مومن بنا دے (طیبہ شاکر)

طیبہ شاکر

ہلکی ہلکی دبی دبی سسکیاں۔۔۔۔۔۔۔ کہاں سے آرہی ہے یہ آواز۔ چاروں طرف نظر دوڑائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ دکھائی نہیں دے رہا آواز ہے کہ مستقل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

... مزید پڑھیے