کم عمر بچوں سے مشقت: بچپن کے خوابوں کا قتل

 سعدیہ / کراچی

 بچے کسی بھی قوم کا روشن مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان کے ننھے ہاتھوں میں کتابیں، قلم اور کھلونے ہونے چاہئیں، لیکن افسوس کہ ہمارے

معاشرے میں بے شمار بچے غربت، مجبوری اور بے حسی کی وجہ سے کم عمری ہی میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ معصوم بچے اسکول جانے اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے بجائے گھروں، بنگلوں اور کوٹھیوں میں کام کرتے نظر آتے ہیں، جہاں ان کا بچپن آہستہ آہستہ دم توڑ دیتا ہے۔

 

کم عمر لڑکے اور لڑکیاں صبح سے شام تک برتن دھوتے، جھاڑو پونچھا کرتے، کپڑے صاف کرتے اور مختلف گھریلو کام انجام دیتے ہیں۔ ان کی عمر کھیلنے، سیکھنے اور زندگی کے حسین لمحات سے لطف اندوز ہونے کی ہوتی ہےلیکن حالات انہیں وقت سے پہلے بڑا بنا دیتے ہیں۔ بہت سے بچے ایسے بھی ہیں جو مالکان کے سخت رویوں، ڈانٹ ڈپٹ، جسمانی تشدد اور ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہیں، بعض اوقات ان کا استحصال اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ ان کی عزتِ نفس، اعتماد اور مستقبل سب کچھ متاثر ہو جاتا ہے۔

 

اسلام بھی بچوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے رحم، شفقت اور عدل کا درس دیا ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جو اپنے کمزور اور معصوم افراد کے حقوق کا تحفظ نہ کر سکے، ترقی کی حقیقی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔

 

غربت یقیناً ایک تلخ حقیقت ہے، لیکن غربت کا حل بچوں سے مشقت لینا نہیں بلکہ انہیں تعلیم، تربیت اور بہتر مواقع فراہم کرنا ہے، اگر آج ایک بچہ اسکول کی بجائے کسی گھر میں مزدوری کر رہا ہے تو درحقیقت ہم ایک روشن مستقبل کو اندھیروں کے حوالے کر رہے ہیں۔ تعلیم ہی وہ چراغ ہے جو غربت کے اندھیروں کو دور کر سکتا ہے اور بچوں کو باعزت زندگی فراہم کر سکتا ہے۔

 

حکومت، سماجی اداروں، والدین اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں ایک محفوظ ماحول دیا جائے جہاں وہ اپنے خوابوں کو پروان چڑھا سکیں۔

 

آئیے عہد کریں کہ ہم کسی بھی بچے کے معصوم ہاتھوں میں مزدوری کا بوجھ نہیں بلکہ علم و ہنر کی روشنی دیں گے۔ کیونکہ جب ایک بچہ مسکراتا ہے تو پورا معاشرہ مسکراتا ہے، اور جب ایک بچے کا بچپن چھن جاتا ہے تو انسانیت کا ایک قیمتی باب ادھورا رہ جاتا ہے۔

 

"بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں سجتی ہیں تو قوموں کی تقدیریں سنورتی ہیں اور جب انہی ہاتھوں میں مزدوری کا بوجھ آ جائے تو مستقبل کے چراغ مدھم پڑ جاتے ہیں۔"

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے

عنوان کھوئی ہوئی میں (کشف زھراء)

کشف زہرا

نہ جانے دل کس بات سے اتنا اداس ہے ۔شاید دل کو پتا ہے وہ کیوں اداس ہے لیکن اداسی سے بھاگتے بھاگتے وہ ہر چیز کو محسوس کرنا بھول گیا ہے۔ کیا تھی

... مزید پڑھیے