حضرت محمد ﷺ کی زندگی ، انسانیت کے لیے کامل نمو نہ

سعدیہ عارف

اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں بے شمار انبیائے کرام علیہم السلام مبعوث فرمائے، مگر تمام انبیاء کے سلسلے کو اپنے محبوب، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر مکمل فرمایا۔ آپ

ﷺ کی زندگی صرف مسلمانوں ہی کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے روشنی، محبت، عدل، رحم اور ہدایت کا ایسا چراغ ہے جس کی روشنی قیامت تک باقی رہے گی۔

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

"لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ"
"یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ ﷺ کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔"
(سورۃ الاحزاب: 21)

حضرت محمد ﷺ کی پوری زندگی سچائی، دیانت، عاجزی، صبر، محبت اور معافی کا عملی نمونہ تھی۔ نبوت سے پہلے بھی لوگ آپ ﷺ کو "الصادق" (سچے) اور "الامین" (امانت دار) کے لقب سے یاد کرتے تھے۔ دشمن بھی آپ ﷺ کی امانت داری پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو دنیا والوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ قرآنِ پاک میں ارشاد ہے:

"وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ"
"اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔"
(سورۃ الانبیاء: 107)

آپ ﷺ کی شفقت صرف انسانوں تک محدود نہ تھی بلکہ جانوروں، پرندوں، یتیموں، مسکینوں، بیواؤں اور غلاموں تک پھیلی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ نے ہمیشہ کمزوروں کے حقوق کی حفاظت کی اور انسانوں کو محبت، انصاف اور مساوات کا درس دیا۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے جب رسول اللہ ﷺ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا:

كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ
"آپ ﷺ کا اخلاق قرآن تھا۔
(صحیح مسلم)

یعنی آپ ﷺ قرآن کی ہر تعلیم کا عملی نمونہ تھے۔ آپ ﷺ نے کبھی کسی پر ظلم نہ کیا، کبھی کسی کو حقیر نہ سمجھا اور ہمیشہ دوسروں کے لیے آسانی پیدا فرمائی۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :۔
"تم میں بہترین وہ ہے جس کے اخلاق سب سے بہتر ہوں۔"
(صحیح بخاری)

یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ ایک مسلمان کی اصل خوبصورتی اس کے اخلاق، کردار اور دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک میں ہے، نہ کہ اس کی دولت یا ظاہری حیثیت میں۔

طائف کے لوگوں نے آپ ﷺ پر پتھر برسائے، جسم مبارک لہولہان ہوگیا، مگر آپ ﷺ نے بددعا کرنے کے بجائے فرمایا کہ شاید ان کی آنے والی نسلوں میں ایسے لوگ پیدا ہوں جو اللہ کی عبادت کریں گے۔ یہ عظیم معافی، صبر اور رحمت آج بھی انسانیت کے لیے ایک بے مثال سبق ہے۔

آج جب ہمارا معاشرہ نفرت، جھوٹ، بے صبری اور خود غرضی جیسے مسائل سے دوچار ہے، ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم سچ بولنا، وعدہ پورا کرنا، دوسروں کی مدد کرنا، والدین کا احترام کرنا، پڑوسیوں کے حقوق ادا کرنا اور ضرورت مندوں پر رحم کرنا سیکھ لیں تو ہمارا معاشرہ امن اور محبت کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ۔
"إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا"
"بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجا کرو۔"
(سورۃ الاحزاب: 56)

آئیے! ہم عہد کریں کہ ہم صرف زبان سے محبتِ رسول ﷺ کا دعویٰ نہیں کریں گے بلکہ اپنی زندگی کے ہر قدم پر آپ ﷺ کی سنت، اخلاق اور تعلیمات کو اپنائیں گے۔ یہی حقیقی عشقِ رسول ﷺ ہے، یہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے، اور یہی وہ نور ہے جو دلوں کو سکون، گھروں کو محبت اور معاشروں کو امن عطا کرتا ہے۔

اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے

عنوان کھوئی ہوئی میں (کشف زھراء)

کشف زہرا

نہ جانے دل کس بات سے اتنا اداس ہے ۔شاید دل کو پتا ہے وہ کیوں اداس ہے لیکن اداسی سے بھاگتے بھاگتے وہ ہر چیز کو محسوس کرنا بھول گیا ہے۔ کیا تھی

... مزید پڑھیے