
ثمینہ ناہید
قرآن پاک میں ارشاد پاک ہے کہ اے بنی اپنی بیویوں ،بیٹیوں اور اہل ایمان عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی اوپر اپنی چادروں کے پلو ٹکا دیا کریں ۔یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ
وہ پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں اللہ تعالیٰ رحیم ہے- (سورہ احزاب59ـ33) ۔
حجاب مسلمان عورت کی پہچان ہے- وقار اور عزت کی علامت ہے۔ حجاب صرف سر ڈھانپنے کا نام نہیں بلکہ حیا پاکیزگی اور اچھے اخلاق کی پہچان ہے ۔ ہر سال4 ستمبر کو حجاب ڈےمنانے کا مقصد لوگوں کو حجاب کی اہمیت اور مثبت پہہلوؤں سے آگاہ کرنا ہے- حجاب کا مقصد کسی عورت کو محدود کرنا نہیں بلکہ اسے اپنی عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے-
حجاب اسلامی تعلیمات کا ایک اہم حصہ ہے اور اسلام نے مردوں اور عورتوں دونوں کو حیا اور پاکیزگی اختیار کرنے کی تعلیم دی ہے -جب کائنات کا آغاز ہوا تو انسان بے لباس تھا اور جب شعور آیا تو لباس پہننا شروع کیا ، شیطان کا پہلا وار ہی لباس پر تھا اور آج بھی شیطان کا وار حیا پر ہے-
حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے : ۔
حیا اور ایمان ایک ساتھ رہتے ہیں ،جب ان میں سے ایک چلا جائے دوسرا خود بخود چلا جاتا ہے ۔
بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ حجاب کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جائے- اسے معاشرے میں زیادہ سے زیادہ متعارف کرایا جائے تاکہ لوگوں میں حجاب کے بارے میں آگاہی پیدا ہو اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ۔ہمیں چاہیےجو خواتین حجاب اختیار کرتی ہیں، ان کو عزت اور تعظیم دی جائے ۔
ایک با حیا لڑکی صرف اپنے لباس سے ہی نہیں بلکہ اپنی تعلیم، اچھے اخلاق کردار اور صلاحیتوں سے بھی پہچانی جاتی ہے -حجاب ہماری پہچان حیا ہے،ہماری شان ہے ۔




































