
ثمینہ ناہید
ساس اور بہو کا رشتہ دنیا کا سب سے نازک رشتہ ہے۔ـ ایک گھر چھوڑ کر آئی ہوئی بیٹی اور ایک بیٹے کو پال کر بڑا کرنے والی ماں ،دونوں کا دل ایک ہی جگہ دھڑکتا ہے۔ ـ ماں
سمجھتی ہے کہ بہو نے بیٹے پر قبضہ کر لیا ہے۔ ـ بیٹا میرا نہیں رہا۔ بہو چاہتی ہے شوہر پر میرا ہی حق رہے ۔ ـجب دلوں میں یہ سوچ آجاتی ہے تو پھر مقابلہ شروع ہو جاتا ہےـ اور جہاں مقابلہ شروع ہو جائے تو وہاں رشتے، رشتے نہیں رہتے بلکہ ان میں دراڑیں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں ۔
رشتے میں دراڑیں آجاتی ہیں ـ تو پھر گھروں میں جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں- اس کا حل کیا ہے؟ بہو ساس کو ماں سمجھے اور ساس بہو کو بیٹی سمجھے۔ ـ گھر جنت جب بنتا ہےـ جب چھوٹے بڑوں کا احترام کریں ـ اور بڑے چھوٹوں کا احترام کریں- اگر بہوسے کوئی غلطی ہو جائے تو ساس درگزر کا معاملہ کرے اور بہوکو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھے اور اسے پیار سے سمجھائے اور اگر ساس بہو کو سمجھانے کی غرض سے کچھ کہہ دے اسے صبر سےکام لینا چاہیے اور سمجھنا چاہیے ،لیکن یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب ساس بہو کو بیٹی سمجھے گی اور بہو ساس کو ماں کی طرح سمجھے گی ۔
ساس اور بہو ایک دوسرے سے بدتمیزی نہ کریں۔ نرمی سے بات کریں۔ ایک دوسرے کی عزت نفس کی حفاظت کریں۔ ہر ظلم کو چپ کر کے سہنا بھی ٹھیک نہیں۔ شائستگی سے اپنا موقف واضح کرنا چاہیے ۔ ہر جگہ ساس بری بھی نہیں ہوتی۔ ـ ایسے بھی گھرانے دیکھے ہیں، جہاں ساس بہو کو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتی ہے اور جو گھروں کو جوڑ کر رکھتی ہیں۔
جہاں ساس اور بہو کی رنجشیں چل رہی ہوں ،وہاں بیٹے کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ ماں کے ساتھ احسان والا معاملہ رکھے ۔ اپنی ماں کو عزت دے اور بیوی سے بھی کہے وہ بھی عزت کرے ۔بیوی کے ساتھ انصاف والا معاملہ کرے ۔ اگر بیوی پر ظلم ہوتا دیکھ رہا ہو تو چپ نہ رہے ۔ بیوی کا نان نفقہ ،عزت اورتحفظ اس کی ذمہ داری ہےجس گھر میں مرد کمزور ہو جائے وہاں یا تو ماں راج کرتی ہے یا بیوی ،پھر گھر ٹو ٹ جاتے ہیں اور جس گھر میں مرد توازن برقرار رکھتا ہے اس گھر میں سکون رہتا ہے-
مرد گھر میں عدل کریں کسی ایک کی سائیڈ نہ لیں دونوں کو عزت دیں ، قرآن کہتا ہے اور اپنے درمیان بھلائی سے رہو۔




































