وہ میرا سب کچھ تھا

میمونہ انصاری

آخری قسط
دادی نے زینہ کو اس حال میں دیکھا تو کچھ نہ کہا۔ وہ چپ چاپ اس کے سرہانے بیٹھ گئیں اور اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرنے لگیں۔


"تجھے پتا ہے بیٹا، تیرے دادا بھی مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ میں بھی سمجھی تھی میری دنیا ختم ہو گئی۔"
زینہ نے حیرت سے دادی کو دیکھا۔
"پھر؟"
"پھر مجھے میری ماں نے قرآن کی ایک آیت سنائی۔ وہ آیت آج تک میرے دل پر لکھی ہوئی ہے۔"
دادی نے قرآن کھولا اور سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 216 پڑھی۔

"وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ"
"اور ہو سکتا ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہی تمہارے لیے بہتر ہو۔"
دادی نے ترجمہ کر کے سمجھایا۔
"بیٹا، تجھے لگ رہا ہے کہ بلال کے جانے سے تیری زندگی ختم ہو گئی۔ لیکن ہو سکتا ہے اللہ نے تیرے لیے اس سے بہتر کچھ لکھا ہو۔ جو چلا گیا وہ تیرے حق میں بہتر نہیں تھا، اور جو اللہ دے گا وہ سب سے بہترین ہوگا۔"
اس رات زینہ نے دو سال بعد وضو کیا۔ اور تہجد کے لیے کھڑی ہو گئی۔
وہ سجدے میں گر کر اتنا روئی، اتنا روئی کہ اس کی ہچکیاں بندھ گئیں۔
"یا اللہ، وہ میرا سب کچھ تھا، لیکن آج سے تو میرا سب کچھ ہے۔ مجھے تھام لے۔ میں بکھر گئی ہوں۔"
وہی رات اس کی زندگی کی سب سے پرسکون رات تھی۔ پہلی بار اسے لگا جیسے کسی نے اس کے دل پر مرہم رکھا ہو۔
تین مہینے بعد۔
زینہ نے فیصلہ کیا۔ وہ کراچی میں نہیں رہے گی۔ یہاں ہر گلی، ہر کیفے، ہر جگہ بلال کی یادیں تھیں۔
اس نے اسلام آباد میں ایک پبلشنگ ہاؤس میں جاب کے لیے اپلائی کیا۔ اللہ کی شان کہ اس کی جاب لگ گئی بطور کنٹینٹ رائٹر۔
اسلام آباد آتے ہی اس نے خود کو بدل لیا۔ اس نے حجاب لینا شروع کر دیا۔ اب وہ وہ زینہ نہیں تھی جو لڑکوں کے لیے سجتی تھی۔ اب وہ اللہ کے لیے سنورتی تھی۔
آفس کا پہلا دن۔
وہ فائل لیے جا رہی تھی کہ کسی سے ٹکرا گئی۔ فائل زمین پر گر گئی۔آئی ایم سوری " دیکھ کر چلا کریں۔" زینہ نے غصے سے کہا۔
سامنے ایک لمبا چوڑا شخص کھڑا تھا۔ سفید شلوار قمیض، چہرے پر داڑھی، آنکھوں میں حیا۔اس نے خاموشی سے جھک کر زینہ کی فائل اٹھائی اور اسے دے دی اور بغیر کچھ کہے چلا گیا۔
بعد میں پتا چلا وہ کوئی اور نہیں، اس کمپنی کا مالک اہل تھا۔ اہل شاہ۔
اہل شاہ، تیس سالہ، ایک کامیاب بزنس مین۔ لوگ اسے مغرور سمجھتے تھےلیکن حقیقت میں وہ عورتوں کی بہت عزت کرتا تھا۔
زینہ کو وہ شروع میں بالکل پسند نہیں تھالیکن آہستہ آہستہ اس نے دیکھا۔ اہل کبھی کسی لڑکی کو غلط نظر سے نہیں دیکھتا تھا۔ وہ زینہ کی لکھی ہوئی ہر تحریر کی تعریف کرتا تھا۔
ایک دن زینہ آفس میں اکیلی دیر تک کام کر رہی تھی۔ لائٹ چلی گئی۔ وہ ڈر گئی۔
تبھی اہل آیا، اس نے اپنے موبائل کی ٹارچ آن کی اور کہا۔
"آپ ڈریں نہیں، میں باہر بیٹھا ہوں۔ آپ آرام سے کام ختم کر لیں۔ میں آپ کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جاؤں گا۔"
زینہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ ایک وہ بلال تھا جس نے اسے بیچ راستے میں چھوڑ دیا تھااور ایک یہ اہل تھا جو ایک اجنبی لڑکی کی حفاظت کے لیے باہر بیٹھا تھا۔
اس دن پہلی بار زینہ کے دل میں اہل کے لیے احترام پیدا ہوا۔
آفس میں سب کو پتاچل گیا تھا کہ اہل کو زینہ پسند ہے۔ سب کے سوا خود زینہ صرفزرینہ کو۔
زینہ اب بھی محبت سے ڈرتی تھی۔ اسے لگتا تھا کہ ہر مرد دھوکہ دے گا۔ ہر محبت وقتی جذبہ ہوگی۔
ایک شام بارش ہو رہی تھی۔ آفس کے سب لوگ جا چکے تھے۔ زینہ اپنی کیب پر بیٹھی اپنا ناول "وہ میرا سب کچھ تھا" لکھ رہی تھی۔ یہ وہی کہانی تھی جو اس کے ساتھ ہوئی تھی۔
اہل اس کے پیچھے آ کر کھڑا ہو گیا۔ اس نے اسکرین پر پڑھا۔
"وہ میرا سب کچھ تھا۔۔۔"
"پھر کیا ہوا؟" اہل نے آہستہ سے پوچھا۔
زینہ چونک گئی۔ اس نے جلدی سے لیپ ٹاپ بند کر دیا۔
"کچھ نہیں سر۔"
"زینہ، میں تم سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ بہت دنوں سے۔" اہل کی آواز سنجیدہ تھی۔
زینہ کا دل زور زور سے دھڑکنے لگا۔ کہیں پھر سے وہی سب کچھ...
"میں تم سے محبت نہیں کرتا۔" اہل نے کہا۔
زینہ نے حیرت سے اسے دیکھا۔
"محبت؟ محبت تو میں اللہ سے کرتا ہوں۔ اپنی ماں سے کرتا ہوں۔ تم سے۔۔۔ تم سے میں نکاح کرنا چاہتا ہوں۔ عزت دینا چاہتا ہوں۔ تحفظ دینا چاہتا ہوں۔ میں تمہیں یہ نہیں کہوں گا کہ تم میرا سب کچھ ہو۔ میں تمہیں کہوں گا کہ تم میری ذمہ داری ہو۔ میری عزت ہو۔ کیا تم مجھ سے نکاح کرو گی؟"
زینہ کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ آج تک کسی نے اسے اس نظر سے نہیں دیکھا تھا۔ بلال نے ہمیشہ محبت کے بڑے بڑے دعوے کیے تھے، لیکن عزت کبھی نہیں دی تھی۔ اور یہ شخص۔۔۔۔یہ شخص بغیر محبت کے دعوے کے، سیدھا عزت دے رہا تھا۔
"سر، مجھے وقت چاہیے۔ میرا ماضی۔۔۔"
"مجھے تمہارے ماضی سے کوئی مطلب نہیں۔ مجھے تمہارے مستقبل سے مطلب ہے۔ جو تمہارے ساتھ ہو گا۔"
زینہ رات بھر سو نہ سکی۔ ایک طرف بلال کا دھوکہ، دوسری طرف اہل کا پاکیزہ پیغام۔
اس نے ماہم کو کال کی۔ ماہم نے وہی کہا جو دادی نے کہا تھا۔
"استخارہ کر۔ اللہ سے پوچھ۔ جو چلا گیا وہ تیرے حق میں بہتر نہیں تھا، اور جو اللہ دے گا وہ سب سے بہترین ہوگا۔"
زینہ نے استخارہ کیا۔ تین دن لگاتار۔
تیسرے دن فجر کے بعد اس کا دل عجیب سکون سے بھر گیا۔ جیسے اللہ نے کہہ دیا ہو۔ "یہی تیرے حق میں بہتر ہے۔"
اس نے اہل کو ہاں کہہ دیا۔
نکاح بالکل سادہ تھا۔
اسلام آباد کی ایک چھوٹی سی مسجد میں۔ صرف دونوں کے گھر والے۔ نہ کوئی مہندی، نہ کوئی مایوں، نہ کوئی ڈھول۔ بس نکاح اور دعائیں۔
جب مولوی صاحب نے پوچھا۔ "زینہ بنت ریاض، کیا آپ کو اہل ولد شاہد کے ساتھ نکاح قبول ہے؟"
زینہ کی آنکھوں کے سامنے اس کا پورا ماضی گھوم گیا۔ بلال کا "تم وقتی جذبہ تھی" کہنا، اس کا ٹوٹنا، تہجد کی راتیں، دادی کی آیت۔
اور اس نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا۔ "قبول ہے۔"
اس لمحے اسے سمجھ آیا۔ اللہ کبھی صبر کا پھل ضائع نہیں کرتا۔ اس نے بلال کے لیے رو رو کر آنکھیں سجائی تھیں، اور اللہ نے اسے اہل جیسا شخص دے دیا جو اس کی آنکھوں میں کبھی آنسو نہیں آنے دے گا۔
شادی کو دو مہینے ہو چکے تھے۔ زینہ بہت خوش تھی۔ اہل نے اسے رانی بنا کر رکھا تھا۔
پھر ایک دن۔۔۔۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔
زینہ اور اہل ایک مال میں شاپنگ کر رہے تھے۔ سامنے سے بلال آ رہا تھا۔
بلال نے زینہ کو دیکھا۔ وہ حجاب میں، خوش، اور ایک خوبصورت مرد کے ساتھ۔ وہ حیران رہ گیا۔
"زینہ؟"
زینہ کا ہاتھ اہل کے ہاتھ میں اور مضبوط ہو گیا۔
"بلال، کیسے ہو؟" زینہ نے پرسکون لہجے میں کہا۔
"میں۔۔۔ میں ٹھیک نہیں ہوں زینہ۔ میری منگنی ٹوٹ گئی۔ مجھے احساس ہو گیا۔ مجھے احساس ہو گیا کہ تم ہی میرا سب کچھ تھی۔ میں نے تمہیں کھو کر بہت بڑی غلطی کی۔ پلیز واپس آ جاؤ۔ میں اب بھی تم سے محبت کرتا ہوں۔"
مال میں سناٹا چھا گیا۔
اہل خاموش کھڑا رہا۔ اس نے زینہ کی طرف دیکھا۔ اسے اپنی بیوی پر پورا بھروسہ تھا۔
زینہ مسکرائی۔ وہ مسکراہٹ جس میں کوئی درد نہیں، صرف سکون تھا۔
اس نے بلال کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا۔ وہ جملہ جس کے لیے یہ سارا ناول لکھا گیا تھا۔
"بلال، تم نے صحیح کہا تھا۔ میں تمہارے لیے بس ایک وقتی جذبہ تھی۔ اور تم... تم میرے لیے بس میرا سب کچھ تھے۔ تھے کے لفظ پر غور کرو۔ تھا، ہے نہیں۔"
"وہ میرا سب کچھ تھا۔ اب میرا سب کچھ میرا رب ہے، اور اس کے بعد میرے شوہر ہیں۔ جو مجھے عزت دیتے ہیں، محبت دیتے ہیں، ۔ اور عورت کو محبت کے ساتھ ساتھ عزت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔"
بلال وہیں کھڑا رہ گیا۔ اور زینہ اہل کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھ گئی۔
رات کو زینہ نے اپنی ڈائری نکالی۔ وہی ڈائری جس پر پہلے لکھا تھا "وہ میرا سب کچھ تھا"۔
اس نے اس کے نیچے ایک نئی لائن لکھی۔
"وہ میرا سب کچھ تھا، لیکن یہ دنیا فانی ہے۔ یہاں کا عشق بھی فانی ہے۔ باقی رہنے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔ اور اللہ نے مجھے میرے صبر کا بہترین صلہ دے دیا۔ الحمدللہ۔"


ختم شد

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری

وقت: رات کے 9 بجے۔

... مزید پڑھیے

زندگی کے حاشیے پر (زنیرہ اقبال)

زنیرہ اقبال

زندگی ایک ایسی کتاب ہے جس کے ہر صفحے پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوتا ہے مگر عجیب بات یہ ہے کہ ہم اکثر اس کتاب کے مرکزی متن سے زیادہ اس کے حاشیوں میں لکھی ہوئی عبارتوں کو محسوس کرتے ہیں۔۔ مگر کیوں ؟کیونکہ کچھ لوگ پوری زندگی دوسروں کی کہانی کا کردار بن کر رہ جاتے ہیں۔اپنی خواہشیں، اپنے خواب اور اپنی آواز کہیں بہت پیچھے چھوڑ آتے ہیں۔۔ شاید یہی لوگ ہیں ہوتے ہیں جو زندگی کے حاشیے پر کھڑے ہوتے ہیں۔۔

"حاشیہ وہ جگہ ہے جہاں عموماً وہ باتیں لکھی جاتی ہیں جو اصل متن کا حصہ تو نہیں ہوتیں مگر متن کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں" انسان کی

...

... مزید پڑھیے

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے