بجلی جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں

زین صدیقی

لاک ڈاؤن کے باعث چند ماہ آرام سے گزارنے والے کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک نے دوبارہ لوڈشیڈنگ کی صورت میں جھٹکے دینے

شروع کر دیئے ہیں ،جس سے شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔شہر کے مختلف علاقوں میں 8سے 12گھنٹے، کہیں اس سے زیادہ دورانیے کی اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،لوڈشیڈنگ کا عمل کئی دہائیوں سے دیکھا جارہا ہے ۔
شہریوں نے وہ دن بھی گزارے جب دوسال قبل کے الیکٹرک رمضان میں عین سحر وافطارکے وقت گھنٹوں لوڈشیڈنگ کرتی تھی وہ بھی گرمیوں کے ایام میں ،رمضان گزارنا عذاب سے کم نہ تھا ۔شہر یوں کے پاس کے الیکٹرک کو دینے کیلئے بھاری بھر کم بلوں کے ساتھ موٹی موٹی مغلظات بھی تھیں ،جو وہ حسب توفیق دیتے رہتے تھے ۔
حکومتیں بدلتی رہتی ہیں۔ نہیں بدلتاتوکے الیکٹرک کا قبلہ نہیں بدلتا ۔وہی الٹی چال برقرار رہتی ہے ۔کوئی کہتا ہے کہ اس میں پی پی چیئر مین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے شیئر ز ہیں ۔کوئی کہتا ہے کہ کے الیکٹرک کے کا سی ای او وزیر اعظم کا دوست ہے اور اس میں ان کا بھی شیئر ہے ۔کے الیکٹر ک کا ادارہ ایک پر اسرار ادارہ بن چکا ہے ۔شہریوں کو جس کے مالک کا پتا ہے ،نہ ہی حصہ داروں کا ،یہ بے لگام اور سفید ہاتھی اداررہ ہے،جس کا مقصد عوام سے پیسہ گھسیٹنا اورانہیں لوٹنا ہے ۔کے الیکٹرک آفس جائیں تو وہاں بہت سے لوگ مسائل لیکر دہائیاں دیتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔بعض لوگ تو بے چارے اتنے مجبور ہوتے ہیں کہ وہ گالیاں دیئے بغیر نہیں رہتے ۔
اس کی چوریوں کے مختلف انداز ہیں ہر ماہ جون میں یہ ناجائز طریقہ سے ان علاقوں میں جہاں کنڈے لگے ہوتے ہیں ،بجلی چوری ،لوڈزیادہ ہونے،بجلی ضرورت سے کم استعمال کرنے،ارتھ لینے سمیت کئی بھونڈے الزامات عائد کر کے بل وصول کرتے ہیں ،جب شہری روتے دھوتے مشکلوں سے کے الیکٹرک آفس جاتے ہیں اور کئی چکر لگانے کے بعد مسئلہ حل نہ ہونے پرکے الیکٹرک والوں کے سامنے روتے دھوتے ہیں تو وہ احسان جتاتے ہوئے انہیں بل کی تین قسطیں کرنے کا لالی پاپ دیتے ہیں۔جب صارف اسے قبول نہیں کرتا تو 1000روپے قسط کر نے کا لالچ دیا جائے ۔پھر بیچارا غریب صارف مجبور ہو کر اسے قبول کرنے ہی میں عافیت جانتا ہے ۔
کے الیکٹرک پر میٹر میں تقریبا ً دس سے 15یونٹ کے گھپلے کا بھی الزام عائد کیا جاتا ہے ۔بھاری بل بھیجنے کی یہ پریکٹس کے ای والے ہرماہ کر رہے ہیں ۔ہر ماہ بل پورایا روٹین سے زیادہ آرہا ہے¡ لیکن پھر بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہتی ہے ۔اس ساری صورتحال میں حکومت کا کو ئی کردار نظر نہیں آرہا ،موجودہ حکومت ہی نہیں ماضی کی حکومتوں کا بھی یہی حال رہا ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔نہ شہریوں کے احتجاج کا کوئی اس پر اثر ہوتا ہے ۔
ساری صورتحال میں کراچی کے شہری پس رہے ہیں ۔کے ای کے خلاف آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ،ایم کیو ایم اپنے وقت کی طاقت ورترین جماعت تھی ۔وہ یہ مسئلہ حل کرواسکتی تھی ۔مسائل تو وہ دیگر بھی حل کرواسکتی تھی ،مگر اس کا ایجنڈاہی یہ نہیں تھا۔جماعت اسلامی کا ذکر کر نے سے پہلے میں یہ کہوں گا کہ اس کے بارے میں یہ بات ہمیں ذہن میں رکھنی ہو گی کہ کسی کے لاکھ نظریاتی اختلافات ہوں لیکن جماعت اسلامی کے لوگ ایماندار ،شریف اور لوگوں کی خدمت کرنے والے لوگ ہیں ،لیکن ہمارے یہاں لوگ نظریاتی اختلافات کی بنیاد ہر اس کی مخلصانہ کاوشوں کو نہ صرف نظر انداز کر دیتے ہیں بلکہ اپنی ذہنی پستی کا بھی فراغ دلی سے اظہار کرتے ہیں ،حالانکہ ان ذہنی پستی کے حامل لوگوں کو ادراک کرنا چاہیے کہ کوئی تو مسیحا آیا جو ان کے مسائل حل کرانے کیلئے میدان میں ہے ۔اس پر فتن دور میں کوئی کسی کی بات سننے کو بھی تیار نہیں ۔یہ مسئلہ کوئی جماعت اسلامی کا تو نہیں ہے ؟یہ تو عوامی مسئلہ ہے ،اس کو حل ہونا چاہیے ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن جو عوامی مسائل پر ہمیشہ میدان میں رہے ہیں ،انہوں نے شہرکراچی کے اس دیرینہ مسئلہ کو اٹھایا ۔ان کے پاس کے الیکٹرک سے متعلق تمام فیکٹ اینڈ فکر ہیں اور وہ مضبوط دلائل کے ساتھ ان پر بات بھی کرتے ہیں ۔
انہوں نے نیپرا میں بھی شہریوں کا مسئلہ بھر پور طریقے سے اٹھا یا ۔سپریم کورٹ میں بھی گئے ۔نواز دور میں گورنر ہاوس کے باہر انہوں ایک ہفتے سے زائد عرصے کا دھرنا بھی دیا ،لیکن اس وقت کے گورنر محمد زبیر بھی نہایت بے بس نکلے ۔ایک سفید ہاتھی اورطاقتور ادارے کے سامنے اتنی جدوجہد کرنا کوئی معمولی بات نہیں ۔کے ای کے ساتھ مذاکرت بھی ہوئے ۔اس تحریک کے نتیجے میں کے الیکٹرک نے ایک دو سرچارجز بھی ختم کیے ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بارہا اس بات کو دہرایا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو کے الیکٹرک پیسہ دیتے ہے ،جبکہ ان کے کارکنوں کو بھی بھرتی کیا جاتا ہے ۔اسی لیے تمام جماعتیں عوامی مسئلہ پر خاموش رہتی ہیں۔
یہ کراچی کے ساتھ کتنا بڑا دھو کا ہے ۔یہ سب چیزیں سامنے آنے کے بعد بھی شہر ی اس تعداد میں جماعت اسلامی کا ساتھ نہیں دے رہے ،جو دینا چاہیے تھا ۔کے الیکٹر ک ہمیشہ سے بجلی کی طلب اور رسد رونا روتی ہے اور یہی رونا سنا کر شہریوں کو چپ کروادیا جاتا ہے ۔یہ کمپنی شہریوں سے کروڑوں روپے اضافی لیتی ہے ،جبکہ ابھی کے الیکٹرک کو کراچی کے صارفین کیلئے 2.86روپے بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس سے پوچھنے ،جاننے اور اسے اس عمل سے روکنے والا کوئی نہیں ۔
کراچی میں سوشل میڈیا اور میڈیا  پر  لوڈ شیڈنگ کے اٹھنے والے شور پر پی ٹی آئی والے بھائیوں کو بھی جوش آیا جو اب تک خاموش تھے اور کے الیکٹر ک کے ہیڈ آفس کے سامنے بیٹھ گئے ،مگر ہمارے سوشل میڈیا والوں نے ابھی ان کی خوب درگت بنا ڈالی اور انہیں بتا یا کہ آپ لوگوں کا وزیر اعظم ،آپ لوگوں کا گورنر سندھ ،وزیر بجلی بھی آپ کا پھر بھی دھرنا ۔اب تو اختیار ات کا بھی کو ئی مسئلہ نہیں ،لوگ پی ٹی آئی کے اس عمل پر انگشت بدنداں ہو رہے ہیں ۔
جماعت اسلامی کے ہفتہ کوہونے والے دھرنے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور حافظ نعیم نے پھرمطالبہ دھرایا ہے کہ کراچی کے صارفین کیلئے 2.86روپے بڑھانے کی اجازت ظلم ہے ،اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کوختم کی جائے ۔
کراچی شہر کی ولی وارث جماعت ایم کیوایم پاکستان آج کہیں نظر نہیں آرہی ،ہم سمجھتے ہیں کراچی کے شہریوںکو مسئلہ کے حل کیلئے قدم بڑھانے ہوں گے بجلی کا مسئلہ جماعت اسلامی کا نہیں کراچی کے ہر شہری کا مسئلہ ہے ۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے