خدمت ،دیانت ساتھ ساتھ

زین صدیقی

الخدمت سال ہا سال سے لوگوں کی فلاح و بہبودکیلئے کام کررہی ہے اور اس کے تمام کام خالصتاً اللہ کی رضا اور انسانیت کی خدمت کے عظیم

ترین مقصد کے تحت ہیں ۔کورونا وائر س آیا تو الخدمت نے وہ کام دنوںمیں کر دکھا ئے جس کے بارے میں مہینوں سوچا جاتا ہے۔ الخدمت نے جہاںلاکھوں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان دہلیز پرراشن پہنچایا،وہاں شہر میں ہونے والے طویل لاک ڈاو ¿ن سے متاثرہ لوگوں تک پکا پکایا کھانا تقسیم کیا ،50ہزار من گوشت لوگوں تک پہنچایا ،شہر بھر میں مساجد ،امام بارگاہوں ،مندروں وگرجا گھروں میں اسپرے کیا،سرکاری ونجی اسپتالوں کو حفاظتی لباس فراہم کیے ۔سستی روٹی پراجیکٹ کے تحت تنور بنائے ۔الخدمت نے لوگوں کی کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ناظم آبادمیں کروڑوں روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ ”کورونا لیب“ قائم کی ،پی ای سی ایچ ایس میں ” ڈرائیو تھرو “کرونا ٹیسٹنگ سینٹر اور گلشن حدید میں کورونا ٹیسٹنگ کلیکشن پوائنٹ قائم کیا ،آکسیجن سلنڈز کی مفت فراہمی کاآغاز کیا۔یہی نہیں الخدمت کفالت یتامیٰ جیسی عظیم ترین خدمت ،بے روزگاروں کو چھوٹے بلاسودی قرضے،بارشوں اور ملک میں آنے والے ہنگامی حالات میں بھی میدان عمل میں نکلتی ہے ،شہر بھرمیں ہیلپ سینٹرز ،کلین واٹر پروجیکٹ کے تحت 40سے زائد واٹر پلانٹس لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔شہر کی سب سے بڑی میت بس سروس کی موجودگی کااعزاز بھی الخدمت کے پاس ہے ۔

یہ تمام کام جذبے اورقربانی بعد پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں ،لیکن ان تمام کاموں کو وسعت دینے کی ضرورت ہمیشہ ہی رہتی ہے ۔رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کے دو خاص مواقع ایسے ہوتے ہیں، جب لوگ دل کھول کر الخدمت کو نہ صرف عطیات دیتے ہیں بلکہ فی سبیل اللہ قربانی میں بھی حصہ لیکر کر لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرتے ہیں ۔گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی عید الاضحی پر الخدمت نے مخیر افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر فی سبیل اللہ قربانی کا اہتمام کیااور اس کا گوشت مستحقین ،غربا ،مساکین اور ضرورت مندوں تک پہنچایا ۔

الخدمت نے شامی مہاجرین اور برمی پنا ہ گزینوں کیلئے بھی بڑی مقدار میں گوشت روانہ کیا ،جس کا مقصد شامی اور برمی متاثرہ پنا گزینوں کو عید کی خوشیو ں میں شریک کرنا تھا ۔یہ تمام کام الخدمت حکومتی امداد کے بغیر کرتی ہے ،تاہم مخےر حضرات ان کاموں میں الخدمت کے شریک سفر رہتے ہیںجو لوگوں کی خدمت کے عظیم مقصد میں پیش پیش رہتے ہیں ۔

الخدمت ہر سال چرم قربانی کی مہم بھی بھرپور طریقے سے چلاتی ہے اور جماعت اسلامی اس کا حصہ ہوتی ہے ،جس سے یہ مہم مزید منظم ہو جاتی ہے ،جماعت اسلامی کا ہر کارکن عید کے تینوں روز بغیر کسی لالچ یا معاوضے کے اللہ کی خوشنودی اور لوگوں کی خدمت کی غرض سے کھالیں جمع کرکے انہیں الخدمت کے تحت قائم ٹینری تک پہنچانے میں مصروف رہا ۔اس مہم میں شریک ہر کارکن ہر رضا کار کے پیش نظر مقصد اللہ کی رضا کا حصول تھا ،یہی جذبہ اور ولولہ تھا کہ تنظیمی لحاظ سے منقسم 10اضلاع سے کھالیں جمع کی گئیں ۔

الخدمت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اپنے بے مثال کاموں کی وجہ سے شہر قائد میں اپنی خدمات کا لوہا منوایا اور لوگ اس کی خدمات کے معترف ہو ئے بغیر نہیں رہ سکے ۔یہی وجہ ہے کہ الخدمت کو ماضی کے مقابلے میں قربانی کی ریکارڈکھالیں ملیں ۔یہ تھی الخدمت کے کاموں کی وہ ستائش جو لوگوں کی جانب سے چرم قربانی کی کھا لوں کی صورت میں کی گئی ۔

چرم قربانی مہم گز شتہ کئی دہا ئیوں سے جاری ہے اور بھرپور انداز سے جاری ہے ۔مگر اس بار شہریوں پر نہ قربانی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباؤ دیکھنے میں آیا نہ ہی کو ئی چرم قربانی دینے کے حوالے سے کو ئی دباو تھا ۔شہریوں نےبڑے اطمینان بخش طریقے سےقربانی کی اور اپنی مرضی کے مطابق الخدمت کوکھالیں دیں ۔شہر میں امن وامان کے لحاظ سے بھی الحمد اللہ سکون تھا ۔

چرم قربانی مہم میں الخدمت کے رضاکاروں ،جماعت اسلامی کے ذمہ داران اورکارکنان کی طرح الخدمت کے مرکزی ذمہ دارن نے بھی ماضی کی طرح اپنا مثالی کردار ادا کیا اور تینوں دن مصروف عمل رہے ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شہر بھر میں قائم چرم قربانی سینٹرز کے دورے کیے اور وہاں چرم قربانی جمع کرنے میں مصروف رہنماؤں اور کارکنوں کی دلجوئی کرتے رہے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔

ایگزیکٹوڈائریکٹرراشد قریشی،نگر اں مرکزی چرم قربانی مہم انجینئرصابر احمد نےبھی مہم میں انتہائی مصروف وقت گزارااور پوری مہم کی نہ صرف نگرانی کی بلکہ رضاکاروں کی رہنمائی اوران کی مدد میں مصروف رہے ۔

چیف ایگزیکٹو الخدمت انجینئر سلیم اظہراورامیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نےبھی مرکزی کیمپ کا دورہ کیا اورالخدمت کےرضاکاروں کی محنت اورلگن کو سراہا،جبکہ مسیحی برادری کے رہنما بھی کیمپ آئے اور الخدمت کے ذمہ داران کو عید الا ضحی کی مبارکباد اور مٹھائی پیش کی ۔

جماعت اسلامی اورالخدمت کی جانب سےشہربھرمیں کیمپس قائم کیےگئے تھے، جہاں نہ صرف لوگوں نے ازخود الخدمت کے ان کیمپس میں قربانی کی کھالیں دیں بلکہ کارکنان نے ٹیلی فونک اطلاعات پربھی گھروں پرجاکرکھالیں جمع کیں ۔الخدمت پر لوگ اعتماد کرتے ہیں،یہ اسی لیے ہے کہ جب خدمت اوردیانت مل جائیں تو لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن الخدمت نے اپنا یہ نام کئی دہائیوں کی جدوجہد سے بنایا ہے۔

چرم قربانی مہم کے آخری روز امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن الخدمت کے تمام رضاکاروں اورجماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنوں سےاظہار تشکر کیا اور انہیں کامیاب ”چرم قربانی مہم “مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلیان کراچی نے اس پر جماعت اسلامی اورالخدمت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کے مقابلےمیں اس بارریکارڈ قربانی کی کھالیں دی ہیں ۔میں کراچی کے شہریوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کے وہ الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں اور اس کے فلاحی کاموں کوسراہتے ہیں ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے