منورحسن ،سچی وکھری سیاست کے امین

زین صدیقی

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے ۔

اناللہ وانا الہ راجعون ۔منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر رہے۔ا گست 1944 ءمیں دہلی میں پیدا ہوئے۔ سید منور حسن کاخاندان پہلے لاہور آیا پھر اس نے کراچی کو اپنا مسکن بنایا ۔انہوں نے 1963کو جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا، پھر1966 میں جامعہ کراچی ہی سے اسلامیات میں ایم اے کیا۔آپ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی ٰ بھی رہے ۔آپ 1959 نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر رہے ۔وہ کالج میگزین کے ایڈیٹر بھی رہے۔ آپ بیڈ منٹن کے ایک اچھے کھلاڑی تھے ۔زمانہ طالب علمی ہی میں سیدمنور حسن اپنی برجستگی اور شستہ تقاریرمیں مشہو ہوگئے تھے۔
آپ 1967میں جماعت اسلامی کے رکن بنے ۔بطوررکن سیاسی وینی سرگرمیاں شروع کیں ۔ آپ نے مولانا مودی رحمتہ اللہ علیہ کی فکر اور تعلیمات کا ادراک کرتے ہوئے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔
قاضی حسین احمد جب امیر تھے تو آپ ان کے دور میں جنرل سیکریٹری کے منصب پر براجمان رہے اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں ۔2009میں آپ امیر جماعت اسلامی بنے اور 2014تک امارت کے مکین رہے ۔
یہ سن کر عموماً لوگ حیران ہوئے بغیر نہیں رہتے کہ سید منور حسن نے ابتدا میں بائیں بازوکی سیاست سے آغاز کیا ،مگر بعد میں وہ دائیں بازو کی سیاست کی جانب چلے گئے ۔انہیں مولانا مودودی کی فکر اور دعوت دین کے کام نے متاثر کیا ۔وہ نہ صرف نظریاتی مخالفین کو بھی صبر وبرداشت کے ساتھ سنتے تھے بلکہ وہ کہتے تھے کی مخالف نظریے کے دوستوں سے گفتگو میں بہت مزاآتا تھا ۔سیدمنور حسن اپنے مخالفین سے گفتگو کرتے تھے توان کی باتوں کو سننے اور ۔ان میں برداشت کا مادہ تھا۔اس کیلئے مخالفین بھی ان کی بالغ نظری اور وسیع النظری کے معترف تھے ۔
سید منور حسن کی زندگی کے مختلف پہلو تھے ۔وہ نرم مزاح بھی تھے ۔بردبار بھی تھے ۔ان میں تصنع نام کی کوئی چیز نہیں تھی ۔سچے ، کھرے انسان اورصاف ستھری سیات کر نے والے انسان تھے ۔
بحیثیت صحافی میںنے ان کے کئی پروگرام اٹینڈ کیے ۔انہیں بہت منکسرالمزاج اور سادہ طبعیت پایا ۔سیدمنور حسن جو بات کہتے تھے اس پر ڈاٹ جاتے تھے ،پیچھے ہٹنا ان کیلئے ممکن نہیں تھا۔آج لوگ حالات کے جبر اورقوتوںکے دباو¿ کے باعث لوگ اپنے دیئے ہوئے بیان سے مکر جاتے ہیں ،مگر ان کی طبعیت میں ایسا کچھ تھا نہ مزاج میں ،شاہد انہوں نے اپنی زندگی میں ایک چیز طے کی ہوتی تھی ۔اچھا اور باوقار انسان وہ ہوتا ہے جو حق اور سچ پر ڈٹ جائے ۔
سید منور حسن نے1977میں انتخابات میں بھی حصہ لیا ۔ان کے مدمقابل معروف دانشور جمیل الدین عالی تھے ،لیکن عالی مرحوم کو اس انتخاب میں شکست ہوئی اور آپ بھاری ووٹو ں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ان کی اس فتح کے بعد عوامی شاعر حبیب جالب کراچی آئے اور ان کیلئے تقریبات وپروگرامات میں
ان کیلئے نظمیں تک کہیں ۔سید صاحب بلند کردار شخصیت کے مالک تھے ،ان کی ذات پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتاتھا۔سید منور حسن چونکہ دعوت دین کی عظم تحریک جماعت اسلامی سے منسلک تھے اس کیلئے ان کی زندگی دعوت دین کیلئے وقف تھی۔آپ نے اقامت دین کیلئے پھر پور جدوجہد کی ۔آپ نے اپنے سوچ اور نظریات کو کمزور نہیں پڑنے دیا۔جماعت اسلامی میں ہونے اور اعلیٰ دینی تربیت کانتیجہ تھا کی کہ آپ نے اسلامی تحریکوں کی پشت بانی کی اور استقامت سے ڈٹے رہے ۔
سید منور حسن جذباتی انسان با لکل نہیں تھے ،ان کی بات میں پختگی ،موقف پر قائم رہنے کی بھی صلاحیت تھی ۔آپ کی شعلہ بیانی کو میڈیا نے بھی خوب کیش کروایا ۔منورصاحب کی جانب سے طالبان سے متعلق بیانات اور امریکی غلامی کا پردہ چاک کرنے کیلئے دیئے گئے بیانات کو خوب مرچ مسالا لگا کر بیان کیا گیا۔کہا جاتا ہے کہ آپ کے بے لاگ بیانات کوجماعت اسلامی میں بھی اندورنی تنقید کا سامنا رہا مگریہ تنقید سید منور حسن کے پائے استقلال میں لغزش نہیں لا سکی ،نہ ہی ان کا موقف بدلابلکہ اس وقت کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی اورسید منورحسن کا پھرپور دفاع کیا گیا ۔
جماعت اسلامی میں سید منور حسن کے انتقال سے بڑا خلا پیدا ہوا ہے ،ان جیسے باصلاحیت وباکردار انسان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے ہے ۔آج مخالفین بھی ان کی شخصیت اور سیاسی ودینی خدمات کا اعتراف کر رہے ہیں ۔
آپ26جون2020کو طویل علالت کے بعد کراچی کے مقامی اسپتال میںخالق حقیقی سے جا ملے ،آپ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ان کی بے باک ،صاف ستھری سیاست اور دین کی بے مثال خدمت کو اپنی بارگا ہ میں قبول فرمائے اوران کے آخرت کے تمام مراحل آسان فرمائے ،آمین ۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے