جماعت اسلامی کا دھرنا،کارکن اورقیادت ڈٹ گئی

زین صدیقی

 بارشوں کے بعد سخت سردی میں سندھ اسمبلی کے باہرجماعت اسلامی کراچی کا دھرنا جاری ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنان

پرعزم ہیں اوروہ دھرنےکےمقام سےمطالبات تسلیم ہوئے بغیر جانے کو بھی تیار نہیں۔

جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ یہ ہےکہ سندھ کے بلدیاتی قانون کو آئین کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق تشکیل دیا جائےاوربلدیاتی اختیارات کو نچلی سطح پرمنتقل کیا جائے۔

جماعت اسلامی سمجھتی ہےکہ بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کیےبغیرکراچی شہر کی حالت نہیں بدل سکتی،جبکہ سندھ اسمبلی سےمنظورکیے گئےنئےبلدیاتی نظام میں پیپلزپارٹی نے تمام اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں،جس سے میئر کراچی کا عہدہ محض نمائشی ہو گا ۔

نئے بلدیاتی نظام جسےکالا قانون کہا جارہاہے،میں سندھ حکومت نےتمام وہ اسپتال جوشہری حکومت کے انڈرآتےتھےاپنے کنٹرول میں لے لیے ہیں،جبکہ دیگر وہ ادارے جوشہری حکومت کے ماتحت آتےتھے،انہیں بھی اپنےکنٹرول میں لے لیا ہے۔

جماعت اسلامی ہرموقع پرعوامی مسائل کو لے کراحتجاج کرتی رہی ہے، نادرا میں لوگوں کے شناختی کارڈ زکے مسائل ہوں یا کے الیکٹرک کی اووربلنگ کے،بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کے مسائل ہوں یاسوئی گیس کے،سانحہ بلدیہ ٹاؤن کےمتاثرین کا معاملہ ہو یا نسلہ ٹاورکےمتاثرین کا ۔ہر عوامی مسئلہ کو حل کرانے کی بھرپورکوشش کی ہے اور اس کیلئے پرسطح پرآواز بھی بلند کی ہے۔

جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی پرگزشتہ 11روز سے دھرنا دیا ہوا ہے اور یہ سندھ حکومت سے بلدیاتی قانون واپس لینے کیلئے ہے۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ شہرقائد کو میگا سٹی کا درجہ دیا جائے۔جماعت اسلامی کراچی نےسندھ حکومت کوبل کی منظوری سے قبل تجاویز بھی دی تھیں،مگر سندھ حکومت نے ان کی کسی تجویزپرعمل نہیں کیا۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی عددی اکثریت ہے اورتمام اپوزیشن جماعتیں اس وقت  بلدیاتی بل کے خلاف یک زبان ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ یہ قانون  کسی طور بھی کراچی کے حق میں نہیں۔

کراچی  70فیصد ریونیو جمع کرکے وفاق کودیتا ہے،اس کا پیسہ اس کی ترقی پرنہیں لگایا جاتا،یہ بڑا سوالیہ نشان ہے،جماعت اسلامی اس  نکتہ پر بھی بات کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کی اس تحریک پراسےایم کیو ایم کی صف میں کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔

سیاست میں کوئی بھی الزام بڑی آسانی سے لگایا جا سکتا ہے،سو پی پی نے بھی یہ الزام لگایا ہے،تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی سے متعلق ایسی بات کرنا مبالغہ آرائی ہو گی ۔

 

کراچی میں سیاست توتمام جماعتیں ہی کررہی ہیں،مگر جماعت اسلامی کی سیاست اور دیگر جماعتوں کی سیاست میں بڑاواضح فرق موجود ہے، دیگرجماعتوں کی سیاست جھوٹ اور مکروفریب کی سیاست ہے ،مال بنانے اور پیسہ کمانے کی سیاست ہے۔ جماعت اسلامی کی سیاست خدمت اور دیانت کی سیاست ہے۔

یہ بات جماعت اسلامی کےمخالفین بھی خوب سمجھتے ہیں کہ یہ ایک منظم جماعت ہے۔اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتی ،نہ ہے اس کی سیاست کسی کو نیچا دکھانے کیلئے ۔یہ توہمیشہ ہی کراچی کے مسائل کے حل کی بات کرتی نظر آئی ہے ۔

جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ شہرقائد کو اس کا اصولی حق ملے ،یہاں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں ۔یہاں پانی کا مسئلہ ختم ہو۔ یہاں کراچی کے نوجوانوں کو روزگار ملے،یہاں کے لوگوں کے مسائل گلی محلے کی سطح پر حل ہوں ۔

سندھ کےوزیراطلاعات سعید غنی نےکراچی پریس کلب میں "میٹ دی پریس "میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

 جماعت اسلامی ایم کیوایم کی طرز کی لسانی سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے شہر میں جو بینرآویزاں کیے وہ ایم کیو ایم کے ماضی میں لگائے جانے والے بینرز جیسے ہیں۔جماعت اسلامی لسانیت کو فروغ دے رہی ہے۔دھرنوں یا احتجاج سے ہمیں مجبور نہیں کیا جاسکتا ،اسمبلی میں اکثریت کا فیصلہ چلتا ہے ۔گنجائش ہوئی ہے ،قانون میں جائز تبدیلی ہو سکتی ہے ،جماعت اسلامی سے پہلے بھی ملے اب بھی ملاقات کریں گے۔

مگر اتوار کی رات پیپلز پارٹی کا وفد وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی قیادت میں حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کیلئے پہنچا ،گویا پی پی نے اس موقف کو تسلیم کرلیا مسئلہ ہے اور سے مل بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے۔دونوں طرف سے تین تین رکنی کمیٹیاں بن گئیں ۔بات چیت جاری ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے اسی رات دھرنےمیں موجود کارکنوں سے سندھ حکومت کی بات ماننے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے صاف انکار کردیا ،سخت سردی اور بارشوں میں بیٹھے یہ لوگ اتنی آسانی سے کیوں مانتے۔لہذا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیاگیا۔

پیپلزپارٹی سندھ پر مسلسل 13 سال سےحکومت کررہی ہے،جبکہ ایم کیو ایم گزشتہ 35 برس سے سیاسی عمل کا حصہ ہےاور ہر سندھ حکومت کا حصہ بنتی رہی ہے ۔افسوس کی بات ہے کہ آن کی آن میں شہر قائد کو ایک حکم پر سنسان کردینے اورایک دن کی ہڑتال کر کے ملک کی معیشت کو 10 ارب کا نقصان پہنچانے والی ایم کیوایم نے بےمثال طاقت رکھنے کے باوجود یہاں کے باسیوں کو پانی ،گیس ،بجلی ،ٹرانسپورٹ ،گلی محلوں کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور شہر میں قتل وغارت گری کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ۔

کراچی میں 2018  کے عام انتخابات  میں پی ٹی آئی بڑی پارٹی کے طور پر ابھری تھی،مگر یہ بھی مکمل ناکام نظرآتی ہے ،حلقوں کےعوام اپنے ایم این اے اورایم پی ایز تک سےواقف نہیں۔

وزیراعظم کا اعلان کردہ 1100 ارب روپے کا پیکیج ہواؤں میں اڑ گیا ۔الفاظ کے ہیر بھیر سے حساب بتایا جارہا ہے۔ایسی صورت حال میں جب اہلیان کراچی کے معیارزندگی کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے ۔جماعت اسلامی کو یہاں کے لوگ اپنے لیے امید کرن سمجھ رہے ہیں،کیونکہ عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی بطورمیئراور سٹی ناظم خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔

جماعت اسلامی اس دھرنے کے نتیجے میں کراچی کےشہریوں کیلئے یہ مقدمہ جیت لیتی ہے تو سمجھ لیجیے اس شہرکی تعمیر کے نئے دور کا آغاز ہونےوالاہے ۔اگر سندھ حکومت  نےمظاہرین پر طاقت کا استعمال تو اس کا نقصان بھی سندھ حکومت کو ہوگا ۔ 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے