
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے
مذاکرات کیلئے10رکنی سیاسی کمیٹی قائم کردی ہے ۔، کمیٹی ارکان میں وفاقی وزرائ، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود،عامر کیانی، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید احمد،فواد چوہدری، شبلی فراز دیگر شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیاسی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم سے ملاقات کرے گی اور ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کو تجاویز پیش کی جائیں گی۔ 10رکنی حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے انتخابی ا
صلاحات اور نیب قوانین میں ممکنہ ترامیم پر مذاکرات کرے گی، کمیٹی ارکان کی پارلیمنٹ میں سینیٹ، قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے موقع پر اپوزیشن رہنماﺅں سے ملاقات کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے نیب قانون میں ترامیم پر غور شروع کردیا ہے، بالواسطہ رابطوں کے ذریعے اپوزیشن کو پیغام بھی بجھوا دیا گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں سے رابطوں کی ذمہ داری پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دی گئی ہے۔ اپوزیشن کی مذاکرات پر آمادگی کے نتیجہ میں حکومت اور اپوزیشن کی ٹیموں کے درمیان باقاعدہ بات چیت کا آغاز ہو جائے گا۔




































