
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی
وسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمر ان نیازی صاحب آپ قوم کو گمراہ کرنا بند کریں اگر آپ نے آج ایک ہزار فلیٹس مزدوروں کو دیئے ہیں، یہ کوئی نئی سائنس نہیں ہے اس کام کا آغاز 1985ءمیں میاں نوازشریف نے بطوروزیراعلیٰ پنجاب کیا تھا،اپنے اےک بےان مےں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب ویلفیئر فنڈز کے ذریعے لیبرز کالونی اور مزدوروں کے لئے فلیٹس بھی بنے ،اس کے بعد پورے ملک میں ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ذریعے کالونیز اور فیلٹس بناکر تقسیم کئے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ آپ کوئی پہلے شخص نہیں ہیں جنہیں مزدورو ں کی فلاح کا خیال آیا ہے ۔پنجاب میں فلیٹس کے ساتھ ہم نے مزدوروں کے بچوں کیلئے مثالی سکولز اور اسپتال قائم کئے، آپ نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا،اس وعدے کا کیا ہوا؟ تین سال بعد آج تیس لاکھ گھر بنے ہونے چاہئیے تھے یا زیر تعمیر ہوتے، کیا آپ اس نا م پر چھٹکارا حاصل کرلیں لیں گے، ہم آپ سے حساب لیں گے ۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپ بتائیں وہ 30لاکھ گھر کہاں ہیں جو تین سالوں میں تعمیر ہونے تھے آپ تین سالوں میں 30ہزار بھی نہیں بنا سکے، ایک ہزار فلیٹس بناکر آپ ان پر ہی ٹرافی لینا چاہتے ہیں؟ آپ کے وزیر کہتے ہیں کہ آپ کو مزدوروں کا بڑا درد ہے، غریبوں سے جاکر غریبوں سے پوچھیں کہ وہ آٹا، چینی، دوا اور پٹرول خریدتے ہوئے آپ کو کتنی دعائیں دیتاہے آپ کی مہنگائی نے ملک کے مزدوروں، کسانوں اور غریبوں سے جینے کا حق چھین لیاہے، آپ کے جو نئے ڈرامے ہیں کبھی پناہ گاہ، کبھی لنگر خانہ، نئے منصوبے کے بعد پچھلے منصوبے بند، آپ لوگوں کی آنکھوں میں اس طرح دھول نہیں جھونک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آپ غریبوں کے مخلص ہیں تو حکومت چھوڑیں اور اہل لوگوں کو کام کرنے دیں۔




































