
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران افغان عمل سمیت دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کے حلکے لئےاپنا کردار ادا کریں۔برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔




































