
ویب ڈیسک،فوٹو فائل / وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے سالانہ 100 ارب خرچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیرستان
،بلوچستان ،اندرون سندھ کے ترقی کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا ۔
جنوبی وزیرستان میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے سالا نہ خرچ کریں گے،اتنا پییسہ ماضی میں کھی خرچ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ روز گار کیلئے اپنا شہر اور علاقہ چھوڑکر کراچی اور دبئی جاتے ہیں ،قبائلی علاقوں میں اتنی سرمایہ کاری کریں گے کہ یہاں کے لوگوں کو بیوی بچوں کو نہ چھوڑ کرروزگار کیلئے جانا پڑا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے بارے میں جتنا میں جانتا ہوں کو ئی ماضی میں کوئی ویزاعظم نہیں جانتا تھا،یہی وجہ ہے قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے لڑکوں اورلڑکیوں کیلئے 2 کالجز کے قیام ،صحت کارڈز کے اجرا،ڈاکٹروں کی تعیناتی،اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔




































