
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو :فائل )وزیر اعظم عمران خان کے ایران میں دیئے گئے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔
وزیراعظم آفس کی جانب جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ،وزیراعظم نے ایران میں دیئے گئے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی بات کی تھی ،غیرریاستی عناصر نےبیرونی پشت پناہی پر پاکستان کی سرزمین استعمال کی ۔کلبھوشن کا معاملہ بھی اسی تناظر میں ہے۔
وزیراعظم ہا ؤ س کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسی طرح ایران و افغان سرزمین پاکستان کے خلاف بھی استعمال ہوئی ،بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر دیکھنا اس کی غلط تشریح ہوگی ،وزیراعظم عمران خان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں ۔




































