
طورخم :پاک افغان سرحدطور خم پر افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ ،پاک فوج کے چھ جوانوں
سمیت 11افراد زخمی ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا ،پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے پاک فوج کے چھ جوانوں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ کنڑکے ضلع ناری سے بھاری مشین گنو ں سے فائرنگ کی گئی ،جبکہ افغان فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا ۔افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان اورپانچ شہری چکوال کے سرحدی علاقے کے گاو¿ں اروندومیں زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔




































