
لاہور(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے جے یو آئی ( ف ) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے
خلاف دائر درخواست پر مولانا فضل الرحمن کی تقاریر کا تحریری متن عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔
جسٹس محمد امیر بھٹی نے مقامی شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر درخواست گزار نے مولانا فضل الرحمن کی تقاریر کا تحریری متن عدالت میں پیش کردیا،جس پر عدالت نے تحریری متن عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 29اکتوبرتک ملتوی کردی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اشتعال انگیز تقاریر کر کے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی تقاریر سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، مولانا نے آزادی مارچ کے لیے ڈنڈا بردار کارکن تیارکیے جوقانون کے منافی ہے، استدعا ہے کہ عدالت مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کاحکم دے۔




































